Advertisement
پاکستان

وزیراعظم عمران خان کی آج 69 ویں سالگرہ 

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان  نے زندگی کی 69 بہاریں دیکھ لیں ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Oct 5th 2021, 4:25 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیراعظم عمران خان کی آج 69 ویں سالگرہ 

وزیراعظم پاکستان عمران خان آج 69 ویں سالگرہ منارہے ہیں ، سوشل میڈیا پر معروف  شخصیات ، اوروزیراعظم کے پرستاروں  کی جانب سےسالگرہ پر مبارکباد کے  پیغامات  دینے کا سلسلہ جاری ہے۔  

عمران خان پانچ اکتوبر 1952 ء کو لاہورمیں پیدا ہوئے،  ان کے والد کا نام اکرام اللہ خان نیازی اور والدہ کا نام شوکت خانم ہےاور وہ چار بہنوں کے اکلوتے بھائی ہیں۔ انہوں نے اپنی والدہ کی یاد میں شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال بھی قائم کیا ۔

عمران خان نے ابتدائی تعلیم پاکستان میں ہی حاصل کرنے کے بعد برطانیہ کا رخ کیا۔ تعلیم کے حصول کے ساتھ ساتھ کرکٹ میں بھی خود کو منوایا اور اٹھارہ سال کی عمر میں پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم میں شمولیت اختیار کی، 1982 سے 1992 کے درمیان کپتان کے فرائض بھی سر انجام دیے۔ بطور کرکٹر شہرت پانے والے عمران خان نے  1992 میں پاکستان کو پہلا اور واحد  کرکٹ ورلڈ کپ جتوایا۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کو سالگرہ کی مبارکباد دی گئی ہے۔  

کرکٹ میں کامیاب اننگز کھیلنے کے بعد عمران خان نے سیاست کی دنیا میں قدم رکھا ، عمران خان نے 25 اپریل 1996 کو تحریک انصاف کی بنیاد رکھی اور 2002 میں میانوالی سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔ 

تحریک انصاف نے 2013 کے الیکشن میں خیبرپختونخوا میں اکثریت حاصل کی جبکہ 2018  کے انتخابات میں‌ عمران خان کی قیادت میں‌ پی ٹی آئی نے تاریخ ساز کامیابی حاصل کی۔ 17 اگست کو عمران خان آئندہ پانچ سال کے لیے پاکستان کے بائیسویں وزیراعظم منتخب ہوئے۔ 

عمران خان نے تین شادیاں کیں اور ان کے دو بیٹے ہیں۔ انہوں نے پہلی شادی 1995ء میں برطانوی شہری جمائما گولڈ اسمتھ سے کی جن سے ان کے دو بیٹے سلیمان اور قاسم ہوئے۔ 2004 میں ان کی طلاق ہوگئی۔پھر کپتان نے دوسری شادی 2015ء میں پاکستانی صحافی ریحام خان سے کی اور چند ماہ بعد اسی سال ان کی علیحدگی ہوگئی۔ ان کی تیسری شادی 2018ء میں بشریٰ بی بی سے ہوئی۔

Advertisement
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

  • 3 دن قبل
پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

  • 3 دن قبل
وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

  • 2 دن قبل
دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

  • 2 دن قبل
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • 4 دن قبل
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

  • 3 دن قبل
ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

  • 2 دن قبل
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • 4 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

  • 3 دن قبل
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • 4 دن قبل
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • 4 دن قبل
امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

  • 2 دن قبل
Advertisement