اسٹاک ہوم : فزکس کے نوبل انعام 2021کا اعلان کردیا گیا، یہ نوبل انعام مشترکہ طورپر3سائنسدانوں کود یا گیا ہے ۔


رواں برس کے دنیا میں معتبر ترین قرار دیے جانے والے نوبل انعامات میں شعبہ طبیعیات(فزکس ) میں نوبل پرائز سیوکورو منابے ، کلاؤس ہاسل مین اور جارجیو پیرسی کے نام رہا ، نوبل انعام یافتہ سائنسدانوں میں سیوکورو منابے جاپان ، کلاؤس ہاسل مین اٹلی، جبکہ جارجیو پاریزی جرمنی سے تعلق رکھتے ہیں ۔ جنہیں نوبل انعام پیچیدہ جسمانی نظام سمجھنے میں خدمات انجام دینے پر دیا گیا ہے ۔
BREAKING NEWS:
— The Nobel Prize (@NobelPrize) October 5, 2021
The Royal Swedish Academy of Sciences has decided to award the 2021 #NobelPrize in Physics to Syukuro Manabe, Klaus Hasselmann and Giorgio Parisi “for groundbreaking contributions to our understanding of complex physical systems.” pic.twitter.com/At6ZeLmwa5
مانابے اور ہاسل مین نے پیچیدہ نظاموں سے متعلق بہت اہم تحقیقات کیں جن کی بدولت ہم نہ صرف زمین کے ماحولیاتی نظام کو بہتر طور پر سمجھنے کے قابل ہوئے بلکہ ان سے ہمیں مستقبل میں ماحولیاتی تبدیلیوں اور عالمی تپش کی زیادہ درست پیش گوئیاں کرنے میں یورجیو پاریزی نے بھی پیچیدہ نظاموں میں انتشار اور بے ترتیبی پر تحقیق کی اور یہ بتایا کہ کوئی قدرتی نظام کس طرح مختلف تبدیلیوں سے گزرتا ہے اور اس میں اتار چڑھاؤ واقع ہوتے ہیں۔
پاریزی کی یہ تحقیق انتہائی مختصر ایٹم سے لے کر ہماری زمین جتنے بڑے نظاموں پر استعمال کرتے ہوئے ان میں ہونے والی تبدیلیوں سے متعلق پیش گوئی کرنے میں استعمال کی جارہی ہے جن میں ماحولیاتی تبدیلیاں بھی شامل ہیں۔یورجیو پاریزی نے بھی پیچیدہ نظاموں میں انتشار اور بے ترتیبی پر تحقیق کی اور یہ بتایا کہ کوئی قدرتی نظام کس طرح مختلف تبدیلیوں سے گزرتا ہے اور اس میں اتار چڑھاؤ واقع ہوتے ہیں۔یہ تحقیق انتہائی مختصر ایٹم سے لے کر ہماری زمین جتنے بڑے نظاموں پر استعمال کرتے ہوئے ان میں ہونے والی تبدیلیوں سے متعلق پیش گوئی کرنے میں استعمال کی جارہی ہے جن میں ماحولیاتی تبدیلیاں بھی شامل ہیں۔
گذشتہ روز شعبہ میڈیسن یا فزیالوجی کا امسالہ نوبل پرائز دو امریکی سائنسدانوں ڈیوڈ جولیئس اور اردم پاتاپوتیان کو دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ان دونوں نے انسانی بدن کے ٹیمپریچر کی مناسبت سے اہم سائنسی دریافتوں کو عام کیا تھا۔
میڈیسن یا فزیالوجی کے بعد فزکس کے نوبل انعام کا اعلان کیا جاتا ہے۔ کل بروز بدھ چھ اکتوبر کو کیمسٹری کے نوبل انعام یافتگان کے نام سامنے لائیں جائیں گے۔
ادب یا لٹریچر کے نوبل انعام کا فیصلہ جمعرات سات اکتوبر کو کیا جائے گا۔ رواں ہفتے کے دوران نوبل انعام کا سلسلہ جمعے کو ختم ہو گا جب امن کے نوبل انعام کا اعلان نارویجین نوبل انسٹیٹیوٹ کرے گا۔
آخری نوبل پرائز کا تعلق اقتصادیات یا اکنامکس کے شعبے سے ہے۔ اس کے انعام کا اعلان اگلے پیر گیارہ اکتوبر کو کیا جائے گا۔ یہ انعام الفریڈ نوبل کی یاد میں سویڈن کے مرکزی بینک نے شروع کیا ہے۔

نئی پنجابی فلم 'مینگو جٹ' کے ٹریلر لانچنگ کی تقریب، ریلیز کی تاریخ کا اعلان
- ایک دن قبل

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی
- ایک دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 31 منٹ قبل

اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 4 گھنٹے قبل

پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 21 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی
- ایک دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار
- 2 دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 گھنٹے قبل

مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار
- ایک دن قبل






