جی این این سوشل

پاکستان

حکومت معیار اور میرٹ کا نظام لا رہی ہے: شہباز گل

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل کا کہنا ہے کہ حکومت معیار اور میرٹ کا نظام لا رہی ہے ، احتجاج کے بجائے اس نئے نظام کو چلنے دیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

حکومت معیار اور میرٹ کا نظام لا رہی ہے: شہباز گل
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق شہباز گل کا کہنا ہے کہ احتجاج میڈیکل اسٹوڈنٹس کا حق ہے لیکن بلڈنگز کے اندر زبردستی داخل ہونا ،عوام کا راستہ روکنا اور مار پیٹ کرنا ایسی چیزیں قانون کی خلاف ورزی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب تک آپ قانون کے مطابق احتجاج کریں گے آپکو قانون کے مطابق احترام اور سیکورٹی ملے گی ، کسی زمانے میں پاکستانی ڈاکٹرز کی مانگ پوری دنیا میں تھی اور اب پچھلے کئی سالوں سے مڈل ایسٹ سمیت دنیا میں پاکستانی ڈگری کو نہیں مانا جاتا۔

یہ راتوں رات نہیں ہوا،کئی سالوں کی بد انتظامی، کرپشن اورمیرٹ کی خلاف ورزی نے اس غیر معیاری تعلیمی نظام کو جنم دیا،عالمی معیار کو یقینی بنانے کے لیے میڈیکل طلبا کے لیے ٹیسٹ کا نیا نظام ایم ڈی کیٹ پاکستان میں متعارف کروایا گیا ہے،یہ نظام امریکہ برطانیہ ہندوستان اور دنیا کے بہت سے ممالک میں کامیابی سے رائج ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جب قانون ہاتھ میں لیں گے تو قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

کھیل

معروف باکسر عامر خان کو ایک دن کے لیے کیپٹن کا اعزاز

اس موقع پر باکسر عامر خان نے کہا کہ پاکستان آرمی نے ہمیشہ کھیلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

معروف باکسر عامر خان کو  ایک دن کے لیے کیپٹن کا  اعزاز

معروف باکسر عامر خان کو باکسنگ کے میدان میں کامیابیوں کے اعتراف میں پاک فوج نے ایک دن کے لیے کیپٹن کے اعزازی عہدے سے نوازا ہے۔  

اس موقع پر باکسر عامر خان نے کہا کہ پاکستان آرمی نے ہمیشہ کھیلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔  

انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان میں کھیلوں کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔  انہوں نے نوجوان باکسرز کو تربیت دینے کے لیے پاکستان میں مزید باکسنگ اکیڈمیاں کھولنے کا ارادہ بھی ظاہر کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

آئی سی سی کا ویمنز ورلڈ کپ 2024 کے شیڈول کا اعلان

 پاکستان چھ اکتوبر کو اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف سلہٹ میں کھیلے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئی سی سی کا ویمنز ورلڈ کپ 2024 کے شیڈول کا اعلان

آئی سی سی نے ویمنز ورلڈ کپ 2024 کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

 آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کا پہلا میچ تین اکتوبر کو ڈھاکہ میں ہو گا۔پہلے میچ میں انگلینڈ اور ساؤتھ افریقہ کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔

 پاکستان چھ اکتوبر کو اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف سلہٹ میں کھیلے گی،دوسرے میچ میں پاکستان اور آسٹریلیا آٹھ اکتوبر کو مدمقابل ہونگی۔پاکستان تیسرے میچ میں کوالیفائر ون کے ساتھ گیارہ اکتوبر کو کھیلے گی۔

 پاکستان نیوزی لینڈ کے خلاف تیرہ اکتوبر کو سلہٹ میں کھیلے گا۔ایونٹ کا فائنل 20 اکتوبر کو ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا تجارتی وفد پاکستان پہنچ گیا

وفد کی اسلام آباد آمد پر وفاقی وزراء مصدق ملک اور جام کمال خان نے استقبال کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا تجارتی وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا تجارتی وفد اتوار کو پاکستان پہنچا جو پاکستانی معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کرے گا ۔

وفد کی اسلام آباد آمد پر وفاقی وزراء مصدق ملک اور جام کمال خان نے استقبال کیا۔


واضح رہے کہ زراعت، ٹیکنالوجی، ریٹیل اور کارپوریٹ سیکٹر سے تعلق رکھنے والی تیس سے زائد سعودی کمپنیوں کے سربراہان اس وفد کا حصہ ہیں۔

 اس دورے سے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری آئے گی اور پاکستان سعودی اقتصادی تعلقات کو نئی راہ ملے گی ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll