عمران خان کہتا ہے سزائیں میں دیتا ہوں چئیرمین نیب کہتا ہے میں سزائیں دیتا ہوں:شاہد خاقان عباسی
اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ عمران خان کہتا ہے سزائیں میں دیتا ہوں چئیرمین نیب کہتا ہے میں سزائیں دیتا ہوں۔


تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قانون کہتا ہے مشاورت کریں لیکن وزیراعظم انکار کررہے ہیں، صدر بھی آرڈیننس پر دستخط کےلیے تیار بیٹھے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پنڈورا پیپرز پر وزیراعظم کا تحقیقاتی سیل مسترد کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے پاس تحقیقات کرنےکا کوئی حق نہیں، ادارے تحقیقات کریں۔
شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ پنڈورا پیپرز میں جن کے نام آئے ہیں ان کے ساتھ وہی سلوک کیا جائے جو نواز شریف کے ساتھ کیا گیا، نوازشریف وزیراعظم ہوکر جے آئی ٹی میں پیش ہوسکتےہیں تو وزیر کیوں نہیں، ان 700 لوگوں کو جیل میں ڈالیں اور تفتیش کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ 7 سو پاکستانیوں کے نام آف شور کمپنیوں میں آئے،ہمیں غرض نہیں وہ کون ہیں انصاف کا تقاضا ہے جب تک ثبوت نہ آئے وہ بےگناہ ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ یہ بات ملک کے وزیراعظم اور وزراء کو پتہ ہے نہ ہی یہ بات نیب چئیرمین اور نیب کو معلوم ہے یہ جیل میں پہلے ڈالتے ہیں پھر کیسز بنتے ہیں،نیب نے صرف نوازشریف کو سزا دی وہ بھی ایک جج کو بلیک میل کر کے سزا دی گئی،7 سو لوگوں کے خلاف انکوائری ہونی چاہئے،پاناما کیس میں نواز شریف کا نام بھی نہیں تھا انکو سزا دی گئی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ براڈ شیٹ کیس میں کوئی جیل نہیں گیا یہاں کمیشن بنتے ہیں لیکن کسی کو سزا نہیں ملی۔

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 2 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 4 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 4 days ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 4 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 3 days ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 2 days ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 3 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 3 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 4 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 5 days ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 2 days ago





