لاہور : سی ٹی او لاہور منتظر مہدی نے کہا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے ٹریفک ایڈوائزی پلان جاری کر دیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق نیشنل ٹوئنٹی کپ کا دوسرا مرحلہ آج سے لاہور میں شروع ہوگا اس حوالے سے سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کا کہنا تھا کہ سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے ٹریفک ایڈوائزی پلان جاری کر دیے، اب کسی بھی روڈ کو ٹریفک کیلئے بند نہیں رکھا جائے گا جبکہ سیکورٹی وجوہات کی بنا پر ٹیموں کی موومنٹس کے دوران چند منٹس کےلئے ٹریفک بند رہے گی۔
سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کا کہنا تھا کہ شائقین کرکٹ کےلئے 03 پارکنگ اسٹینڈز قائم کئے گئے ہیں، شائقین کرکٹ اپنی گاڑیاں، موٹرسائیکلیں پارکنگ جام شیریں پارک، برٹی پارکنگ اور LDA پلازہ/سن فورٹ ہوٹل میں پارک کر سکتے ہیں۔
سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کا کہنا تھا کہ شائقین کرکٹ کو شٹل بس سروس کے ذریعے قذافی سٹیڈیم پہنچایا جائے گا جبکہ اسٹیکرز والی گاڑیاں پل نہر اچھرہ فیروز پور روڈ سے براستہ مین گیٹ قذافی اسٹیڈیم داخل ہونگیں۔
سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کا کہنا تھا کہ ایس پی آصف صدیق کی نگرانی میں 05 ڈی ایس پیز تعینات کردیے گئے ہیں، جبکہ مجموعی طور پر 01 ہزار سے زائد وارڈنز تعینات ہونگے۔
ٹریفک کے لیے ممنوعہ ایریاز :
سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کا کہنا تھا کہ بگ سٹی پلازہ لبرٹی سے جانب چھوٹا R /o قذافی کی طرف کوئی بھی ٹریفک نہیں جاسکے گی۔سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کا کہنا تھا کہ حفیظ سینٹر سے چین ون چوک کی طرف سے بھی کسی بھی قسم کی ٹریفک نہیں جائے گی جبکہ چین ون چوک سے چھوٹا R /o قذافی کی طرف کسی بھی قسم کی ٹریفک نہیں جائے گی۔
سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کا مزید کہنا تھا کہ کینال روڈ، مین بلیوارڈ روڈ گلبرگ سمیت تمام شاہراہوں پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں رہے گی۔

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 3 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 3 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 4 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 3 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 4 دن قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 2 دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 3 دن قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 2 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 4 دن قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 2 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 4 دن قبل







