لاہور : قومی ٹوئنٹی کپ کا دوسرا مرحلہ آج سے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہورہا ہے جہاں8 سال بعد دوبارہ ڈومیسٹک ٹی20 میچز کی میزبانی کیلئے میدان سجنے کو تیار ہے ۔


تفصیلات کے مطابق قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں آج دو روز کے وقفے کے بعد قذافی اسٹیڈیم لاہور میں دو میچز کھیلے جائیں گے ۔ پہلامیچ سنٹرل پنجاب اورسندھ کے درمیان دوپہر تین بجے کھیلاجائے گا جبکہ دوسرے میچ میں بلوچستان اور ناردرن کی ٹیمیں ساڑھے سات بجے مدمقابل ہوں گی۔
قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان بابر اعظم سینٹرل پنجاب کی قیادت کریں گے، جبکہ سرفراز احمد کی کپتانی میں سندھ کی ٹیم میدان میں اترے گی ۔ سینٹرل پنجاب کے کپتان بابراعظم 71.5 کی اوسط سے 286 رنز بناکر اب تک ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر ہیں۔ ایونٹ میں ایک سنچری بنانے کے ساتھ ساتھ ٹی20 کرکٹ میں سب سے کم اننگز میں 7ہزار رنز بنانےوالے پہلے بیٹسمین بھی بن گئے ہیں۔
اسی طرح دوسرے میچ میں نائب کپتان قومی ٹیم شاداب خان ناردرن کی قیادت کریں گے جبکہ امام الحق بلوچستان کی ٹیم کی قیادت کریں گے ۔ ایونٹ میں بلوچستان نے 2 کامیابیوں کے ساتھ 4 پوائنٹس حاصل کر رکھے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ میچ میں سینٹرل پنجاب نے سندھ کو 12رنز سے شکست دی تھی ۔سندھ کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر پہلی سے گر کر دوسری پوزیشن پر آگئی ہے جبکہ اس کی جگہ خیبرپختونخوا کی ٹیم نے لے لی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ٹورنامنٹ کا ایڈیشن 13-2012 قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا گیا تھا۔
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2، شہری خوفزدہ
- 7 گھنٹے قبل

ٹرمپ اور اسٹارمر کی مشترکہ پریس کانفرنس: مشرقِ وسطیٰ، یوکرین اور فلسطین پر اتفاق و اختلاف
- 8 گھنٹے قبل

عمر ایوب، شبلی فراز اور دیگر 14 پی ٹی آئی رہنماؤں کے اشتہارات جاری
- 9 گھنٹے قبل

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر
- 11 گھنٹے قبل
چمن میں بارڈر ٹیکسی اسٹینڈ پر دھماکا، 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی
- 8 گھنٹے قبل

گوگل ایپ کے صارفین کے لیے خوشخبری، ڈسکور فیڈ میں نئے فیچرز شامل
- 12 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
جیولین تھرو میں ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے کیرشون ویلکوٹ کا شاندار مظاہرہ، گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا
- 12 گھنٹے قبل

اسرائیلی حملوں میں غزہ میں 48 فلسطینی شہید، جنوبی لبنان بھی نشانہ بنا
- 8 گھنٹے قبل

کیچ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ، 8 اہلکار زخمی
- 10 گھنٹے قبل

ایشیا کپ ٹی20: افغانستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا
- 10 گھنٹے قبل

پنجاب کےہسپتالوں میں طبی ماہرین تعینات کرنےکافیصلہ
- 10 گھنٹے قبل

یمن سے اسرائیلی شہر ایلات پر ڈرون حملہ
- 7 گھنٹے قبل