سعودی حکومت نے شعبہ تعلیم سے وابستہ غیر ملکی اقامہ ہولڈرز کو براہ راست واپسی کی اجازت دے دی
سعودی حکومت نے کرونا کی ڈیلٹا قسم کے پھیلاو کی وجہ سے کئی ماہ قبل پاکستان، بھارت، ترکی، انڈونیشیا، مصر، برازیل، ایتھوپیا، ویتنام، افغانستان اور لبنان سے مسافروں کی براہ راست سعودی عرب آمد پر پابندی عائد کر دی تھی۔


جدہ : سعودی حکومت نے شعبہ تعلیم سے وابستہ غیر ملکی اقامہ ہولڈرز کو براہ راست واپسی کی اجازت دے دی۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان اور بھارت سمیت 10 ممالک پر عائد کی گئی سفری پابندیوں میں نرمی کے حوالے سے بڑا فیصلہ کیا ہے۔ سعودی حکومت نے سفری پابندی کی فہرست میں شامل ممالک میں پھنسے مخصوص سعودی اقامہ ہولڈرز کو براہ راست مملکت واپسی کی اجازت دے دی ہے۔
سعودی گیزٹ کی رپورٹ کے مطابق ابتدائی طور پر سعودی حکومت نے صرف شعبہ تعلیم سے وابستہ غیر ملکی ملازمین کو مملکت واپسی کی اجازت دی ہے۔ اسکول، کالجز، جامعات اور ٹیکنیکل تعلیمی اداروں سے وابستہ وہ تمام غیر ملکی ٹیچرز اور دیگر ملازمین جن کا تعلق سفری پابندیوں والی فہرست میں شامل 10 ممالک سے ہے، انہیں اب سعودی عرب کی براہ راست پروازوں کے ذریعے واپسی کی اجازت ہے۔
یہاں یہ وضاحت بھی کی گئی ہے کہ شعبہ تعلیم سے وابستہ ایسے غیر ملکی اقامہ ہولڈرز جنہوں نے تاحال کرونا کی ویکسین نہیں لگوائی، انہیں سعودی عرب واپسی کی اجازت تو ہوگی، تاہم مملکت پہنچنے کے بعد انہیں ناصرف 14 روز کا قرنطینہ اختیار کرنا ہو گا، جبکہ اسی دوران انہیں سعودی حکومت کی منظورہ شدہ کوئی بھی کرونا ویکسین بھی لگوانا ہو گی۔
یہاں واضح رہے کہ سعودی حکومت نے کرونا کی ڈیلٹا قسم کے پھیلاو کی وجہ سے کئی ماہ قبل پاکستان، بھارت، ترکی، انڈونیشیا، مصر، برازیل، ایتھوپیا، ویتنام، افغانستان اور لبنان سے مسافروں کی براہ راست سعودی عرب آمد پر پابندی عائد کر دی تھی۔
اس پابندی کے باعث پاکستان چھٹی پر آئے ہزاروں محنت کش پاکستانی سعودی اقامہ ہولڈرز اپنا روزگار چھن جانے کے خدشات سے دوچار ہیں۔ یہ بھی یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سعودی حکومت نے سفری پابندیوں میں کچھ نرمی کرتے ہوئے صرف ان غیر ملکیوں کو مملکت واپس آنے کی اجازت دی جو سعودی عرب میں کرونا ویکسی نیشن کروانے کے بعد بیرون ملک گئے۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 3 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 3 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 4 دن قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 2 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 3 دن قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 2 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 4 دن قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 2 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 4 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 4 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 3 دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 دن قبل




