Advertisement
پاکستان

فیاض الحسن چوہان ترجمان پنجاب حکومت کےعہدے سے فارغ

لاہور : تحریک انصاف کے رہنما اور وزیرِجیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کو ترجمان حکومت پنجاب کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ۔ 

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Oct 6th 2021, 8:33 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
فیاض الحسن چوہان ترجمان پنجاب حکومت کےعہدے سے فارغ

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب برائے اطلاعات و خصوصی اقدامات حسان خاور کو حکومت پنجاب کا ترجمان بھی مقرر کر دیا گیا۔ ایوان وزیر اعلیٰ کی جانب سے اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق حسان خاور بطور ترجمان حکومت پنجاب اور معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات خدمات سر انجام دیں گے۔

مزید پڑھیں : لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم ڈی جی آئی ایس آئی تعینات

خیال رہے کہ 13 اگست 2021 کو فیاض الحسن چوہان کو ترجمان حکومت پنجاب مقرر کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا تھا ۔ 

اس سے قبل تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات اور حکومت پنجاب کی ترجمان کے عہدے پر فائز تھیں، وہ 6 اگست کو عہدے سے مستعفی ہو گئی تھیں ۔

فیاض الحسن اسی دور حکومت میں پنجاب حکومت وزیراطلاعات کے عہدے پر کام کر چکے ہیں انہیں دو مرتبہ یہ عہدہ چھوڑنا پڑا تھا۔

اس سے قبل تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات اور حکومت پنجاب کی ترجمان کے عہدے پر فائز تھیں ، انہوں نے 6 اگست 2021 کو عہدے سے استعفی دیا تھا ۔ فیاض الحسن اسی دور حکومت میں پنجاب حکومت وزیراطلاعات کے عہدے پر کام کر چکے ہیں، اور انہیں دو مرتبہ یہ عہدہ چھوڑنا پڑا تھا۔

پہلی بار انہوں نے مارچ 2019 میں ٹی وی پر ہندو کمیونٹی سے متعلق متنازع ریمارکس پر سامنے آنے والے ردعمل کے نتیجے میں عہدے سے استعفی ٰ  دیا تھا لیکن وہ کالونیز کے وزیر کے طور پر وزیراعلیٰ پنجاب کی کابینہ کا حصہ رہے۔

دسمبر 2019 میں انہیں  دوبارہ وزارتِ اطلاعات کا قلمدان دیا گیا لیکن نومبر2020 میں ایک بار پھر انہیں اس عہدے سے ہٹا کر فردوس عاشق اعوان کو وزیراعلیٰ کی معاون خصوصی برائے اطلاعات مقرر کیا گیا تھا۔ فردوس عاشق اعوان اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات تھیں جن کے بعد سنیٹر شبلی فراز کو ان کی جگہ وزیر اطلاعات مقرر کیا گیا تھا۔

 دوسری مرتبہ پنجاب کے وزیر اطلاعات کے عہدے سے فارغ ہونے کے بعد فیاض الحسن چوہان کو وزیرِجیل خانہ جات کا قلمدان سونپا گیا تھا۔

واضح رہے کہ فیاض الحسن چوہان2018 کے الیکشن میں راولپنڈی کے حلقہ پی پی14 سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے۔

Advertisement
شاپنگ لنکس اور AI فیچرز: یوٹیوب نے آمدنی کے ذرائع میں توسیع کر دی

شاپنگ لنکس اور AI فیچرز: یوٹیوب نے آمدنی کے ذرائع میں توسیع کر دی

  • 10 گھنٹے قبل
ایشیا کپ2025: پاکستان اور یو اے ای کا میچ ہوگا، ٹیم اسٹیڈیم کیلئے روانہ  ہو گئی

ایشیا کپ2025: پاکستان اور یو اے ای کا میچ ہوگا، ٹیم اسٹیڈیم کیلئے روانہ ہو گئی

  • 9 گھنٹے قبل
بلوچستان-سندھ سرحد پر دو دھماکے، 3 افراد جاں بحق

بلوچستان-سندھ سرحد پر دو دھماکے، 3 افراد جاں بحق

  • 10 گھنٹے قبل
ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی: یو اے ای کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی: یو اے ای کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

  • 7 گھنٹے قبل
پنجاب میں ذخیرہ شدہ 2 لاکھ ٹن گندم برآمد، آٹے کی قیمتوں میں پھر اضافہ

پنجاب میں ذخیرہ شدہ 2 لاکھ ٹن گندم برآمد، آٹے کی قیمتوں میں پھر اضافہ

  • 5 گھنٹے قبل
متنازع میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی کپتان اور منیجر سے معافی مانگ لی

متنازع میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی کپتان اور منیجر سے معافی مانگ لی

  • 5 گھنٹے قبل
صدر ٹرمپ کا برطانیہ کا  دورہ، سرمایہ کاری کی امیدیں، مظاہرے اور متنازعہ تعلقات زیرِ بحث

صدر ٹرمپ کا برطانیہ کا دورہ، سرمایہ کاری کی امیدیں، مظاہرے اور متنازعہ تعلقات زیرِ بحث

  • 5 گھنٹے قبل
قاہرہ کے میوزیم سے 3 ہزار سال پرانا سونے کا کڑا غائب، تحقیقات شروع

قاہرہ کے میوزیم سے 3 ہزار سال پرانا سونے کا کڑا غائب، تحقیقات شروع

  • 5 گھنٹے قبل
اللہ کا شکر ہے، پاکستان کی عزت بچی اب ٹیم سے پرفارمنس کی امید ہے ، محسن نقوی

اللہ کا شکر ہے، پاکستان کی عزت بچی اب ٹیم سے پرفارمنس کی امید ہے ، محسن نقوی

  • 5 گھنٹے قبل
صائم ایوب کی فارم بدستور خراب، ایشیا کپ میں ’صفر‘ کی ہیٹ ٹرک مکمل

صائم ایوب کی فارم بدستور خراب، ایشیا کپ میں ’صفر‘ کی ہیٹ ٹرک مکمل

  • 5 گھنٹے قبل
ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے

ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے

  • 10 گھنٹے قبل
وزیراعظم شہباز شریف کی ریاض میں سعودی ولی عہد سے ملاقات، اعلیٰ سطحی وفود کی شرکت

وزیراعظم شہباز شریف کی ریاض میں سعودی ولی عہد سے ملاقات، اعلیٰ سطحی وفود کی شرکت

  • 5 گھنٹے قبل
Advertisement