امریکی فوج گزشتہ سال سے خفیہ طور پر تائیوان کو تربیت دے رہی ہے، رپورٹ میں انکشاف
امریکی اسپیشل آپریشن فورسز اور میرینز ایک سال سے زائد عرصے سے تائیوان کے فوجیوں کو خفیہ طور پر تربیت دے رہے ہیں۔

غیر ملکی جریدے کے مطابق تقریبا دو درجن امریکی سروس ممبران نے "کم از کم ایک سال تک" تائیوان کی زمینی اور بحری افواج کو تربیت دی ہے۔تاہم تائیوان کی وزارت دفاع نے اس رپورٹ پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا اور نہ ہی پینٹاگون نے اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔
ترجمان جان سپلے نے کہا کہ تائیوان کی فوج کے لیے امریکی حمایت اس کی دفاعی ضروریات کے مطابق ہے۔سپل نے ایک بیان میں کہا ، "تائیوان کے ساتھ ہماری حمایت اور دفاعی تعلقات عوامی جمہوریہ چین کی طرف سے درپیش موجودہ خطرے کے خلاف ہم آہنگ ہیں۔"
یہ رپورٹ گزشتہ نومبر میں تائیوان کے میڈیا آرٹیکلز کی تصدیق کرتی دکھائی دی تھی-جس میں تائیوان کی نیول کمانڈ کا حوالہ دیا گیا تھا کہ امریکی فوجی تائیوان کے میرینز اور سپیشل فورسز کو چھوٹی کشتیوں اور مختلف کارروائیوں کی تربیت دینے کے لیے وہاں پہنچے تھے۔ان رپورٹوں کو بعد میں امریکی اور تائیوانی حکام نے مسترد کر دیا تھا۔
بیجنگ کی جانب سے اس جزیرے پر زبردستی دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے اور اسے چین کے ساتھ دوبارہ جوڑنے کی دھمکی کی وجہ سے امریکہ تائیوان کو دفاعی میزائل ، لڑاکا طیارے اور ہتھیار فراہم کرتا ہے ۔
چینی افواج نے گذشتہ ایک سال میں تائیوان کی جانب اپنی سرگرمیاں تیز کی ہیں ، سمندری حملے کی مشقیں کیں اور تائیوان کی فضائی حدود کے قریب لڑاکا طیاروں کو اڑایا ہے۔
چند دن قبل ریکارڈ 56 چینی جنگی طیارے تائیوان کی فضائی حدور میں داخل ہوئے تھے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے چینی سرگرمی کو "غیر مستحکم" اور "اشتعال انگیز" قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم بیجنگ پر زور دیتے ہیں کہ وہ اپنے فوجی ، سفارتی اور اقتصادی دباؤ اور تائیوان کے خلاف جبر بند کرے۔

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 5 hours ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- a day ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- a day ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 days ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 5 hours ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 8 hours ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- a day ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 6 hours ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- a day ago





