برطانوی خبرایجنسی کے مطابق امریکی حکام نے نام ظاہر نہ کرنے پر بتایا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی آبدوز میں پندرہ افراد سوار تھے جنہیں معمولی قسم کی چوٹیں ضرور آئی ہیں ۔


بیجنگ: جوہری ہتھیاروں سے لیس امریکی آبدوزجنوبی بحیرہ چین میں حادثے کا شکار ہوگئی۔
امریکی بحریہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ آبدوز یو ایس ایس کنیٹکی کٹ جنوبی بحیرہ چین میں بین الااقوامی سمندری حدود میں کسی شے سے ٹکرائی تاہم آبدوز پر موجود عملے کے کسی بھی فرد کو شدید نوعیت کی چوٹیں نہیں لگیں ۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے باوجود آبدوز یو ایس ایس کنیٹکی کٹ بالکل ٹھیک اور آپریشنل ہے تاہم حکام کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ آبدوز کس چیز سے ٹکرائی ، کہاں ٹکرائی اور کتنے افرادزخمی ہوئے ۔ برطانوی خبرایجنسی کے مطابق امریکی حکام نے نام ظاہر نہ کرنے پر بتایا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی آبدوز میں پندرہ افراد سوار تھے جنہیں معمولی قسم کی چوٹیں ضرور آئی ہیں ۔
دوسری جانب امریکی بحریہ کا کہنا ہے کہ عملے کی جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ترجیع ہے ۔ واضح رہے کہ جنوبی بحیرہ چین کا شمار دنیا کے سب سے زیادہ متنازع اور اہم آبی راستوں میں ہوتا ہے کیونکہ چین اس پورے علاقے کو اپنا حصہ کہتا ہے جبکہ ملائیشیا، برونائی، ویتنام، فلپائن اور تائیوان بھی اس علاقے پر اپنا دعویٰ کرتے ہیں۔

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- ایک دن قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 4 گھنٹے قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 دن قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 3 گھنٹے قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 دن قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 3 گھنٹے قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- ایک دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 5 گھنٹے قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- ایک دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- ایک دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 دن قبل





