یر ملکی تارکین وطن کے رہائشی اجازت ناموں کی تجدید پر پابندی کا فیصلہ منسوخ کردیا گیا


کویت سٹی : کویت سے پاکستانیوں اور دیگر غیرملکیوں کیلئے شاندار خبر آئی ہے کہ خلیجی ملک میں 60 سال سے زائد عمر کے غیرملکی افراد کے ورک پرمٹ پر پابندی عائد نہیں جائے گی ، غیر ملکی تارکین وطن کے رہائشی اجازت ناموں کی تجدید پر پابندی کا فیصلہ منسوخ کردیا گیا ، وہ تمام لوگ جن کے پاس عارضی رہائشی اجازت نامے ( اقامہ کی تمدید ) تھے اب وہ اپنے رہائشی اجازت ناموں کو مستقل میں تبدیل کر سکیں گے تاہم تجدید کی فیس کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کویت کے فتویٰ اور قانون سازی کے ایک سینئر ذرائع نے مقامی روزنامہ کو تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 60 سال یا اس زائد عمر رسیدہ غیر ملکی تارکین وطن کے رہائشی اجازت ناموں کی تجدید پر پابندی کے فیصلے کو منسوخ کردیا گیا ہے جب کہ 60 سال یا اس سے زائد ہائی اسکول ڈپلومہ یا اس سے کم تعلیم والے غیر ملکیوں کے ورک پرمٹ پر پابندی لگانے کا کوئی قانونی فیصلہ نہیں کیا گیا ، ڈائریکٹوریٹ برائے افرادی قوت ورک پرمٹ دینے کے قواعد اور طریقہ کار جاری کرنے کا مجاز نہیں ہے ، اس لیے ڈائریکٹوریٹ برائے افرادی قوت اتھارٹی کی طرف سے اگست 2020ء میں جاری کیا گیا فیصلہ قانونی طور پر کوئی حیثیت نہیں رکھتا کیونکہ قابلیت میں کمی کی بنیاد پر یہ فیصلہ جاری کرنا کوئی مجاز نہیں رکھتا جب کہ اتھارٹی کا ڈائریکٹر ورک پرمٹ دینے کے لیے قوانین اور طریقہ کار جاری کرنے کا مجاز نہیں ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ورک پرمٹ نہ لگانے کے اس فیصلے کے اجراء کے تقریبا 14 ماہ بعد وزراء کونسل کے فتویٰ اور قانون سازی کے محکمے نے ہائی اسکول ڈپلومہ یا اس سے کم تعلیمی قابلیت کے حامل 60 سال یا اس سے زائد عمر رسیدہ غیر ملکی تارکین وطن کے ورک پرمٹ کے اجراء پر پابندی کے فیصلے کو منسوخ کردیا ، کچھ روز قبل کویت چیمبر آف کامرس کے چیرمین محمد جاسم الصقر نے بھی ولی عہد کویت شہزادہ شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح سے اسی سلسلے میں ایک خصوصی ملاقات بھی کی تھی۔

کیچ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ، 8 اہلکار زخمی
- 8 گھنٹے قبل

یمن سے اسرائیلی شہر ایلات پر ڈرون حملہ
- 5 گھنٹے قبل

اسرائیلی حملوں میں غزہ میں 48 فلسطینی شہید، جنوبی لبنان بھی نشانہ بنا
- 6 گھنٹے قبل

پنجاب کےہسپتالوں میں طبی ماہرین تعینات کرنےکافیصلہ
- 8 گھنٹے قبل

گوگل ایپ کے صارفین کے لیے خوشخبری، ڈسکور فیڈ میں نئے فیچرز شامل
- 10 گھنٹے قبل

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر
- 9 گھنٹے قبل

ٹرمپ اور اسٹارمر کی مشترکہ پریس کانفرنس: مشرقِ وسطیٰ، یوکرین اور فلسطین پر اتفاق و اختلاف
- 6 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
جیولین تھرو میں ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے کیرشون ویلکوٹ کا شاندار مظاہرہ، گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا
- 10 گھنٹے قبل
چمن میں بارڈر ٹیکسی اسٹینڈ پر دھماکا، 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی
- 6 گھنٹے قبل
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2، شہری خوفزدہ
- 5 گھنٹے قبل

ایشیا کپ ٹی20: افغانستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا
- 8 گھنٹے قبل

عمر ایوب، شبلی فراز اور دیگر 14 پی ٹی آئی رہنماؤں کے اشتہارات جاری
- 7 گھنٹے قبل