عائشہ اکرم کی درخواست پر پولیس نے ریمبو سمیت آٹھ ملزمان کو گرفتار کیا ہے جن میں عامر سہیل عرف ریمبو، ظفر، محسن علی، حسنین، منصب علی، صدام علی، بلال اور آصف عظیم شامل ہیں۔

1608024076-0.jpg&w=3840&q=75)
لاہور : گریٹر اقبال پارک ہراسانی کیس میں گرفتار ہونے والے ملزم ریمبو کا پولیس کو ریکارڈ کرایا گیا ابتدائی بیان سامنے آگیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ملزم ریمبو نے پولیس کو دیے گئے بیان میں کہا ہے کہ عائشہ کو گریٹر اقبال پارک لے جانے کا فیصلہ اس کا نہیں تھا، عائشہ نے جس کے ساتھ گریٹر اقبال پارک جانا تھا اس کے بھائی کی وفات ہوگئی تھی اس لیے وہ عائشہ کے ساتھ گیا۔
ریمبو نے پولیس کو بتایا کہ جب وہ گریٹر اقبال پارک گئے تو لوگوں نے برا سلوک کیا، انہوں نے بڑی مشکل سے عائشہ اکرم کو وہاں سے نکالا اور گھر پہنچایا لیکن اسے بھی مقدمے میں نامزد کردیا گیا۔ اس میں اس کی کوئی غلطی نہیں ہے اور نہ ہی عائشہ کی غلطی ہے۔
خیال رہے کہ متاثرہ خاتون عائشہ اکرم کی درخواست پر پولیس نے ریمبو سمیت آٹھ ملزمان کو گرفتار کیا ہے جن میں عامر سہیل عرف ریمبو، ظفر، محسن علی، حسنین، منصب علی، صدام علی، بلال اور آصف عظیم شامل ہیں۔
خیال رہے کہ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کو دیے گئے اپنے تحریری بیان میں عائشہ اکرم نے کہا تھا کہ ریمبو نے اس کی نازیبا ویڈیوز بنا رکھی ہیں جن کی بنا پر وہ اسے بلیک میل کرتا ہے اور اب تک 10 لاکھ روپے وصول کر چکا ہے، اس کے علاوہ وہ اپنی آدھی تنخواہ ریمبو کو دیتی ہے۔
خاتون نے الزام عائد کیا تھا کہ یوم آزادی پر گریٹر اقبال پارک جانے کا منصوبہ ریمبو نے بنایا تھا، وہ بادشاہ کے ساتھ مل کر اپنا ٹک ٹاک گینگ بھی چلاتا ہے۔

عمر شاہ کی موت کی نئی تفصیلات سامنے آ گئیں، فٹس کا سامنا تھا
- 6 گھنٹے قبل

حزب اللہ کا سعودی عرب سے اسرائیل کے خلاف متحدہ محاذ بنانے کی اپیل
- 6 گھنٹے قبل

افغانستان میں گرفتار برطانوی جوڑا 8 ماہ بعد قطری ثالثی سے رہا
- 10 گھنٹے قبل

پاک-سعودیہ دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں، دفتر خارجہ
- 10 گھنٹے قبل

سعودی عرب سے دفاعی تعاون نیا نہیں، بھارت کی پریشانی فطری ہے: خواجہ آصف
- 6 گھنٹے قبل

ہانگ کانگ: دوسری جنگ عظیم کا بم برآمد، 6 ہزار افراد کا انخلا متوقع
- 7 گھنٹے قبل

البانیہ میں دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر کا پارلیمنٹ سے تاریخی خطاب
- 10 گھنٹے قبل

یوم تشکر: پاک سعودی معاہدوں پر قوم کا اظہارِ یکجہتی و شکر
- 11 گھنٹے قبل

پاکستان کی بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع
- 8 گھنٹے قبل

ای چالان ڈیفالٹرز پر سخت کارروائی، لاہور پولیس نے نیلامی کا عندیہ دے دیا
- 9 گھنٹے قبل

دفاعی معاہدے سے سعودی عرب "راتوں رات ایٹمی طاقت" بن گیا ، بھارتی اداکار
- 9 گھنٹے قبل

افغانستان میں طالبان حکومت نے جامعات میں 680 کتابوں پر پابندی عائد کردی
- 6 گھنٹے قبل