ابوظہبی نے گرین ٹریول لسٹ میں 27 نئے ممالک کا اضافہ کردیا۔


تفصیلات کے مطابق ابوظہبی نے کورونا وبا کے دوران ٹریول گرین ممالک کی لسٹ کو اپ ڈیٹ کردیا ہے جس کے تحت اس لسٹ میں 27 نئے ممالک کا اضافہ کیا گیا ہے ۔ اسرائیل، امریکا اور برطانیہ سمیت 27 نئے ممالک اس لسٹ میں شامل ہوئے ہیں۔
متحدہ عرب امارات کے محکمہ ثقافت و سیاحت کے مطابق ٹریول گرین لسٹ میں شامل ممالک سے آنے والوں کو قرنطینہ کی ضرورت نہیں ہوگی جبکہ نئی فہرست کا اطلاق جمعہ 8 اکتوبر سے کیا گیا ہے۔ ان ممالک سے آنے والے مسافروں کو ابوظہبی پہنچنے کے بعد قرنطینہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے اور انہیں ایئر پورٹ پر صرف پی سی آر ٹیسٹ لینے کے لیے کہا جائے گا۔
جو ممالک ابوظہبی کی ٹریول گرین لسٹ میں شامل نہیں ہیں وہاں سے آنے والے افراد کو دس دن کے لیے قرنطینہ ہونا ضروری ہے اور انہیں متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت جانے والی پرواز میں سوار ہونے کے لیے پی سی آر کا منفی ٹیسٹ دکھانا ہو گا۔
گرین ٹریول لسٹ میں اب 82 ممالک شامل ہوچکے ہیں، لیکن تاحال ان میں پاکستان ، بنگلہ دیش اور بھارت شامل نہیں ہیں۔
ٹریول گرین لسٹ میں البانیہ، آرمینیا، آسٹریلیا، آسٹریا، آذربائیجان، بحرین، بیلاروس، بیلجیم، بیلیز، بھوٹان، بولیویا، بوسنیا و ہرزیگووینا، برازیل، برونائی، بلغاریہ، برما، برونڈی، کینیڈا، چلی، چین، کولمبیا، کوموروس، کروشیا، قبرص، چیک جمہوریہ، ڈنمارک، ایکواڈور، اسٹونیا، فن لینڈ، فرانس، جارجیا، جرمنی، یونان، ہالینڈ، ہانگ کانگ، ہنگری، آئس لینڈ، انڈونیشیا، اسرائیل، اٹلی، جاپان، اردن، قازقستان، کویت، کرغیزستان، لکسمبرگ، مالدیپ، مالٹا، ماریشس، مالدووا، موناکو، مونٹینیگرو، مراکش، نیوزی لینڈ، ناروے، عمان، پولینڈ، پرتگال، قطر، آئرلینڈ، روس، سان مارینو، سعودی عرب، سربیا، سیشلز، سنگاپور، سلوواکیہ، سلووینیا، جنوبی کوریا، اسپین، سویڈن، سوئٹزرلینڈ، تائیوان، تاجکستان، تھائی لینڈ، تیونس، ترکمانستان، یوکرائن، برطانیہ، امریکہ اور ازبکستان شامل ہیں۔

پاکستان کی بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع
- 10 hours ago

عمر شاہ کی موت کی نئی تفصیلات سامنے آ گئیں، فٹس کا سامنا تھا
- 7 hours ago

ہانگ کانگ: دوسری جنگ عظیم کا بم برآمد، 6 ہزار افراد کا انخلا متوقع
- 9 hours ago

ای چالان ڈیفالٹرز پر سخت کارروائی، لاہور پولیس نے نیلامی کا عندیہ دے دیا
- 10 hours ago

پاک-سعودیہ دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں، دفتر خارجہ
- 11 hours ago

سعودی عرب سے دفاعی تعاون نیا نہیں، بھارت کی پریشانی فطری ہے: خواجہ آصف
- 7 hours ago

یوم تشکر: پاک سعودی معاہدوں پر قوم کا اظہارِ یکجہتی و شکر
- 12 hours ago

البانیہ میں دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر کا پارلیمنٹ سے تاریخی خطاب
- 11 hours ago

افغانستان میں طالبان حکومت نے جامعات میں 680 کتابوں پر پابندی عائد کردی
- 7 hours ago

دفاعی معاہدے سے سعودی عرب "راتوں رات ایٹمی طاقت" بن گیا ، بھارتی اداکار
- 11 hours ago

حزب اللہ کا سعودی عرب سے اسرائیل کے خلاف متحدہ محاذ بنانے کی اپیل
- 8 hours ago

افغانستان میں گرفتار برطانوی جوڑا 8 ماہ بعد قطری ثالثی سے رہا
- 12 hours ago