سعودی عرب کے شہر جازان کے کنگ عبداللہ ائیرپورٹ پر حوثی باغیوں کا میزائل حملہ ، متعددافراد زخمی
عرب اتحاد جمعرات کو سعودی عرب کے جنوب مغربی خمیس مشیت کی طرف آنے والے ایک بیلسٹک میزائل اور 2 ڈرون حملوں کو ناکام بنایا تھا ۔


جدہ : سعودی عرب کے شہر جازان کے کنگ عبداللہ ائیرپورٹ پر حوثی باغیوں کے میزائل حملے میں دس افراد زخمی ہوگئے ۔
عرب میڈیا کے مطابق جمعے کے روز سعودی عرب کے شہر جازان کے کنگ عبداللہ ائیرپورٹ پر حوثیوں نے میزائل حملہ کیا جس کے نتیجے میں دس افراد زخمی ہوگئے ۔
ترجمان عرب اتحاد کے مطابق زخمیوں میں چھ سعودی مسافروں سمیت تین بنگلادیشی اور ایک سوڈانی ،ملازم شامل ہے ، حملے میں ائیرپورٹ کے کچھ حصوں کی کھڑکیاں بھی ٹوٹ گئیں ۔
ترجمان عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ حوثیوں کی شہریوں اور املاک کو نشانہ باننے کی کوششیں جنگی جرائم ہیں ۔ شہریوں کے تحفظ کے لیے مناسب آپریشنل اقدامات کیے جارہے ہیں ۔
عرب میڈیا کے مطابق عرب اتحاد جمعرات کو سعودی عرب کے جنوب مغربی خمیس مشیت کی طرف آنے والے ایک بیلسٹک میزائل اور 2 ڈرون حملوں کو ناکام بنایا تھا ۔
اس سے قبل جمعرات کو بھی سعودی عرب کے ابہاء ائیرپورٹ پر مبینہ حوثی ڈرون حملے کو ناکام بنانے کی کوشش کے دوران چار افراد زخمی ہوئے تھے ۔

یوم تشکر: پاک سعودی معاہدوں پر قوم کا اظہارِ یکجہتی و شکر
- 4 گھنٹے قبل

معروف بھارتی گلوکار زوبین گرگ اسکوبا ڈائیونگ کے دوران انتقال کر گئے
- 4 گھنٹے قبل

ای چالان ڈیفالٹرز پر سخت کارروائی، لاہور پولیس نے نیلامی کا عندیہ دے دیا
- 2 گھنٹے قبل

آئی فون کی خریداری کیلئے دنیا کے مختلف شہروں میں لمبی قطاریں لگ گئیں
- 6 گھنٹے قبل

البانیہ میں دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر کا پارلیمنٹ سے تاریخی خطاب
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان ویمن فٹبال کلب ٹیم پہلی مرتبہ بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لے گی
- 6 گھنٹے قبل

دفاعی معاہدے سے سعودی عرب "راتوں رات ایٹمی طاقت" بن گیا ، بھارتی اداکار
- 3 گھنٹے قبل

آئی سی سی نے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کا آفیشل گانا جاری کردیا
- 6 گھنٹے قبل

ہانگ کانگ: دوسری جنگ عظیم کا بم برآمد، 6 ہزار افراد کا انخلا متوقع
- 36 منٹ قبل

پاکستان کی بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع
- 2 گھنٹے قبل

پاک-سعودیہ دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں، دفتر خارجہ
- 3 گھنٹے قبل

افغانستان میں گرفتار برطانوی جوڑا 8 ماہ بعد قطری ثالثی سے رہا
- 4 گھنٹے قبل