مقبول سوشل میڈیا ایپ فیس بک اورانسٹاگرام سروس میں ایک بار پھر خرابی آگئی ۔


فیس بک انتظامیہ نے سروس معطلی کے بعد معذرت کااظہار کیا ہے ، ایک ہفتے میں دوسری بار انسٹاگرام ، میسنجر اور ورک پلیس جیسی فیس بک سروسز کچھ وقت کیلئے بند کی گئیں ۔ 9 اکتوبر کی درمیانی شب کو سب سے پہلے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی سروس متاثر ہوئی جس کے کچھ دیر بعد صارفین کی جانب سے فیس بک اور میسنجر تک رسائی کی شکایات بھی سامنے آئیں۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ اس بارصارفین کو درپیش مسائل کمپیوٹنگ پلیٹ فارم میں تکنیکی خرابی کے ذمہ دار ہیں۔کچھ صارفین کوفیس بک ایپ تک رسائی میں مشکلات سےآگاہ ہیں،ایپلی کیشن تک رسائی کومعمول پرلانےکےلئےکام کررہےہیں، صارفین کوایپلی کیشن تک رسائی میں مشکلات پرمعذرت خواہ ہیں ۔
We’re aware that some people are having trouble accessing our apps and products. We’re working to get things back to normal as quickly as possible and we apologize for any inconvenience.
— Facebook (@Facebook) October 8, 2021
اس سے قبل بھی 4 اکتوبر کو فیس بک کے ملکیتی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز انسٹاگرام، واٹس ایپ اور فیس بک کی سروسز چھ گھنٹے معطل رہیں تھیں ۔
واضح رہے کہ واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام تینوں سروسز مشترکہ انفراسٹرکچر پر کام کرتی ہیں جس کی وجہ سے ایک سروس میں خرابی کی وجہ سے تینوں سروسز ایک ساتھ متاثر ہوتی ہیں جبکہ تینوں سروسز کی ملکیت فیس بک کے پاس ہے۔
یاد رہے کہ بلومبرگ کی فہرست میں فیس بک کے سی ای او کا نام اب بل گیٹس کے نیچے پہنچ گیا ہے۔ پیر کو بھی فیس بک پروڈکٹس کے سبب کروڑوں صارفین متاثر ہوئے تھے۔

پاک-سعودیہ دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں، دفتر خارجہ
- 2 گھنٹے قبل

پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت عازمین آج سے درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں، وزارت مذہبی امور
- 5 گھنٹے قبل

البانیہ میں دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر کا پارلیمنٹ سے تاریخی خطاب
- 2 گھنٹے قبل

دفاعی معاہدے سے سعودی عرب "راتوں رات ایٹمی طاقت" بن گیا ، بھارتی اداکار
- ایک گھنٹہ قبل

آئی سی سی نے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کا آفیشل گانا جاری کردیا
- 4 گھنٹے قبل

افغانستان میں گرفتار برطانوی جوڑا 8 ماہ بعد قطری ثالثی سے رہا
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان کی بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع
- 12 منٹ قبل

ای چالان ڈیفالٹرز پر سخت کارروائی، لاہور پولیس نے نیلامی کا عندیہ دے دیا
- 36 منٹ قبل

آئی فون کی خریداری کیلئے دنیا کے مختلف شہروں میں لمبی قطاریں لگ گئیں
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان ویمن فٹبال کلب ٹیم پہلی مرتبہ بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لے گی
- 5 گھنٹے قبل

یوم تشکر: پاک سعودی معاہدوں پر قوم کا اظہارِ یکجہتی و شکر
- 3 گھنٹے قبل

معروف بھارتی گلوکار زوبین گرگ اسکوبا ڈائیونگ کے دوران انتقال کر گئے
- 3 گھنٹے قبل