Advertisement
علاقائی

ریمبو کی گرفتاری چار پولیس اہلکاروں کی نوکری لے ڈوبی

پولیس کا کہنا تھا کہ تمام افراد گرفتار کرتے ہوئے حوالات میں بندکردیا گیا ہے ۔ اہلکاروں نے ریمبو کا حوالات میں انٹرویو کروایا جس سے تفتیش متاثر ہوئی

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Oct 9th 2021, 6:47 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ریمبو کی گرفتاری چار پولیس اہلکاروں کی نوکری لے ڈوبی

لاہور : مینار پاکستان واقعہ کی متاثرہ لڑکی عائشہ اکرم کے ساتھ ریمبو کی گرفتاری کے بعد حوالات سے اس کی ویڈیو بنانے کے الزام میں چار پولیس اہلکاروں کو معطل کرتے ہوئے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق ویڈیو بنانے کے معاملے میں انوسٹی گیشن انچارج سمیت چار اہلکارؤں کے خلاف دفعہ 155 سی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ ان اہلکاروں میں الیاس ، رمضان ، شہباز، اور نعیم شامل ہیں ۔ پولیس کا کہنا تھا کہ تمام افراد گرفتار کرتے ہوئے حوالات میں بندکردیا گیا ہے ۔ اہلکاروں نے ریمبو کا حوالات میں انٹرویو کروایا جس سے تفتیش متاثر ہوئی ۔ 

یاد رہے کہ ریمبو نے عدالت پیشی کے دوران انکشاف کیا کہ منظر عام پر آنے والی ویڈیو اور تصاویر ایک سال پرانی ہیں ،لڑکی کی مرضی کے بغیر کچھ نہیں ہو سکتا، عائشہ نے مجھے کہا کہ تمام ملزمان کو رہا کرواتے ہیں اور ان سے پانچ لاکھ روپے فی کس لیتے ہیں لیکن میں نے کہا کہ پیسوں کے پیچھے نہیں بلکہ اپنے کیس کے پیچھے بھاگو، عائشہ نے مجھے بلیک میل کیا کہ اگر بات نہ مانی تو جیل بھجوا دوں گی۔ریمبو نے کہا کہ راتوں رات مجھ پر ایف آئی آر درج کروائی گئی۔

Advertisement
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

  • 9 hours ago
لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ  کا لاہور میں آغاز

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز

  • 6 hours ago
گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

  • 4 hours ago
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 3 days ago
پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • a day ago
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 3 days ago
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

  • 9 hours ago
جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

  • a day ago
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

  • a day ago
پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

  • 8 hours ago
ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

  • 14 hours ago
اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

  • a day ago
Advertisement