کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال اپنے خلاف عدم اعتماد رکوانے کے لئے متحرک ، جے یو آئی کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری سے ملاقات میں حکومت بچانے کے لیےمدد مانگ لی ۔


تفصیلات کے مطابق بلوچستان کی سیاست میں ہلچل ، ہر گزرتے دن کے ساتھ وزیراعلیٰ بلوچستان کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور جمعیت علمائے اسلام(ف) نے بھی وزیراعلیٰ کی مدد سے انکار کر دیا ہے۔ وزیراعلیٰ جام کمال نے جمعہ کو مولانا عبدالغفور حیدری کی رہائش گاہ جاکر ان سے ملاقات کی جس میں انہوں نے مولانا عبدالغفور حیدری سے اپنی حکومت بچانے کے لیے جے یو آئی سے مدد کی درخواست کی۔ تاہم جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف نے وزیرِ اعلیٰ بلوچستان جام کمال کی حمایت کی درخواست پر ان سے معذرت کر لی۔ مولانا عبدالغفور حیدری نے مولانا فضل الرحمٰن کو وزیرِ اعلیٰ بلوچستان جام کمال سے ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ پانی سر سے گزر چکاہے ، جے یو آئی بلوچستان اور پارلیمانی پارٹی کے فیصلے درست ہیں۔ مولانا عبدالغفور حیدری نے مولانا فضل الرحمٰن سے کہا کہ 3 سال تک وزیرِ اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے غیر جمہوری رویہ اپنایا۔
دوسری جانب بلوچستان کی سیاسی غیر یقینی صورتحال، بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض اراکین کی دوسری اہم بیٹھک آج ہوگی، اسپیکر عبدالقدوس بزنجو، سردار صالح بھوتانی اور جان جمالی کوئٹہ میں موجود ہیں۔ اس سے قبل بلوچستان اسمبلی کی اپوزیشن جماعتوں کا اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈووکیٹ کی صدارت میں اجلاس ہوا جس میں جے یو آئی، بی این پی اور پشتونخوا میپ کے پارلیمانی رہنماؤں نے شرکت کی جب کہ اجلاس میں وزیراعلیٰ جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے غور کیا گیا۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ جام کمال خان کے خلاف احتجاج کے طور پر وزرا، پارلیمانی سیکریٹریز اور مشیروں نے استعفے دے دیے تھے۔وزیر اعلیٰ جام کمال خان کی جانب سے استعفیٰ دینے سے انکار کے بعد وزرا، مشیروں اور پارلیمانی سیکریٹریوں نے اپنے استعفے پیش کر دیے تھے۔

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- ایک دن قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- ایک دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 5 گھنٹے قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- ایک دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 6 گھنٹے قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- ایک دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 دن قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 10 گھنٹے قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 9 گھنٹے قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 15 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 10 گھنٹے قبل

