لاہور:اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف کا کہنا ہے کہ عمران نیازی دن رات یوٹرن مارتے ہیں، ملک میں بد ترین صورتحال ہے۔


تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے اتحاد کے حوالے سے مولانا کے ساتھ گفتگو ہوئی ہےجبکہ ملکی صورتحال پر آج تفصیل سے گفتگو ہوئی ہے،چند دن پہلے حضرت نے مجھے صحت کے حوالے سے فون کیا تھا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک میں بجلی ،گیس بل بم گرائے جا رہے ہیں،آٹے اور چینی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔
مسلم ن کےصدر کا کہنا تھا کہ ڈینگی نے تباہی مچائی ہوئی ہے ،ہسپتالوں میں بیڈز پر جگہ نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی پارٹیوں اور عوام کا حق ہے کہ ملک میں شفاف الیکشن کرائے جائیں،شفاف الیکشن ہی ملک کو ترقی پر لے جانے کا راستہ ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ دن رات محنت کرنی ہو گی یہ کام اب آسان نہیں ہے،اس کے بعد جا کر ہم 2018حکومت سے پہلے کی صورتحال پر آئیں گے،اس کے بعد ہم آگے کی ترقی کی سیڑھی چڑھیں گے۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ میاں صاحب کوچھوٹا سا حادثہ پیش آیا اور ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دیا تو ان کی فون پر طبیعت دریافت کی۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اپنے مقاصد کیلئے متحرک ہے،14اکتوبر کو پشاور میں کانفرنس کا اعلان کیا ہے جبکہ 16اکتوبر کو فیصل آباد میں ایک تاریخی اجتماع ہو گا۔
پی ڈی ایم سربراہ کا کہنا تھا کہ 31 اکتوبر کو ڈیڑہ غازی خان میں جلسہ ہو گا ،حکومت قہر بن کر اس وقت مسلط ہے،حکومت سے خلاصی کی ہر آدمی کی ضرورت بن چکی ہے۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ تمام ادارے تباہ ہو چکے ہیں،جو ملازمین برطرف کیے گئے ہیں وہ مظاہرہ کر رہے ہیں ان کیساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ غریب آدمی آج اناج خریدنے کے قابل نہیں رہا ہے،یہ ایک سنجیدہ صورتحال ہے۔
مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ مودی ہمیں اتنا نقصان نہیں پہنچا سکتا تھا جتنا عمران خان نے پہنچایا ہے۔

توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ چیلنج کرنے کے لیے بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ بشریٰ بی بی کی اپیلیں تیار
- 3 hours ago

محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی آج 18ویں برسی آج منائی جارہی ہے،مرکزی تقریب گڑھی خدا بخش میں ہوگی
- 4 hours ago

سابق وزیرِ خزانہ اور گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر شمشاد اختر انتقال کر گئیں
- an hour ago

پاکستان نیول اکیڈمی میں 124 ویں مڈشپ اور 32ویں کمیشن کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ
- 3 hours ago

معرکہ حق کے بعد پاکستان کا وقار بلند ہوا،مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل تک امن قائم نہیں ہو سکتا،اسحاق ڈار
- an hour ago

معروف بھارتی اخبار ’’ دی ہندو‘‘ نے 2025 کوبھارت کی عالمی سطح پر ناکامیوں کا سال قرار دیدیا
- 18 minutes ago

لاہور میں منکی پاکس کا خطرہ سنگین ہوگیا،مزید دو نئے کیسز سامنے آ گئے
- 3 hours ago

سیکیورٹی فورسز کی کوہلو میں کامیاب آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 5 دہشت گرد جہنم واصل
- 20 hours ago

پاکستان کی یمن میں امن واستحکام یقینی بنانے کی سعودی و امارات کی سفارتی کوششوں کی حمایت
- 4 hours ago

بے نظیر بھٹو کی 18ویں برسی:صدر مملکت اور وزیراعظم کا شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو خراجِ عقیدت
- 4 hours ago

سیکیورٹی فورسز کی پنجگور میں کامیاب کارروائی ، فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگرد جہنم واصل
- 38 minutes ago

ایشیز سیریز: انگلینڈ نے 14 سال بعد آسٹریلیا کو ٹیسٹ میچ میں شکست دے دی
- 3 hours ago







.jpg&w=3840&q=75)
