لاہور:حکومت اپوزیشن کے ہاتھوں کرکٹ سیریز میں شکست سے دوچار،پنجاب حکومت کے سابق ترجمان فیاض الحسن چوہان ہر لمحے اپوزیشن کو نہ صرف ٹی وی پر چیلنج کرتے نظر آتے ہیں بلکہ انہوں نے کرکٹ کے میدان میں بھی انہیں للکار رکھا تھا۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن نے کرکٹ ٹاکرے کے بیسٹ آف تھری میں حکومتی ٹیم کو شکست دے دی، پہلے دونوں میچوں میں حکومتی ٹیم کو شکست کے بعد اپوزیشن ٹیم نے بیسٹ آف تھری کرکٹ ٹاکرے کی سیریز اپنے نام کر لی۔
پہلے میچ میں حکومتی ٹیم نے 97 رنز بنائے،اپوزیشن نے با آسانی ہدف حاصل کر لیا جبکہ دوسرے میچ میں حکومتی ٹیم نے 86 رنز بنائے،اپوزیشن نے یہ ہدف بھی آسانی سے پورا کرلیا۔
اپوزیشن نے ایک بار پھر ہدف آسانی سے پورا کر لیا اور فیاض الحسن چوہان کی کپتانی میں حکومت ٹیم کو ہرا کر سیریز اپنا نام کر لی۔
مہمان خصوصی امریکی قونصل جنرل نے اس موقع پر کہا کہ گورنر ہاوس میں کرکٹ کھیلتے دیکھ کر خوشی ہوئی،سیاسی اختلافات کو بھول کر کرکٹ کھیلی گئی،فیاض الحسن چوہان اور علی حیدر گیلانی مبارکباد کے مستحق ہیں۔
صوبائی وزیر جیل فیاض الحسن چوہان نے امریکی قونصل جنرل کو یادگاری شیلڈ دی، ان کا کہنا تھا کہ امریکی قونصل جنرل کا کرکٹ میچ دیکھنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں، کرکٹ پاکستان میں سب سے مقبول کھیل ہے۔
اپوزیشن ٹیم کے کپتان علی حیدر گیلانی نے کہا کہ تمام پارلیمنٹرینز کا شکریہ ادا کرتا ہوں، مقصد کرکٹ کو فروغ دینا تھا۔ ہم نے پیغام دیا کہ پاکستان کرکٹ کے لیے محفوظ ملک ہے،کوئی جیتا کوئی ہارا نہیں، کرکٹ جیتی ہے۔

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- ایک دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 34 منٹ قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- ایک دن قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 9 گھنٹے قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 دن قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- ایک دن قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 4 گھنٹے قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 4 گھنٹے قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- ایک دن قبل






