سپرسٹار خؤد کو بہت پر سکون اور مطمئن ظاہر کررہے ہیں لیکن درحقیقت وہ غم و غصے کی کیفیت سے دوچار ہیں ۔


ممبئی : منشیات کیس میں بیٹے کی گرفتاری کے بعد بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان انتہائی پریشانی کے عالم میں ہیں ۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بڑے بیٹے آریان کی گرفتاری نے اداکار کو مبینہ طور پر بے حد متاثر کیا ہے جب کہ موجودہ دوران کی زندگی کا مشکل ترین وقت ہے ۔
شاہ رخ کے قریبی دوست نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ سپرسٹار خؤد کو بہت پر سکون اور مطمئن ظاہر کررہے ہیں لیکن درحقیقت وہ غم و غصے کی کیفیت سے دوچار ہیں ۔
اداکار کے دوست نے مزید بتایا کہ جب سے آریان منشیات کے کیس میں گرفتار ہوئے ہیں تب سے شاہ رخ ٹھیک طرح سے سو نہیں پائے، نہ ہی وہ صحیح سے کھانا کھا رہے ہیں، بیٹے کی گرفتاری نے انہیں بالکل توڑ کر رکھ دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق شاہ رخ کا خیال تھا کہ آریان کی ضمانت منظور ہوجائے گی اور وہ گھر لوٹ آئے گا جب کہ اداکار نے پیر سے اپنے کام کا دوبارہ آغاز کرنا تھا لیکن توقعات کے برعکس بیٹے کی ضمانت ممبئی کی مقامی عدالت نے مسترد کردی جس کے باعث اداکار نے اپنے کام کو ملتوی کردیا۔
خیال رہے کہ منشیات کیس میں گرفتار آریان خان اس بات کا اعتراف کرچکے ہیں کہ وہ گزشتہ 4 برس سے منشیات لینے کے عادی ہیں۔

پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے عالمی فنڈنگ پر 20 فیصد تک کٹ لگ گیا
- 5 hours ago

ایشیا کپ ٹورنامنٹ کا ہائی وولٹیج ٹاکرا، سب سے بڑے حریف آج ایک بار پھر آمنے سامنے
- 7 hours ago

فتنہ الخوارج کے درمیان پے در پے ناکامیوں کے بعد اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے
- 3 hours ago

گلگت، اسکردو، استور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 6 hours ago

گڈو بیراج اور سکھر بیراج کے مقام پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ،سینکڑوں بستیاں زیر آب
- 7 hours ago

پنجاب میں سیلاب سے 45 لاکھ سے زائد افراد متاثر، مختلف حادثات میں 104شہری جاں بحق
- 4 hours ago

پنجاب میں سیلابی صورتحال برقرار ، سیکڑوں دیہات پانی میں ڈوب گئے
- 7 hours ago

کانگو میں 2 مختلف کشتی حادثات کے نتیجے میں 193 افراد جاں بحق
- 3 hours ago

سیلاب متاثرین کا جائزہ لینے کیلئے مردم شماری اور زراعت شماری کا ڈیٹا استعمال کرنے کا فیصلہ
- 2 hours ago

پنجاب میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی
- 5 hours ago

دبئی پولیس کی پاک بھارت میچ سے قبل کرکٹ شائقین کے لیے ایڈوائزری جاری
- 2 hours ago

یو اے ای میں قومی دن کی مناسبت سے 2 روزہ تعطیلات کا اعلان
- 6 hours ago