Advertisement

مقبوضہ کشمیرمیں  بھارتی مظالم جاری ، 2 نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوج کی  ریاستی دہشت گردی جاری ،  مزید 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر اکتوبر 11 2021، 4:25 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
مقبوضہ کشمیرمیں  بھارتی مظالم جاری  ،    2 نوجوان شہید

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے دونوں کشمیریوں کو بانڈی پورہ اور ضلع اسلام آباد میں شہید کیا ہے۔ بھارتی فوج نے دونوں کشمیری نوجوانوں کو محاصرے، سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید کیا ہے۔ بھارتی فوج نے بانڈی پورہ اور اننت ناگ میں نام نہاد آپریشن کی آڑ میں پانچ کشمیری نوجوانوں کو گرفتار بھی کیا ہے۔

دوسری جانب حریت رہنما عبدالحمید لون‎ ‎ کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی عروج پر ہے، کشمیریوں کی زندگیوں کو بچانے کے لیے انسانی حقوق کی تنظیمیں اپنا کردار ادا کریں، کشمیری عوام بے یار مددگار ہیں اور دنیا نے ہمیں ار ایس ایس کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے، بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کررہا ہے اور اقوام عالم خاموش تماشائی بنا بیٹھا ہے، مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر اقوام متحدہ، او آئی سی اور دیگر عالمی تنظیمیں فی الفور نوٹس لیں۔ 

وادی میں بڑے پیمانے پر کی جانے والی یہ گرفتاریاں بھارت کی طرف سے مقبوضہ وادی میں کیے جانے والے بڑے آپریشنز میں سے ایک ہے۔

گزشتہ ہفتے قابض بھارتی فورسز نے ریاستی دہشت گردی کے دوران ضلع بانڈی پورہ میں 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا تھا۔ بھارتی فورسز نے دونوں کشمیری نوجوانوں کو محاصرے اور سرچ آپریشن کےدوران شہید کیا۔

Advertisement
Advertisement