فیصل آباد: مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان نے صرف ایک وعدہ پورا کیا، عمران خان نے کہا تھا کہ میں ان کو رلاؤں گا، تو اس نے ’پوری قوم کورلا دیا‘ہے۔


تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ جب ڈیزل اور پیٹرول منہگا ہوتا ہے تو دنیا کی ہر چیز منہگی ہوتی ہے، عمران خان نے صرف ایک وعدہ پورا کیا، عمران خان نے کہا تھا کہ میں ان کو رلاؤں گا، اس نے پوری قوم کو رلا دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام پر جب تکلیف آتی ہے تو نوازشریف کا دل خون کے آنسو روتا ہے، یہ اتنے بے حس ہیں ان کے وزراء عوام کے نوالے گنتے ہیں، عمران خان کے ساڑھے 3 سال کی کارکردگی کی داستان سن لو، ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کس نے کیا تھا؟ اوپر سے بھاشن دیتا ہے سکون قبر میں ہے، عمران خان تم نے عوام کو قبر میں پہنچانے کی پوری کوشش کی ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج یہ حال ہے کہ گرمی آتی ہے تو بجلی غائب، سردی آتی ہے تو گیس غائب، وقت نے ثابت کیا کہ نواز، شہباز سے زیادہ دیانت دار نہیں آیا،برطانیہ کی عدالت نے کہہ دیا کہ شہباز شریف پر منی لانڈرنگ ثابت نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت کا سب سے بڑا ڈاکا 122 ارب ایل این جی کا ڈاکا ہے، کبھی سنا ہے کہ جو چوروں کا سردار ہے وہ ایماندار ہے، تم اپنے آپ کو احتساب سے نہیں بچاسکتے، مسلم لیگ کی تین نسلوں نے حساب دیا ہے، کہتے ہیں تحفوں کی تفصیل نہیں بتاسکتا، غیرملکی سربراہان ناراض ہوجائیں گے، پنڈورا پیپرز میں عمران خان کی جماعت اول نمبر پر آئی ہے، قوم کو کیا سننے کو ملا، پنڈورا میں عمران خان کا نام نہیں،کبھی سنا ہے کو چوروں کا سردار ہے وہ ایماندار ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کے دور میں چینی 50 روپے کلو تھی، 3 سال بعد 120 روپے کو عبور کرگئی، آج 24 سے 27 روپے تک بجلی فی یونٹ ہے، چور کون ہے؟ نواز شریف کے دور میں پیٹرول 70 اور آج 138 روپے ہے تو چور کون ہے؟
چمن میں بارڈر ٹیکسی اسٹینڈ پر دھماکا، 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی
- 5 گھنٹے قبل

یمن سے اسرائیلی شہر ایلات پر ڈرون حملہ
- 4 گھنٹے قبل

گوگل ایپ کے صارفین کے لیے خوشخبری، ڈسکور فیڈ میں نئے فیچرز شامل
- 9 گھنٹے قبل

ایشیا کپ ٹی20: افغانستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا
- 7 گھنٹے قبل

اسرائیلی حملوں میں غزہ میں 48 فلسطینی شہید، جنوبی لبنان بھی نشانہ بنا
- 5 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
جیولین تھرو میں ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے کیرشون ویلکوٹ کا شاندار مظاہرہ، گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا
- 9 گھنٹے قبل

کیچ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ، 8 اہلکار زخمی
- 7 گھنٹے قبل

عمر ایوب، شبلی فراز اور دیگر 14 پی ٹی آئی رہنماؤں کے اشتہارات جاری
- 6 گھنٹے قبل

ٹرمپ اور اسٹارمر کی مشترکہ پریس کانفرنس: مشرقِ وسطیٰ، یوکرین اور فلسطین پر اتفاق و اختلاف
- 5 گھنٹے قبل

پنجاب کےہسپتالوں میں طبی ماہرین تعینات کرنےکافیصلہ
- 7 گھنٹے قبل

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر
- 8 گھنٹے قبل
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2، شہری خوفزدہ
- 4 گھنٹے قبل