عید میلاد النبی صلی اﷲ علیہ و آلہ وسلم منانے کیلئے ملک بھر میں تیاریاں عروج پر
اسلام آباد: عید میلاد النبی صلی اﷲ علیہ و آلہ وسلم منگل کو انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منانے کیلئے ملک بھر میں تیاریاں عروج پر ہیں۔


تفصیلات کے مطابق خاتم النبین صلی اﷲعلیہ و آلہ وسلم جن کی حیات طیبہ اور تعلیمات پوری کائنات کیلئے مشعل ِراہ ہیں انہیں ہدیہ عقیدت پیش کرنے کیلئے خصوصی کانفرنسز ، اجتماعات ،جلوس اور محافل میلاد کے انعقاد کا اہتمام کیا جائے گا۔عید میلاد النبی صلی اﷲ علیہ و آلہ وسلم کے سلسلے میں وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام دوروزہ رحمت اللعالمین کانفرنس کنونشن سینٹراسلا م آباد میں منعقد ہو گی۔تمام سرکاری اور نجی عمارتوں ،مکانوں ، دکانوں ، مارکیٹوں ، بازاروں ،مساجد اور گلیوں کو برقی قمقموں اور رنگ برنگی جھنڈیوں سے سجایا جا رہا ہے۔
وفاقی حکومت نے 12 ربیع الاول 19 اکتوبر بروز منگل کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کررکھا ہے۔
خیال رہےکہ ماہ ربیع الاول امت مسلمہ کے لیے خاص اہمیت کا حامل مہینہ ہے کیونکہ اس مہینے نبی آخرالزماں ﷺ کی دنیا میں تشریف آوری ہوئی، ہر سال 12 ربیع الاول کو سرور کائنات حضرت محمدﷺ کے یوم ولادت پر دنیا بھر کے مسلمان جشن عید میلاد النبی ﷺ مناتے ہیں، اس موقع پر شہر بھر میں جلوسوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- a day ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 14 hours ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 13 hours ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 13 hours ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 9 hours ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 8 hours ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 2 days ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 2 days ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 12 hours ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- a day ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 13 hours ago







