جی این این سوشل

پاکستان

شوکت ترین مشیرخزانہ  تعینات ، نوٹیفکیشن جاری 

سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کو وزیراعظم عمران خان کا مشیر مقرر کرنے کا نوٹی فکیشن کابینہ ڈویژن نے جاری کردیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

شوکت ترین مشیرخزانہ  تعینات ، نوٹیفکیشن جاری 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق نوٹی فکیشن کے مطابق شوکت ترین کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔ صدر مملکت نے وزیر اعظم کی ایڈوائس پر شوکت ترین کو تعینات کیا ہے ۔ شوکت ترین کی بطور مشیر خزانہ و ریونیو تعیناتی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ 

واضح رہے کہ شوکت ترین کی بطور وزیرِ خزانہ 6 ماہ کی مدت 16 اکتوبر کو مکمل ہوگئی تھی ،انہوں نے 17 اپریل 2021ء کو بطور وزیرِ خزانہ چارج سنبھالا تھا۔شوکت ترین کے لیے بطور وزیرِ خزانہ 6 ماہ میں رکنِ پارلیمنٹ بننا لازمی تھا، آئین کے تحت شوکت ترین بغیر رکنِ پارلیمنٹ 6 ماہ عہدے پر رہ سکتے تھے۔شوکت ترین عہدہ سنبھالنے کے بعد 6 ماہ میں رکنِ پارلیمنٹ نہیں بن سکے۔

سابق وزیرِ خزانہ شوکت ترین اس وقت آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا میں ہیں، انہوں نے اپنے ایک بیان میں آئی ایم ایف سے مذاکرات کو بہترین قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 10روپے49 پیسے فی لٹر اضافہ  کردیا 

 

 

 

 

پاکستان

سپریم کورٹ کا ملک بھر میں سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر تجاوزات ختم کرنے کا حکم

سپریم کورٹ نے کراچی تجاوزات کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سپریم کورٹ کا ملک بھر میں سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر تجاوزات ختم کرنے کا حکم

سپریم کورٹ نے ملک بھر کی سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ رجسٹری نے کراچی تجاوزات کیس کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا جس میں ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے حکمنامے کی کاپی اٹارنی جنرل، تمام ایڈووکیٹ جنرلز اور تمام سرکاری اداروں کو بھیجنےکا حکم دیتے ہوئے پیمرا کو اس ضمن میں پبلک سروس میسیج شائع اور نشر کرنے کا بھی کہا ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومت 3 دن میں سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کریں، متعلقہ ادارے قبضہ کرنے والوں کے اخراجات پر تجاوزات ختم کریں۔

حکم نامے میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل اور کے ایم سی کے وکیل کو عملدرآمد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

حکم نامے میں سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے سڑکوں پر قبضے اور تجاوزات ہیں، قبضہ کرنے والا سمجھتا ہے کہ اس کی اپنی پراپرٹی کے سامنے قبضہ کرنا اس کا حق ہے،  لوگوں نے فٹ پاتھوں پر جنریٹرز تک لگا دیئے ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے بھی تجاوزات قائم کر رکھی ہیں۔

سپریم کورٹ نے فیصلے میں لکھا کہ شہریوں کی آزادنہ نقل و حرکت روکنے کا اختیار کسی کے پاس نہیں، سرکار کے اخراجات کے لیے ٹیکس دینے والے عوام کے حقوق کوئی نہیں چھین سکتا۔

یاد رہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا بینچ کئی روز سے کراچی رجسٹری میں شہر قائد میں تجاوزات اور نالہ متاثرین سے متعلق درخواستوں کی سماعت کر رہا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بلاول بھٹو کا سندھ اسمبلی کے پارلیمانی سفر کے 87 سال مکمل ہونے پر پیغام

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ سازش کے باوجود سر شاہنواز بھٹو اور سر عبداللہ ہارون کی جماعت نے سندھ اسیمبلی میں اکثریت حاصل کر لی تھی، اکثریت حاصل کرنے کے باوجود گورنر نے سر شاہنواز بھٹو کی جماعت کو حکومت بنانے کی دعوت نہیں دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلاول بھٹو کا سندھ اسمبلی کے پارلیمانی سفر کے 87 سال مکمل ہونے پر پیغام

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ اسمبلی کے پارلیمانی سفر کے 87 سال مکمل ہونے پر پیغام جاری کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ آج ایک تاریخی دن ہے، سندھ کی قانون ساز اسمبلی کا پہلا اجلاس 27 اپریل 1937 میں ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ سمیت پورے پاکستان کے عوام اور ان کے جمہوری اداروں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، قیام پاکستان سے قبل بھی ہمارے آباؤ اجداد نے جمہوری جدوجہد جاری رکھی ہوئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلی سندھ اسمبلی کے قیام میں سر شاہنواز بھٹو کا کلیدی کردار تھا، ایک سازش کے تحت سر شاہنواز بھٹو کو پہلی اسمبلی سے باہر رکھا گیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ سازش کے باوجود سر شاہنواز بھٹو اور سر عبداللہ ہارون کی جماعت نے سندھ اسیمبلی میں اکثریت حاصل کر لی تھی، اکثریت حاصل کرنے کے باوجود گورنر نے سر شاہنواز بھٹو کی جماعت کو حکومت بنانے کی دعوت نہیں دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

کھاد کی قیمتوں میں ناجائز منافع خوری برادشت نہیں کی جائے گی ، وزیر صنعت

وزیر صنعت و پیداوار کے وزیر رانا تنویر نے آج ایک بیان میں کہاکہ کھاد کے حقیقی ذخیرے کی دستیابی معلوم کرنے کیلئے ایک نظام وضع کیا جارہا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کھاد کی قیمتوں میں  ناجائز  منافع خوری برادشت نہیں کی جائے گی  ، وزیر صنعت

صنعت وپیداوار کے وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کسانوں کو کھاد کی خوش اسلوبی سے فراہمی کیلئے صوبوں کے ساتھ ملکر کام کررہی ہے ۔

انہوں نے آج ایک بیان میں کہاکہ کھاد کے حقیقی ذخیرے کی دستیابی معلوم کرنے کیلئے ایک نظام وضع کیا جارہا ہے ۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ یوریا کھاد پر ناجائز منافع خوری برداشت نہیں کی جائے گی ۔انہوں نے کھاد کمپنیوں پرزوردیا کہ وہ کسانوں کو زرعی پیداوار میں اضافے کیلئے سہولتیں فراہم کریں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll