مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے ایک اور بری خبرآگئی ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر آگئیں ۔


تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے گزشتہ چار ماہ میں آٹھویں مرتبہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں مییں اضافہ کیا گیا ہے ۔ وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلامیہ جاری کر دیا، اعلامیے کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 10روپے49 پیسے فی لٹر تک کا بڑا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پٹرول کی فی لٹر قیمت 137روپے 79 پیسے مقرر کی گئی ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12روپے44 پیسے اضافہ کردیا گیا ہے ۔
قیمتوں میں اضافے کے بعد اب عوام کو پیٹرول 137 روپے 79 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 134 روپے 48 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے اعلامیہ کے مطابق مٹی کا تیل 10 روپے 95 پیسے مہنگا کیا گیا جس کے بعد مٹی کےتیل کی قیمت 110روپے26 پیسے ہوگئی جبکہ لائٹ ڈیزل آئل 8 روپے 84 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 5روپے 90 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 10روپے فی لٹر اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کی تھی۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 85 ڈالر فی بیرل تک پہنچنے کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ بتایا گیا ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
یاد رہے کہ 30 ستمبر کو وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا ، پٹرول کی فی لٹرقیمت میں 4 روپے کااضافہ جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لٹرکا اضافہ کیا گیا تھا ۔
حکومت کی جانب سے 15 ستمبر کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے ایک پیسہ فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے42 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5روپے 92 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 7 hours ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 3 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- a day ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 2 days ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- a day ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 13 hours ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 17 hours ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 13 hours ago







