جی این این سوشل

پاکستان

ملک بھر میں آج جشن عید میلا دالنبی ﷺ مذہبی جوش وجذبے سے منایا جارہا ہے

پارلیمنٹ ہاؤس، وزیراعظم ہاؤس، ایوان صدر سمیت سرکاری و غیر سرکاری عمارتوں کو بھی خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

 

اسلام آباد: ملک بھر میں جشن عید میلادالنبی ﷺ آج عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

 نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفیﷺ کے جشن ولادت کے روز صبح بہاراں كا آغاز بارگاہ رسالتﷺ میں ہدیہ درود و سلام اور اجتماعی دعاؤں سے ہوگا جس میں ملک کی سلامتی و خوشحالی کے لیے بھی دعائیں مانگی جائیں گی۔پاک فوج کی جانب سے دارالحکومت اسلام آباد میں 31 جب کہ صوبائی دارالحکومتوں کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی جائے گی۔جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں جلسے جلوسوں اور ریلیوں کا اہتمام کیا گیا ہے جن میں حضور نبی کریمﷺ سے محبت کا اظہار کیا جائے گا۔ عاشقان رسولﷺ اپنے اپنے انداز میں والہانہ محبت کا اظہار کریں گے جب کہ ملک کے مختلف شہروں میں جلسوں سے جید علمائے کرام بھی خطاب کریں گے جن میں سیرت النبیﷺ بیان کی جائے گئی۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ 'ہم اپنے رسول مکرم ﷺ کا یومِ ولادت یعنی ”عیدمیلاد النبی ﷺ“ نہایت شایانِ شان طریقے سے ملک بھر میں منائیں گے۔صبح صدرِمملکت ایک تقریب کی میزبانی کریں گے جبکہ مجھے سہ پہر میں کنونشن سنٹر میں یہ بابرکت دن منانے کا شرف حاصل ہوگا، انشاءاللہ!'۔

 

جشن عید میلاالنبیﷺ کے موقع پر کراچی اور لاہور سمیت ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ جلوس اور ریلیوں کی سیکیورٹی کے لیے پولیس کے خصوصی دستے تعینات کیے گئے ہیں۔ کراچی میں مرکزی جلوس کی سیکیورٹی پر ساڑھے 4 ہزار سے زائد پولیس اہل کار تعینات کیے گئے ہیں۔جشن عید میلادالنبیﷺ کے سلسلے میں عاشقان رسول ﷺ نے اپنے گھروں کو خوبصورت برقی قمقموں سے سجا رکھا ہے جب کہ پارلیمنٹ ہاؤس، وزیراعظم ہاؤس، ایوان صدر سمیت سرکاری و غیر سرکاری عمارتوں کو بھی خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔

پاکستان

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ کا پی ٹی آئی کو ایک بار پھر اسمبلیوں سے استعفے دینے کا مشورہ

اگر آنے والے ہفتوں میں بانی پی ٹی آئی کو انصاف نہ ملا تو ہم اسمبلیوں میں نہیں بیٹھیں گے، صاحبزادہ حامد رضا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ کا پی ٹی آئی کو ایک بار پھر اسمبلیوں سے استعفے دینے کا مشورہ

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے پی ٹی آئی کو ایک بار پھر اسمبلیوں سے استعفے دینے کا مشورہ دے دیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ٹویٹ میں صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت کو اسمبلیوں سے استعفیٰ دینے اور انصاف دلانے کے لیے سڑکوں پر آنے کی ضرورت ہے۔

صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ اگر آنے والے ہفتوں میں بانی پی ٹی آئی کو انصاف نہ ملا تو ہم اسمبلیوں میں نہیں بیٹھیں گے، میں بانی پی ٹی آئی کے لیے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے والا پہلا شخص ہوں گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی نے کراچی تا سکھر ریلیز بانی پی ٹی آئی مارچ نکالا تھا، مارچ کی قیادت حلیم عادل شیخ اور شعیب شاہین نے کی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیراعظم کی سعودی ولی عہد کے خصوصی مکالمے اور گالا ڈنر میں شرکت

تقریب کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم کی سعودی ولی عہد کے خصوصی مکالمے اور گالا ڈنر میں شرکت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی دارالحکومت ریاض میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے دیئے گئے خصوصی مکالمے اور گالا ڈنر میں شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق تقریب کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر وزیراعظم نےعالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کے کامیاب انعقاد پر سعودی قیادت کو مبارک باد بھی پیش کی ۔

ملاقات میں علاقائی صورت حال خاص طور پر غزہ کے بحران پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو جلد پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت کا اعادہ بھی کیا۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم 27 اپریل کو سعودی عرب پہنچے تھے، جہاں وہ 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں ہونے والے عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لیے اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سعودی عرب میں موجود ہیں۔

عالمی اقتصادی فورم کی سائیڈ لائن پر وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی وزیر خزانہ سمیت اہم سعودی رہنمائوں سے ملاقاتیں بھی کیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی: انڈیکس پہلی بار 73 ہزار کی سطح عبور کرگیا

کاروباری ہفتے کے آغاز پر مثبت زون میں ہوا، 100انڈیکس میں 450پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی: انڈیکس پہلی بار 73 ہزار کی سطح عبور کرگیا

کاروباری دن کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج 73 ہزار 200 پوائنٹس پر پہنچ گئی۔

سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر مثبت زون میں ہوا، 100انڈیکس میں 450 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاجس کے بعد 100 انڈیکس 73 ہزار 200 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

یاد رہے گزشتہ ہفتے کاروبار روز کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ 72742 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll