جی این این سوشل

پاکستان

وزیراعظم کی کم آمدنی والوں کیلئے پیٹرول پر سبسڈی دینے پر پلان بنانے کی ہدایت

اسلام آباد: ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان  نے کم آمدنی والوں کیلئے پیٹرول  پر سبسڈی دینے پر پلان بنانے کی ہدایت کردی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیراعظم کی کم آمدنی والوں کیلئے پیٹرول پر سبسڈی دینے پر پلان بنانے کی ہدایت
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماوں کا اجلاس ہوا ،اجلاس میں ملکی معاشی اور مہنگائی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  کم آمدن والے افراد کو پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی دینے کی تجویز پر غور کیا گیا ہے،  وزیراعظم کی کم آمدنی والوں کے لئے پیٹرول پر سبسڈی دینے پر پلان بنانے کی ہدایت  کردی ہے، موٹر سائیکل ، رکشہ اور عوامی سواری کو سبسڈی ریٹ پر پیٹرول دینے کا پلان اگلے پیش کیا جائیگا۔

ذرائع کے مطابق مہنگائی کم کرنے کے لیے ضلعی سطح پر کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،  یوٹیلٹی اسٹورز کے ذریعے کم آمدن والے افراد کو ٹارگیٹیڈ سبسڈی دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

تجارت

روٹی کی قیمت میں مزید کمی کی جائے گی ، وزیر اطلاعات

عظمیٰ بخاری نے عوامی ریلیف کی کوششوں میں کسی بھی رکاوٹ کو تیزی سے دور کرنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

روٹی کی قیمت میں مزید کمی کی جائے گی ، وزیر اطلاعات

لاہور: پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے پیر کو پاکستان کا پہلا ایئر ایمبولینس طیارہ متعارف کرانے کے حوالے سے ایک اہم اعلان کیا، جس میں انہوں نے روایتی رن وے کی ضرورت کے بغیر کمپیکٹ جگہوں پر لینڈ کرنے کی اس کی منفرد صلاحیت کو اجاگر کیا۔

لاہور میں ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز میں پریس کانفرنس کے دوران عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یہ سروس عوام کو مفت فراہم کی جائے گی۔ اس نے ریسکیو آپریشنز کے لیے تین ایئر ایمبولینس اور دو ہیلی کاپٹر تعینات کرنے کا منصوبہ پیش کیا، انہوں نے کہا کہ موثر آپریشنز کو یقینی بنانے کے لیے جاری تربیتی پروگرام جاری ہیں۔


عظمیٰ بخاری نے عوامی ریلیف کی کوششوں میں کسی بھی رکاوٹ کو تیزی سے دور کرنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے پچھلی حکومتوں کی جانب سے ائیر ایمبولینس کے اقدامات کے بارے میں تاریخی بے عملی پر بھی توجہ دلائی ۔

ائیر ایمبولینس اقدام پر بات کرنے کے علاوہ، عظمیٰ بخاری نے نان اور روٹی کی قیمتوں میں کمی پر بات کی۔ انہوں نے ابتدائی طور پر سستی روٹی کے اقدام کی حمایت کرنے کا سہرا شہباز شریف کو دیا اور مریم نواز کی قیادت میں اعلان کردہ مزید کمیوں پر روشنی ڈالی۔ اس کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ صارفین مالی بوجھ کے بغیر ان اہم غذائی اشیاء سے مستفید ہوں۔


عظمیٰ بخاری نے آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 500 روپے کی کمی کا انکشاف کیا، جس میں آنے والے دنوں میں مزید کمی کی یقین دہانی کرائی گئی۔ انہوں نے مافیاز کی مداخلت سے خبردار کیا جو لوگوں کے لیے امدادی سرگرمیوں میں رکاوٹ بن سکتے ہیں اور نان بائی ایسوسی ایشن سے تعاون کی اپیل کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ  حکومت منصفانہ حل کی خواہاں ہے اور عوامی ریلیف کی کوششوں میں کسی قسم کی رکاوٹ کو برداشت نہیں کرے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ٹیکس لگانے سے سگریٹ کی کھپت میں کمی آئے گی ، محمد زمان

قائداعظم یونیورسٹی (QAU) میں زمان ریسرچ سنٹر کے سربراہ پروفیسر محمد زمان نے کہا کہ حکومت کے لیے معاشی مسائل کو حل کرنے اور IMF کی سفارشات پر عمل درآمد کا یہ اہم وقت ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹیکس لگانے سے  سگریٹ کی  کھپت میں کمی آئے گی ،     محمد زمان

اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کو ٹیکس مشینری کی بحالی اور سگریٹ سمیت غیر ضروری اشیاء پر ٹیکس لگانے کی سفارش کی ہے تاکہ آمدنی میں اضافہ اور صحت عامہ کو بہتر بنایا جا سکے۔

آئی ایم ایف  نے سفارشات کا ایک تیار کیا  اور سگریٹ سمیت غیر ضروری اشیاء پر ٹیکس لگانے کو صحت کے حامیوں اور ماہرین نے سراہا ہے۔


قائداعظم یونیورسٹی (QAU) میں زمان ریسرچ سنٹر کے سربراہ پروفیسر محمد زمان نے کہا کہ حکومت کے لیے معاشی مسائل کو حل کرنے اور IMF کی سفارشات پر عمل درآمد کا یہ اہم وقت ہے۔


انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی رپورٹ میں اس موضوع پر اسلام آباد کے تھنک ٹینک کیپٹل کالنگ کی جانب سے کی گئی ایک غیر معمولی تحقیق کا حوالہ دیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے سگریٹ کی کھپت میں کمی آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمباکو نوشی سے معاشرے میں ہونے والی بیماری اور اموات کی قیمت کو مدنظر رکھنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ سگریٹ کے برانڈ سے قطع نظر سگریٹ نوشی صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔


انہوں نے پاکستان کے ٹیکس نظام میں خاص طور پر سگریٹ کی صنعت کی اہم خامیوں کی طرف اشارہ کیا، جس نے گزشتہ سات سالوں کے دوران 567 بلین روپے کا نقصان پہنچایا، جیسا کہ سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ (SDPI) نے انکشاف کیا ہے۔

اس مطالعہ نے پالیسی سازوں پر ملٹی نیشنل سگریٹ کمپنیوں کے اثر و رسوخ کو مزید بے نقاب کیا، خاص طور پر 2017 میں تین درجے کے ایکسائز ڈیوٹی ڈھانچے کے تعارف میں واضح ہوا، جس نے صحت عامہ کے حوالے سے محصولات کی وصولی کو ترجیح دی۔

SDIP تحقیق عالمی بہترین طریقوں پر روشنی ڈالتی ہے اور کس طرح اعلی اور درمیانی آمدنی والے ممالک نے کھپت کو کم کرنے اور حکومتی محصولات کو بڑھانے کے لیے سگریٹ کے اعلی ٹیکسوں کا کامیابی سے استعمال کیا ہے۔

یاد رہے  پاکستان میں سگریٹ پر ٹیکس لگانے اور قیمتوں کے تعین کو صحت عامہ کے آلے کے طور پر استعمال کرنے میں مربوط حکمت عملی کا فقدان ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

غیرشرعی نکاح کیس،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کوریلیف نہ مل سکا

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے سماعت 24 اپریل تک ملتوی کر دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غیرشرعی نکاح کیس،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کوریلیف نہ مل سکا

غیرشرعی نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کوآج بھی ریلیف نہ مل سکا، سماعت 24 اپریل تک ملتوی کر دی گئی

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد سیشن جج شاہ رخ ارجمند نےغیر شرعی نکاح کیس میں سزا کے خلاف بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی اپیلوں پر سماعت کی، کیس کی سماعت کی ،پی ٹی آئی وکلا سلمان اکرم راجا، عثمان گِل، نعیم پنجوتھااورنیاز اللہ نیازی عدالت میں پیش ہوئے۔

خاورمانیکاکےمعاون وکیل نےعدالت کو بتایا کہ رضوان عباسی سپریم کورٹ میں مصروف ہے، کیس میں وفقہ کیا جائے، وکیل رضوان عباسی کی عدم پیشی کے باعث کیس ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کر دیا گیا تھا۔جج شارخ ارجمند نے ریمارکس دئیے کہ عدالت نےگزشتہ سماعت پر وارننگ دی تھی ،اگر آج پیش نہ ہوسکے تو فیصلہ کرونگا۔ 

وقفے کے بعد بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجا، بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گِل ، نئے تعینات پراسیکیوٹر عدنان علی عدالت پیش ہوئےجبکہ خاور مانیکا کے وکیل رضوان عباسی عدالت پیش نہ ہوئےرضوان عباسی کے معاون وکیل عدالت پیش ہوئے۔معاون وکیل نےعدالت کو بتایا کے رضوان عباسی سپریم کورٹ مصروف ہیں، ایک بجے پیش ہوں گے۔سیشن جج شاہ رخ ارجمند نےریمارکس دئیےکہ معلوم ہے نا اگر رضوان عباسی پیش نہ ہوئے تو فیصلہ کردوں گا۔

بانی پی ٹی آئی کےوکیل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ عید گزر گئی، سپریم کورٹ میں ہمارے بھی کیسز ہوتے ہیں۔
سیشن جج شاہ رخ ارجمند نےکہاکہ ایک بجے تک انتظار کرلیتے ہیں، عدالتی اوقات میں نہیں آتے تو فیصلہ کرلوں گا، تقریباً ایک گھنٹہ ہی رہ گیا ہے، انتظار کرلیتے ہیں۔عدالت نے عدت میں نکاح کیس میں دائر اپیلوں پر سماعت میں ایک بجے تک وقفہ کردیا۔ دوران عدت نکاح کیس خاور مانیکا کے وکیل راجہ رضوان عباسی سیشن کورٹ میں پیش ہوگئے۔

خاور مانیکا کے وکیل رضوان عباسی نے اپنے دلائل دئیےوکیل رضوان عباسی نےکہا کہ سابق شوہر خاور مانیکا کی درخواست پر بانی پی ٹی آئی اور انکی اہلیہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا تھا، خاور مانیکا کی شکایت پر 496 اور 496 بی کی دفعات شامل کی گئی تھی، ٹرائل کورٹ نے 496 بی کی دفعہ کو حذف کرکے 496 کے تحت سزا سنائی تھی،ملزمان کے خلاف 496 کے تحت چارج کیا گیا تھا، دونوں ملزمان نے فرد جرم عائد ہونے پر صحت جرم سے انکار کیا تھا۔

خاور مانیکا کے وکیل رضوان عباسی نےٹرائل کا فیصلہ عدالت کے سامنے پڑھا اور کہا کہ میں اپنے دلائل کا آغاز کرونگا مگر یہ دلائل آج مکمل نہیں ہوسکتے۔
رضوان عباسی نےدلائل کے لیے مئی کے پہلے ہفتے تک سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کر دی۔سلمان اکرم راجہ کا سماعت ملتوی کرنے کی مخالفت کر دی۔جج شارخ ارجمند کا رضوان عباسی کو ہدایت کی کہ ابھی آپ دلائل شروع کریں

وکیل رضوان عباسی کےدلائل عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکلاء شواہد کو جھٹلا نہیں سکتے، بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کی شادی فراڈ تھی جو ثابت ہوئی،خاورمانیکا کو عدت میں رجوع کرنے کے حق سے محروم رکھا گیا، خاورمانیکا کے بچوں سے بھی حقوق چھین لیے گئے،بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کی تو آپس میں شادی ہی غیر قانونی ہے، دورانِ عدت شادی کی تو کوئی اہمیت ہی نہیں، یکم جنوری 2018 کو ہونے والے نکاح کو ثابت کیاکہ شادی غیر قانونی تھی۔

وکیل رضوان عباسی کی ایک بر پھر سماعت ملتوی کرنے کی استدعا ۔وکیل سلمان اکرم راجانےکہاکہ کل آجائیں کوئی بات نہیں ۔جج شاہ رخ ارجمندنےاستفسارکیاکہ آپ اور کتنا وقت لینگے ۔وکیل رضوان عباسی نےکہاکہ مجھے چار سے پانچ گھنٹے لگیں گے۔سلمان اکرام راجانےکہاجیل میں بارہ بارہ گھنٹے ہم کھڑے رہتے تھے ،اس وقت یہ کہتے تھے عدالت بیٹھی ہے رات گیارہ بجے تک سماعتیں چلتی رہی ہیں ،اگر کوئی وکیل کہے سو گھنٹے چاہییں تو یہ نہیں ہو سکتا ہے ۔

وکیل رضوان عباسی نےکہاعدالت یکم مئی یا دو مئی رکھ لیں ،اسلامی قانون کے مطابق عدت کی مدت 90 دن ہوتی ہے، عون چودھری نکاح کے گواہ تھے جنہوں نے فروری 2018 میں ہوئے نکاح کی تصدیق کی۔ رضوان عباسی کے دلائل پر سلمان اکرم راجا برہم ہوگئے اور کہا کہ ٹرائل کورٹ میں بھی یہی دلائل دیے تھے۔

سیشن جج شاہ رخ ارجمند استفسارکیا آپ کو کتنا وقت چاہیے دلائل مکمل کرنے میں ؟ جس پر وکیل رضوان عباسی نےکہا مجھے چار سے پانچ گھنٹے لگےگے۔
سلمان اکرم راجانےکہا انہوں نے کیا پہلے دلائل نہیں دیے؟

سلمان اکرم راجانےکہا مئی کیوں؟ کل تک سماعت ملتوی کریں، دلائل دوہرا رہےہیں، کیس میں رہ کیا گیا ہے؟ گائناکالوجی پر انسائکلوپیڈیا کھولا ہواہے۔

وکیل رضوان عباسی مجھے ابھی شواہد پڑھنے ہیں۔

سلمان اکرم ر اجانےکہا تین گواہ ہیں، کوئی وقت نہیں لگےگا، ڈھائی صفحات سے زیادہ بیان نہیں۔دو بار تاخیر پیدا کی، کامیاب ہوئے، اب نہیں ہونے دیں گے۔

وکیل رضوان عباسی نےکہا میرے کیسز رکے ہوئے ہیں، ٹرائل کیسز ہیں۔جس پرسلمان اکرم راجانےکہا آپ نہ میں، کوئی فارغ نہیں، ہمارے بھی سپریم کورٹ ہائیکورٹ میں کیسز ہیں،دو دنوں میں ڈھائی ڈھائی گھنٹہ سماعت کرتے ہیں، ختم کرتے ہیں، وکیل رضوان عباسی کا مقصد تاخیری حربے استعمال کرنا ہے، گزشتہ دو سماعتوں پر نہیں آئے، آج کہہ رہے دو ہفتے مزید ملتوی کردیں۔

وکیل رضوان عباسی نےکہا دوران عدت نکاح کو عام کیس سمجھا جائے۔سلمان اکرم راجا نےکہا یہ عام کیس ہے؟ ٹرائل جتنا تیزی سے چلا ہے وہ عام ہے؟  دو دن سول جج صبح اڈیالہ جیل داخل ہوئے اور رات کو نکلے، سسٹم کو استعمال کیاگیا، مزید استعمال نہ ہونے دیاجائے، کل نہیں تو پرسوں تک سماعت ملتوی کردیں۔
سیشن جج شاہ رخ ارجمندنےکہاکہ آئندہ ہفتے تک سماعت ملتوی کردیتےہیں، وکیل عثمان گل نےکہاہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق سماعت کل تک ملتوی ہونی چاہیے۔

جج شاہ رخ ارجمند نے رضوان عباسی سے استفسار کیا کہ کیا 25 اپریل تک کر دیں ملتوی؟ جس پر وکیل نے جواب دیا کہ ٹھیک ہے، 25 اپریل تک سماعت ملتوی کر دیں۔

اس پر سلمان اکرم راجا نے کہا کہ یہ کیا بات ہوئی؟ 15 دن سماعت ملتوی کے مانگے، آپ نے 10 دن سماعت آگے کر دی۔

جج شاہ رخ ارجمند نے ریمارکس دیئے کہ کوشش کریں رات گئے تک آپ اپنے دلائل مکمل کریں۔

پی ٹی آئی کے وکیل نعیم پنجوتھا کا کہنا تھا کہ ہم رات گئے تک اعلیٰ عدلیہ میں تو دلائل دیتے رہے ہیں، آج کیوں نہیں کر سکتے؟ وکیل رضوان عباسی آج ہی رات گئے تک دلائل مکمل کریں۔

وکیل عثمان گِل نے استدعا کی کہ ابھی تو عدالتی اوقات ختم ہونے میں وقت ہے، دلائل سنے جائیں۔

بعد ازاں رضوان عباسی سیشن عدالت سے واپس روانہ ہوگئے، اس پر سلمان اکرم راجا نے کہا کہ ابھی تو تاریخ نہیں دی، رضوان عباسی بھاگ کیسے گئے؟ کیا ہو رہا ہے یہ، قانون کو نافذ کریں، بغیر اجازت عدالت سے چلے گئے ہیں، رضوان عباسی بھاگ گئے، ان پر تو توہین عدالت کی کارروائی ہونی چاہیے، رضوان عباسی کو اتنا اعتماد ہے کہ ان کی استدعا منظور کر لی جائے گی؟

سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ وہ ساتھ کمرے میں بیٹھے ہوئے تھے اور عدالت پیش نہیں ہوئے، ہم رضوان عباسی کے رویے پر بہت ہی زیادہ رنجیدہ ہیں۔

وکیل بانی پی ٹی آئی نے عدالت سے استدعا کی کہ رضوان عباسی کو کامیاب نہ ہونے دیں۔

اس موقع پر جج شاہ رخ ارجمند نے ریمارکس دیئے کہ رضوان عباسی مئی تک سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کر رہے تھے، سلمان اکرم راجا نے کہا کہ وہ تو جون بھی کہہ سکتے ہیں، کسی بھی دن اسی ہفتے کی رکھ لیں۔

جج کا کہنا تھا کہ چھٹیوں کی وجہ سے کیسز لگے ہوئے، سیشن عدالت کا پورا ہفتہ مصروف ہے۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 24 اپریل تک ملتوی کر دی۔
 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll