اسلام آباد:این اے 75 ڈسکہ کےضمنی انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کی شکایت پر الیکشن کمیشن نے کارروائی کرتے ہوئے کمشنراورآر پی اوکوعہدوں سےہٹانےکافیصلہ کر لیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 75 ڈسکہ کےضمنی انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کی شکایت پر الیکشن کمیشن نےچیف سیکرٹری اورآئی جی پنجاب کو وضاحت کیلئے 4 مارچ کو طلب کر لیا ہے جبکہ ڈسکہ این اے 75میں کمشنراورآر پی اوکوعہدوں سےہٹانےکافیصلہ کیاہے اور ڈی سی،ڈی پی او،اےسی،ایس ڈی پی اوکو بھی معطل کرنےکافیصلہ کیا گیا ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن نے کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن اور آر پی او گوجرانوالہ رینج کو ان کے موجودہ عہدوں سے تبدیل کر کے گوجرانوالہ ڈویژن سے باہر بھیجنے کی ہدایت کر دی اور مذکورہ بالا تمام افسران کے خلاف الیکشن کمیشن خود انکوائری کرے گا یا وفاقی حکومت یا صوبائی حکومت کو انکوائری کرانے کا حکم دے گا جس کا فیصلہ بعد میں ہوگا۔
قبل ازیں چیف الیکشن کمشنر سلطان راجہ کی سربراہی میں فل بنچ نے این اے 75 ضمنی انتخاب میں بے ضابطگیوں سے متعلق کیس کی الیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی۔الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا ،فیصلے کے مطابق الیکشن کمیشن نے این 75ڈسکہ میں ضمنی انتخاب کالعدم قرار دیتے ہوئے 18 مارچ کو دوبارہ الیکشن کروانے کا حکم دے دیا ۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ حلقے میں ضمنی انتخاب شفاف نہیں ہوا، انتخابی ماحول خراب کیاگیا اور لڑائی جھگڑے کے واقعات ہوئے، ووٹرزکوووٹ ڈالنے کیلئےبہترماحول نہیں ملا اور تمام پولنگ اسٹیشن پردوبارہ پولنگ ہوگی ۔

جدید ٹیکنالوجی ویلیو ایڈیشن اور زرعی برآمدات میں اضافے سےپاکستان تجارتی سرپلس حاصل کر سکتا ہے،وزیر اعظم
- 9 گھنٹے قبل

معروف اداکار رانا آفتاب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق
- 9 گھنٹے قبل

اسحا ق ڈار کی مصر ی وزیر خارجہ کی ملاقات، علاقائی اور دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال
- 9 گھنٹے قبل
کوشش ہے فروری کے آخر تک فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کر دیں،شزا فاطمہ
- 12 گھنٹے قبل

افغان دارالحکومت کابل میں دھماکا، سات افراد جاں بحق، متعدد زخمی
- 9 گھنٹے قبل

سانحہ گل پلازہ، لاپتہ افراد کی نئی فہرست جاری،تعداد 73 تک پہنچ گئی
- 14 گھنٹے قبل

ضلع دادو کے علاقے میہڑ میں گلے کی بیماری میں مبتلا 3 بچے انتقال کرگئے
- 8 گھنٹے قبل

’مجھے بچالو، میں مرنا نہیں چاہتا‘، گل پلازہ میں پھنسے نوجوان کی بھائی کو آخری کال
- 14 گھنٹے قبل

کوئی بھی حکومت بلدیاتی انتخابات بروقت کرانے میں سنجیدہ نظر نہیں آتی،الیکشن کمیشن
- 14 گھنٹے قبل

ٹرمپ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو قتل کرنے کی کوشش کریں گے،سابق امریکی سفیر کا دعویٰ
- 13 گھنٹے قبل

آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کیلئے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
- 12 گھنٹے قبل

سی ٹی ڈی کی کوئٹہ میں کامیاب کارروائی، کالعدم بی ایل اے کے 5 دہشتگرد جہنم واصل
- 8 گھنٹے قبل













