پاکستان
حکومت کا الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد:ڈسکہ این اے 75میں دوبارہ پولنگ سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف حکومت نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
.webp)
تفصیلات کے مطابق ڈسکہ این اے 75میں دوبارہ پولنگ سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف علی اسجد ملہی وزیر اعظم کی منظوری کے بعدسپریم کورٹ میں اپیل دائر کریں گے۔
دوسری جانب این اے 75 ڈسکہ کےضمنی انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کی شکایت پر الیکشن کمیشن نےچیف سیکرٹری اورآئی جی پنجاب کو وضاحت کیلئے 4 مارچ کو طلب کر لیا ہے جبکہ ڈسکہ این اے 75میں کمشنراورآر پی اوکوعہدوں سےہٹانےکافیصلہ کیاہے اور ڈی سی،ڈی پی او،اےسی،ایس ڈی پی اوکو بھی معطل کرنےکافیصلہ کیا گیا ہے۔
قبل ازیں چیف الیکشن کمشنر سلطان راجہ کی سربراہی میں فل بنچ نے این اے 75 ضمنی انتخاب میں بے ضابطگیوں سے متعلق کیس کی الیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی۔الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا ،فیصلے کے مطابق الیکشن کمیشن نے این 75ڈسکہ میں ضمنی انتخاب کالعدم قرار دیتے ہوئے 18 مارچ کو دوبارہ الیکشن کروانے کا حکم دے دیا ۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ حلقے میں ضمنی انتخاب شفاف نہیں ہوا، انتخابی ماحول خراب کیاگیا اور لڑائی جھگڑے کے واقعات ہوئے، ووٹرزکوووٹ ڈالنے کیلئےبہترماحول نہیں ملا اور تمام پولنگ اسٹیشن پردوبارہ پولنگ ہوگی ۔
دنیا
اٹھارہ کروڑ افراد کی زندگی بچانے کے لیے آئندہ سال 46.4 بلین ڈالر کی ضرورت ہے،اقوام متحدہ
تاہم مناسب فنڈنگ کے بغیر انسانی زندگی کے تحفظ کی سرگرمیاں ممکن نہیں

جنیوا: اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں مایوس کن حالات کے باعث تقریباً 180 ملین (18 کروڑ)افراد کی زندگی بچانے کے لیے آئندہ سال 46.4 بلین ڈالر کی ضرورت ہے۔
فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی نے عالمی ادارے کے شعبہ برائے انسانی امداد کے سربراہ مارٹن گریفتھس کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ انسانیت پسند افراد لوگوں کی زندگیاں بچانے، بچوں کی حفاظت،بھوک اور وبائی امراض سے جنگ اور صفائی ستھرائی کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں لیکن بین الاقوامی برادری کی طرف سے امداد ضروریات کے مطابق نہیں ہو رہی۔
انہوں نے کہا کہ 2023 کی اپیل 56.7 بلین ڈالر کی تھی لیکن اس رقم کا صرف 35 فیصد ملا جو کہ کئی سال کے عرصے میں فنڈنگ کی کم ترین سطح ہے جس سے اقوام متحدہ کے ادارے صرف 128 ملین لوگوں تک امداد اور تحفظ فراہم کر سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ عالمی ادارے نے اس بار (2024 کے لیے ) اپنی اپیل کو کم کرکے 46.4 ارب ڈالر کردیا ہے جس سے شدید ضرورت مند افر اد کی امداد کی جائے گی۔ 2024 کے عالمی انسانی جائزے کا آغاز کرتے ہوئے گریفتھس نے کہا کہ امدادی فنڈ کو بڑھانا مشکل ہوگا، بہت سے عطیہ دینے والے ممالک کو خود بحران کا سامنا ہے، تاہم مناسب فنڈنگ کے بغیر انسانی زندگی کے تحفظ کی سرگرمیاں ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ اس اپیل میں 72 ممالک کے لیے امداد کا احاطہ کیا گیا ہے ان میں 26 بحران زدہ ریاستیں اور 46 ایسے ممالک شامل ہیں جو پڑوسی ملکوں کے پناہ گزینوں سے متاثر ہیں۔
پانچ سب سے بڑی واحد ملک کی اپیلیں شام (4.4 بلین ڈالر)، یوکرین (3.1 بلین ڈالر)، افغانستان (3 بلین ڈالر)، ایتھوپیا (2.9 بلین) اور یمن کے لیے (2.8 بلین ڈالر) مختص ہیں۔
پاکستان
توشہ خانہ فوجداری کیس، انی چیئرمین پی ٹی آئی کا سزا معطلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
عمران خان کی نا اہلی کا نوٹیفکیشن عدالت میں پیش کیا گیا

توشہ خانہ فوجداری کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی فیصلہ معطلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا، عمران خان کی نا اہلی کا نوٹیفکیشن عدالت میں پیش کیا گیا۔
ہائیکورٹ میں توشہ خانہ فوجداری کارروائی کا کیس کا سیشن کورٹ کا مکمل فیصلہ معطل کرنے کی بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ نے لاہور ہائیکورٹ میں اِسی ریلیف کیلئے درخواست دائر ہونے کا اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس عدالت میں یہ درخواست قابلِ سماعت نہیں ہے۔ الیکشن کمیشن کا نا اہلی کا فیصلہ ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے تناظر میں تھا
چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ یہ کہہ رہے ہیں کہ ہم نے فیصلہ معطلی کی زبانی استدعا کی تھی۔ امجد پرویز نے موقف اختیار کیا کہ انہوں نے دلائل نہیں دیئے جو نظیریں پیش کی وہ سزا معطلی کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 8 اگست کو اپیل اور سزا معطلی دائر ہوئی 28 اگست کو سزا معطلی کا فیصلہ آیا ، فیصلے کے ایک ماہ سات دن بعد پانچ اکتوبر کو فیصلہ معطلی کی متفرق درخواست دائر ہوئی ہے۔لاہورہائیکورٹ کےسنگل بینچ نے سماعت کرکے معاملہ 5 رکنی بینچ کو بھجوادیا ہے لہٰذا استدعا ہے کہ اِس عدالت میں یہ درخواست قابلِ سماعت نہیں۔
اس پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ اپنے دلائل میں واضح کہا تھا سزا کے فیصلے کو بھی معطل کریں ہو سکتا ہے یہ بات تحریری طور پر درج کرنے سے رہ گئی ہو۔
پاکستان
حدیجہ شاہ کوئٹہ پولیس کے حوالے
انسداد دہشت گردی عدالت نے بلوچستان پولیس کی حدیجہ شاہ کی حوالگی کی درخواست منظوری کر لی

انسداد دہشت گردی عدالت نے بلوچستان پولیس کی پی ٹی آئی کارکن حدیجہ شاہ کی حوالگی کی درخواست منظوری کر لی، عدالت نے حدیجہ شاہ کو جیل سے حراست میں لینے کی منظوری دے دی۔
تفتیشی ٹیم نے بتایا کہ کوئٹہ میں درج مقدمہ میں حدیجہ شاہ کی گرفتاری مطلوب ہے۔ کوئٹہ پولیس نے خدیجہ شاہ کو گرفتار کر لیا۔کوئٹہ پولیس نے خدیجہ شاہ کے راہداری ریمانڈ کے لیے لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔
درخواست میں کہا گیا کہ ملزمہ کا کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی عدالت سے وارنٹ لیا، خدیجہ شاہ سے تفتیش کرنی ہے، لہٰذا عدالت تین روزہ راہداری ریمانڈ منظور کرے۔
اے ٹی سی لاہور نے خدیجہ شاہ کا دو دن کا راہداری ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ملزمہ کو دو روز میں متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کردی۔
-
تجارت 7 گھنٹے پہلے
انڈوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے جیل ٹرائل کو عدالت میں چیلنج کردیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
چین نے پاکستان میں پہلے 765کلو واٹ پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا
-
تفریح 7 گھنٹے پہلے
امیتابھ بچن اپنے نواسے کو پرموٹ کرنے میں لگ گئے
-
تجارت 2 دن پہلے
سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ
-
تجارت 6 گھنٹے پہلے
سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ
-
دنیا 2 دن پہلے
سلامتی کونسل: امریکا نے غزہ میں جنگ بندی کیلئے پیش کردہ قرارداد ویٹو کر دی
-
پاکستان 2 دن پہلے
عام انتخابات ملتوی کرنے کی درخواستوں پر مشاورت