ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں جارح مزاج بیٹسمین کرس گیل سب کی توجہ کا مرکز ہوں گے جنہیں دنیا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا کنگ مانتی ہے


ابوظہبی : ٹی 20 ورلڈ کپ کے اہم میچ میں انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیدی ۔
انگلینڈ نے ویسٹ کے 55 رنز کے جواب میں صرف 8اعشاریہ 2 اوورز میں 56 رنز بنا کر اپنا ہدف حاصل کرلیا ۔ انگلینڈ کو ہدف کے تعاقب میں اپنی 4 وکٹیں گنوانی پڑیں ۔
اس سے قبل اانگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم صرف 55 رنز بناسکی ۔ کرس گیل نے ویسٹ انڈیز کی جانب سےسب سے زیادہ 13 رنزسکور کیے ۔
ویسٹ انڈیز کے لینڈی سیمنز نے تین رنز بنائے ، ایوین لوئس نے صرف 5 رنز سکور کیے ، کرس گیل کچھ دیر کے لیے وکٹ پر کھڑے ہوئے اور انہوں نے 13 بالوں پر 13 رنز بنائے ۔

شیرمون ہیٹمیئر نے 9 بالوں پر 9 رنز ہی بنائے ، جبکہ ڈیوائن براوو 5 گیندوں پر 5 رنز بنا سکے ، اینڈر رسل اور میک کاؤ کوئی رن نہ بنا سکے ۔
سوائے کرس گیل کے کوئی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکا ۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے ٹی 20 ورلڈ 2021 میں یہ سب سے کم سکور ہے ۔
انگلینڈ کی ٹیم میں کرس ووکس کو شامل کیا گیا ہے۔ دبئی میں ہونے والے اس میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہونے کی توقع ہے۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں جارح مزاج بیٹسمین کرس گیل سب کی توجہ کا مرکز ہوں گے جنہیں دنیا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا کنگ مانتی ہے ،وہ اس فارمیٹ کے پہلے سنچری میکر بھی ہیں۔ کرس گیل کی عمر 42 سال ہے لیکن ان کی پاور ہٹنگ آج بھی دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے ۔

دوسری جانب کرکٹ کا عالمی چیمپئن انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی کا ورلڈ کپ بھی جیتنا چاہتا ہے اور ایسا ممکن ہو بھی سکتا ہے کیونکہ اس کی ٹیم میں شامل ہیں ایک سے بڑھ کر ایک کھلاڑی اور انہی میں شامل ہیں جوز بٹلر جنہیں ویسٹ انڈیز کو جلد قابو کرنا ہوگا۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔
خیال رہے کہ سپر 12 مرحلے میں ہر ٹیم پانچ میچز کھیلے گی اور آخر میں گروپ 1 اور گروپ 2 کی ٹاپ 2 ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- ایک دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- ایک دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 3 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- ایک دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 3 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- ایک دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 2 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- ایک دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- ایک دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 2 دن قبل






