مقبوضہ کشمیر میں جشن مودی کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہونا چاہئے: فواد چوہدری
اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ٹیم کی جیت کا جشن مودی کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے۔


تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر ایک پیغام میں کہا کہ بھارت میں کرکٹ ٹیم کی شکست کے بعد کشمیر میں جو جشن منایا گیا وہ مودی اینڈ کمپنی کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہونا چاہئے۔
ان کا کہنا تھا کہ جس طرح مسلمانوں کو ایک بار پھر مودی کے چمچوں نے ذہنی اور جسمانی اذیت کا نشانہ بنایا اس کی مذمت کرنا ہو گی، فواد چوہدری نے کہا کہ شدت پسندی کے خلاف آوازوں کو بلند ہونا ہو گا۔
بھارت میں کرکٹ ٹیم کی شکست کے بعد کشمیر میں جو جشن منایا گیا وہ مودی اینڈ کمپنی کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہونا چاہئے،جس طرح مسلمانوں کو ایک بار پھر مودی کے چمچوں نے ذہنی اورجسمانی اذیت کا نشانہ بنایا اس کی مذمت کرنی ہو گی،شدت پسندی کے خلاف آوازوں کو بلند ہونا ہو گا #PakvsIndia
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 25, 2021
گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پا کستان کی بھارت کے خلاف جیت پر مقبوضہ کشمیر میں بھی جشن منایا گیا تھا ۔ کشمیریوں نے آتش بازی کے ساتھ پاکستان زندہ باد اور پاکستان ہمارا ہے" کے نعرے بھی لگائے تھے۔
واضح رہے کہ ا ٓئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں پاکستان نے بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے شکست دے کر تاریخی فتح حاصل کی ۔ بھارت کو آؤٹ کلاس کرنے کے بعد قومی ٹیم نے حریفوں کے لیے بھی خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔
اسرائیل کی ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کی تیاری، امریکی حکام کا دعویٰ
- 7 گھنٹے قبل

بنوں میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ، 2 پولیس اہلکار شہید
- 4 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا حکومت کی شہریوں کے لیے لائف انشورنس اسکیم کی منظوری
- 4 گھنٹے قبل

بھارت سے جب بھی مذاکرات ہوں گے کشمیر اور پانی سمیت 4 اہم نکات پر گفتگو ہو گی،وزیراعظم
- ایک گھنٹہ قبل
بھارت نے جارحیت کرتے ہوئے نور خان ایئربیس سمیت دیگر چند مقامات کو نشانہ بنایا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں یادگار شہدا جی ایچ کیو پر تقریب کا انعقاد، خصوصی گارڈ آف آنر پیش
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان کے 2 کوہ پیماؤں نےماؤنٹ ایورسٹ اور کنچن جنگا کو کامیابی سے سر کرلیا
- ایک گھنٹہ قبل

پاک بھارت کشیدگی کےدوران جھوٹی خبریں پھیلانے پر بھارتی صحافی کے خلاف مقدمہ درج
- 2 گھنٹے قبل

لاہور کینال روڈ پر گاڑی نہر میں جا گری، 3 افراد جاں بحق
- 6 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا کے دو مختلف اضلاع میں پولیو کے نئے کیسزرپورٹ، مجموعی تعداد 5 ہو گئی
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان کا بھارتی پروازوں کیلئے فضائی حدود مزید ایک ماہ بند رکھنے کا فیصلہ
- 7 گھنٹے قبل

خضدار میں زیرو پوائنٹ کے قریب دھماکے سے 4 بچوں سمیت 2 اساتذہ جاں بحق
- 6 گھنٹے قبل