Advertisement
پاکستان

وزیراعظم عمران خان کیلئے حالات بدل رہے ہیں ، عارف حمید بھٹی

لاہور : سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کیلئے حالات بدل رہے ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 سال قبل پر فروری 26 2021، 1:07 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے

جی این این کے پروگرام " خبر ہے " میں خبر دیتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف  حمید بھٹی  نے کہا کہ آج پورا الیکشن کیوں ہوا ہے؟۔ وزیر اعظم عمران خان کیلئے حالات بدل رہے ہیں ۔عارف حمید بھٹی نے پروگرام میں کہا کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز  جو الزامات لگا تی تھی اور اداروں کو ڈراتی تھیں اس میں کافی  حد تک کامیاب ہوگئیں ہیں ۔

سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا کہ  مریم نواز بھی بلواسطہ رابطے میں ہیں  اور  جس پر یہ الزام لگاتیں تھی کہ باز آجاؤ تمہیں میں نے معاف کردیا ، اب یہ رابطے میں ہیں ۔ بلاول بھٹو اور آصف زرداری نے انہیں 2,3 ایسی چیزیں دکھائیں ہیں کہ آپ حوصلہ کریں  ، ہم عمران خان کو کھا جائیں گے۔ عارف حمید بھٹی نے کہا کہ   مریم نواز کو پتہ ہے کہ بلاول بھٹو کس اہم ترین شخصیت کا پیغام لے کر آیا ہے، کیونکہ کچھ بندوں کو بلاول بہت اچھا لگتا ہے اور ایک طاقتور ترین شخصیت کو مریم بھی بہت اچھی لگتی ہے  ۔

 

Advertisement