جی این این سوشل

پاکستان

ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد: فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) کا پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ ، پاکستان کو جون 2021 تک گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ
ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ

تفصیلات کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) نے  پاکستان کو جون 2021 تک گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے،پاکستان نے 27 میں سے 24 نکات پر عملدرآمد کیا، پاکستان کو ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہوچکی ہے۔ایف اے ٹی ایف نے ہدایت کی ہے کہ   پاکستان جون 2021 سے پہلے ایکشن پلان پر جلدی سے عملدرآمد یقینی بنائے۔

ایف اے ٹی ایف کی رپورٹ جاری :

1. پاکستان کی تعریف

2۔ پاکستان نے ایک مربوط حکمت عملی کے تحت کاؤنٹر فنانس ٹیرارزم کے حوالے سے بہترین کام کیا۔

3۔ پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ٹیرر فنانس کی نہ صرف نشاندہی کی بلکہ ان کی جانچ پڑتال کر کے ان کے خلاف ایکشن بھی لیا۔

4. پاکستان نے لسٹڈ (Listed) افراد اور ان کے اداروں کے اثاثوں کو نہ صرف ایک سے دوسری جگہ منتقل ہونے سے روکا بلکہ ان کو اپنی تحویل میں بھی لیا۔

5. ایف اے ٹی ایف اجلاس نے پاکستان کے اقدامات کی تعریف کی۔

6. پاکستان نے تمام ایکشن پلان پر ایک جامع لائحہ عمل اپنایا اور 27 میں سے 24 پوائنٹس کے حوالے سے زبر دست کام کیا۔

7. ایف اے ٹی ایف کا اگلا اجلاس جون 2021 میں ہوگا۔

 فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے صدر ڈاکٹر مارکس پلیئر کا نیوز کانفرنس میں کہنا ہے کہ   ایف اے ٹی ایف نے نئے قوانین سابقہ قوانین کے مقابلے میں زیادہ مشکل ہیں، ایف اے ٹی ایف ورچوئل اثاثہ جات کی پڑتال بھی شروع کررہا ہے،ایف اے ٹی ایف نے دہشت گردی کی فنڈنگ کی روک تھام کی،کچھ ملکوں سے نئے اسٹنیڈرز کو اپنانے میں چینلجز ہیں۔

 مارکس پلیئر نے کہا کہ   پاکستان ایف اے ٹی ایف مانیٹرنگ میں رہے گا،پاکستان نے اچھی کارکردگی دکھائی ہے، پاکستان نے 27 میں سے  24 اہداف پر عمل درآمد کرکے دکھایا ہے،پاکستان نے  3 اہداف پر عمل درآمد نہ ہونے کے برابر کیا،یہ تین اہداف سنگین ترین اہداف ہیں۔

دنیا

رفح پر اسرائیلی حملہ موجودہ کشیدگی اور تباہی میں ناقابل برداشت اضافہ کرے گا، جنرل سیکرٹری اوقوام متحدہ

اسرائیل پر اثر و رسوخ رکھنے والے تمام ممالک سے اپیل ہے کہ وہ غزہ میں اسرائیلی فوجی آپریشن کی روک تھام کے لیے ہر ممکن کوشش کریں، انتونیو گوتریش

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

رفح پر اسرائیلی حملہ موجودہ کشیدگی اور تباہی میں ناقابل برداشت اضافہ کرے گا، جنرل سیکرٹری اوقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریش نے خبردار کیا ہے کہ رفح پر اسرائیلی حملہ موجودہ کشیدگی اور تباہی میں ناقابل برداشت اضافہ ہو گا جو نہ صرف فلسطینیوں کے لیے تباہ کن ہو گا بلکہ یہ غزہ اوردیگر علاقوں تک بھی پھیل سکتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انتونیو گوتریش نے کہا کہ واضح طور پر نظر آرہا ہے کہ رفح میں اسرائیلی فوج کا ممکنہ زمینی آپریشن ایک ایسے المیے سے کم نہیں ہو گا جو الفاظ سے باہر ہے،یہ غزہ میں موجود فلسطینیوں پر تباہ کن اثرات مرتب کرے گاجس کے مقبوضہ مغربی کنارے اورمشرق وسطیٰ کے وسیع تر خطے پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس کارروائی سے مزید ہزاروں فلسطینی شہری مارے اور لاکھوں نقل مکانی پر مجبورہوجائیں گے۔ سلامتی کونسل کے تمام اراکین اور بہت سے ممالک کی حکومتوں نے واضح طور پر رفح میں اس طرح کےممکنہ اسرائیلی فوجی آپریشن کی مخالفت کی ہے۔

اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری نے مزید کہا کہ اسرائیل پر اثر و رسوخ رکھنے والے تمام لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ غزہ میں اسرائیلی فوجی آپریشن کی روک تھام کے لیے ہر ممکن کوشش کریں۔

سیکرٹری جنرل کا یہ بیان وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کی اس دھمکی کےبعد جاری کیا گیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ ہو یا نہ ہو اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر رفح پر ہر صورت زمینی حملہ کرے گی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر اعظم اور صدرمملکت کا پاکستان کے لیے انتھک محنت کرنے والے مزدوروں کو خراج تحسین

مزدوروں کی فلاح و بہبود اور حالات زندگی بہتر بنانے کی کوششیں جاری رکھیں گے، شہباز شریف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم اور صدرمملکت کا پاکستان کے لیے انتھک محنت کرنے والے مزدوروں کو خراج تحسین

محنت کشوں کےعالمی دن کےموقع صدرمملکت  آصف علی زرداری اوروزیراعظم شہبازشریف نےخصوصی پیغام جاری کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ محنت کشوں کی صحت کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، مزدوروں کی فلاح و بہبود اور حالات زندگی بہتر بنانے کی کوششیں جاری رکھیں گے،موجودہ مہنگائی نے مزدور طبقے کو سب سے زیادہ متاثر کیا۔

صدر مملکت آصف زرادی کا کہنا تھا کہ آج ہم مزدور کے وقار کو برقرار رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، پاکستان میں محنت کش اور مزدور طبقے کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہے، مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے پالیسیوں کے نفاذ میں ریاست کا اہم کردار ہے،ملکی ترقی کے لیے مزدوروں کی خدمات کا اعتراف کرتے ہیں۔

صدرمملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کے لیے انتھک کوششیں کرنے والے مزدوروں کو خراج تحسین پیش کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

حکومت کا شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی نامزد کرنے پر تحفظات کا اظہار

اپوزیشن کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے لیے شیر افضل مروت کے نام پر نظرثانی کا پیغام بھیجا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت کا شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی نامزد کرنے پر  تحفظات کا اظہار

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی نامزد کرنے پر حکومت نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

پارلیمانی ذرائع کے مطابق اپوزیشن کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے لیے شیر افضل مروت کے نام پر نظرثانی کا پیغام بھیجا ہے۔ 

حکومت نے عہدے کے لیے اپوزیشن کی جانب سے کوئی اور نام سامنے نہ لانے کی صورت میں اپنا امیدوار لانے کا بھی عندیہ دیا ہے۔

شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی بنانے کے لیے اپوزیشن کو حکمران اتحاد کے تعاون کی ضرورت ہوگی

کیوں کہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بننے کے لیے کسی بھی امیدوار کا کم از کم 15 ووٹ حاصل کرنا ضروری ہوگا۔ 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll