افتتاحی پرواز پی کے 243 گزشتہ صبح لاہور سے روانہ ہوئی، پہلی پرواز سے296 مسافر فجیرہ پہنچے۔

کراچی: قومی ایئرلائن نے پاکستان سے اماراتی ریاست فجیرہ کے لیے براہ راست پروازوں کا آغاز کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن(پی آئی اے) نے متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کی ریاست فجیرہ کے لیے پروازوں کا آغاز کیا ہے۔
افتتاحی پرواز پی کے 243 گزشتہ صبح لاہور سے روانہ ہوئی، پہلی پرواز سے296 مسافر فجیرہ پہنچے۔ لاہور، اسلام آباد اور پشاور سے ہفتہ وار تین پروازیں روانہ ہوں گی۔ پی آئی اے پہلی ائر لائن ہے جس نے فجیرہ کے لئے فضائی سروس کا آغاز کیا ہے۔
قومی ایئرلائن فجیرہ کے لیے اپنے بوئنگ 777 طیارے استعمال کر رہی ہے۔ لاہور ایئرپورٹ پر ڈسٹرکٹ مینیجر ڈاکٹر عبدالمقدم خاں اور سٹیشن مینیجر علی عباس شاہ نے پہلی پرواز کے مسافروں کو الوداع کیا۔ اس اقدام سے یو اے ای جانے والے مسافروں کو سفری سہولت میسر آئے گی۔

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- ایک دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 2 دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 2 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 20 گھنٹے قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- ایک دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- ایک دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- ایک دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 19 گھنٹے قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 2 دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 3 دن قبل





