وزیر اعظم کا چینی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعلقات مستحکم بنانے پر اتفاق
اسلام آباد : وزیرِ اعظم عمران خان نے چین کے صدر شی جن پنگ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے، جس کے میں انہوں نے چینی کمیونسٹ پارٹی کی صد سالہ تقریب پر صدر شی کو مبارک باد پیش کی ہے۔


تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آفس کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے چینی صدر سے گفتگو کے دوران غربت کے خاتمے کی جنگ میں بے مثال فتح، اصلاحات اور چین کی شاندار ترقی کو سراہا۔
پاک چین رہنماؤں نے پاک چین اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا، علاقائی اور بین الاقوامی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال بھی کیا۔
وزیر اعظم نے کورونا وائرس کی وباء کے خلاف چین کے اقدامات کی تعریف کی، ترقی پذیر ممالک کے لیے چین کی انسدادِ کورونا امداد اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے اقدام کو سراہا۔
پاک چین رہنماؤں میں اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا، افغانستان کی تازہ صورتِ حال پر بھی بات چیت ہوئی ۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ افغان عوام کو معاشی مسائل سے نکالنے کے لیے دنیا کردار ادا کرے، افغانستان کو انسانی بحران سے بچانے کے لیے مدد کرنی ہو گی۔
وزیراعظم عمران خان نے سی پیک میں چینی سرمایہ کاروں کی دلچسپی کا خیر مقدم کیا ۔ وزیراعظم نے سی پیک کے تحت بننے والے منصوبے کے معیار اور بروقت تکمیل کو سراہا ۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایم ایل 1 منصوبے کا جلد آغاز قومی اور علاقائی ترقی کے لئے پاکستان جیو اکنامکس ویژن کی تکمیل کریگا۔
وزیر اعظم عمران خان نے چینی صدر شی جن پنگ کو جلد دورۂ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

ملک کے مختلف حصوں میں آج بارش کا امکان
- 5 گھنٹے قبل

آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کارکردگی کو حوصلہ افزا قرار دے دیا
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 1 لاکھ 35 ہزار کا سنگِ میل عبور
- 3 گھنٹے قبل

لندن کے ساؤتھ اینڈ ائیرپورٹ پر چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پروازیں معطل، ایمرجنسی نافذ
- 5 گھنٹے قبل

مولانا فضل الرحمان کے بھائی نے علی امین گنڈاپور کا الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کرلیا
- 5 گھنٹے قبل

فیفا کلب ورلڈ کپ فائنل، چیلسی نے پیرس سینٹ جرمین کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا
- 6 گھنٹے قبل
ٹرانسپورٹر کا بھی تاجر برادری کا ساتھ دیتے ہوئے ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان
- 4 منٹ قبل

انڈونیشیا کے تانمبر جزائر میں 7.0 شدت کا زلزلہ
- ایک گھنٹہ قبل

سیکریٹری جنرل یو این کا اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابط،تنازعات کے حل کیلئے عزم کا اعادہ
- 14 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ سمیت پاکستان بھر کی عدالتوں میں 23 لاکھ 62 ہزار سے زائد مقدمات التواء کا شکار
- 2 گھنٹے قبل

ایس آئی ایف سی کے تحت زرعی شعبے میں اہم اصلاحات جاری
- 2 گھنٹے قبل

دریائے سندھ میں تونسہ بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب
- 3 گھنٹے قبل