جی این این سوشل

پاکستان

نئے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کون ہیں ؟

راولنڈی :وزیر اعظم عمران خان نے  لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو نیا ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کردیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

نئے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کون ہیں ؟
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی جگہ ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلی جنس مقرر ہونے والے لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو پنجاب رجمنٹ کی لائٹ اینٹی ٹینک بٹالین میں کمیشن ملا،  وہ آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) کے عہدے پر بھی تعینات رہے۔

لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کور کمانڈر کراچی سمیت بہت سے اہم عہدوں پرخدمات سرانجام دے چکے ہیں،،انہوں نے کرم ایجنسی ہنگو میں آپریشن ضرب عضب کے دوران بریگیڈ کمانڈ کی، وہ شمالی وزیرستان اور ایل او سی پر بھی کمان کرچکے ہیں۔ پاک فوج میں لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو ایک پروفیشنل سولجر کے طور جانا جاتا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم رائل کالج آف ڈیفنس سٹڈیزیو کے سے فارغ التحصیل ہیں،  انہوں نے ہونولولو سے بھی ڈگری حاصل کی،وہ کمبائینڈ آرمز سینٹر لندن کے گریجویٹ  بھی ہیں، انہوں نے کنگز کالج لندن، این ڈی یو،  ایڈوانس اسٹاف کورس یوکے،  اسٹاف کالج کوئٹہ ،ای پی سی ایس ایس امریکہ اور رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز یوکے میں بھی تعلیم حاصل کی۔

لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کمانڈ،  اسٹاف اینڈ انسٹرکشنل اسائنمنٹس کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، وہ باسکٹ بال اور کرکٹ کے اچھے کھلاڑی بھی ہیں۔

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے لیفٹیننٹ جنرل احمد انجم کی بطور ڈی جی آئی ایس کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے دستخط سے نوٹیفکیشن جاری ہوا۔ نوٹیفکیشن کا اطلاق 20 نومبر 2021ء سے ہو گا۔ جبکہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید 19 نومبر 2021ء تک بطور ڈی جی آئی ایس آئی کے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔

علاقائی

وزیراعلیٰ پنجاب کا خصوصی افراد کو مالی امداد کی فراہمی کیلئے ہمت کارڈ منصوبے کا آغاز

وزیر اعلی پنجاب نے کہاکہ پنجاب حکومت خصوصی افراد کو تنہا نہیں چھوڑے گی اوران کے مسائل حل کرے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعلیٰ پنجاب کا خصوصی افراد کو مالی امداد کی فراہمی کیلئے ہمت کارڈ منصوبے کا آغاز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آج (جمعرات کو )لاہور میں ہمت کارڈ کا اجراء کیا جس کا مقصد صوبے میں خصوصی افراد کو مالی مدد فراہم کرنا ہے ۔

انہوں نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس منصوبے کے تحت 65 ہزار خصوصی افراد کو ہمت کارڈ فراہم کیئے جائیںگے۔

انہوں نے کہاکہ ابتدائی طورپر اس منصوبے کیلئے 2 ارب 60 کروڑ روپے مختص کیئے گئے ہیں جس کے تحت تین مہینوں کیلئے ماہانہ ساڑھے دس ہزار روپے مالی معاونت کے طورپر دئیے جائیںگے۔

انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت خصوصی افراد کو تنہا نہیں چھوڑے گی اوران کے مسائل حل کرے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سربراہ مولانا فضل الرحمان کا حکومت سے آئینی ترمیمی بل کو موخر کرنے کا مطالبہ

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ایس سی او کانفرنس کے پیش نظر آئینی ترمیمی بل کو موخر کردیا جائے، اپوزیشن سے بھی کہتا ہوں کہ وہ اس موقع پر احتجاج نہ کرے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سربراہ مولانا فضل الرحمان کا حکومت سے آئینی ترمیمی بل کو موخر کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد: جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت سے آئینی ترمیمی بل کو موخر کرنے کا مطالبہ کردیا۔

سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سے اپیل ہے کہ وہ آئینی ترمیمی بل کو موخر کردیے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایس سی او کانفرنس تک اپنے اختلافات کو بھلادیں، آئینی ترمیم کے معاملے پر حکومت کیوں عجلت کا مظاہرہ کررہی ہے؟، آئینی ترمیم اس قابل نہیں اسے پاس یا سپورٹ کیا جائے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ایس سی او کانفرنس کے پیش نظر آئینی ترمیمی بل کو موخر کردیا جائے، اپوزیشن سے بھی کہتا ہوں کہ وہ اس موقع پر احتجاج نہ کرے۔

مولانا فضل الرحمان نے واضح کہا کہ آئینی ترمیم پر حکومت کے ساتھ نہیں چلیں گے، 24 گھنٹے میں کیسے بل پاس کریں؟ جلد بازی ہمیں قبول نہیں۔ آرٹیکل 63 اے سے متعلق عدالت کا فیصلہ قبول کرتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

صدر مملکت آصف علی زرداری نے ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کو نشان پاکستان سے نوازدیا

وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر ملائیشیا کے وزیر اعظم پاکستان کا 3 روزہ سرکاری دورہ کر رہے ہیں، وہ گزشتہ روز پاکستان پہنچے تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر مملکت آصف علی زرداری نے ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کو نشان پاکستان سے نوازدیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کو نشان پاکستان سے نوازدیا۔

ملائیشین وزیراعظم کو نشان پاکستان دینے کی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں منعقد ہوئی، تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزراء سمیت اعلیٰ سول و فوجی حکام نے شرکت کی۔

تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، گورنر پنجاب بھی شریک ہوئے۔

ملائیشیاء کے وزیرِاعظم انور ابراہیم کا آج وزیر اعظم ہاؤس آمد پر شہباز شریف نے پرتپاک استقبال کیا اور معزز مہمان کو مسلح افواج کے چاق و چوبند دستوں کی جانب سے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر ملائیشیا کے وزیر اعظم پاکستان کا 3 روزہ سرکاری دورہ کر رہے ہیں، وہ گزشتہ روز پاکستان پہنچے تھے۔

مشترکہ پریس کانفرنس میں پاکستان اور ملائیشیا کے وزرائے اعظم نے تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، زراعت اور دیگر شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا جبکہ غزہ اور کشمیر سمیت علاقائی امور پر اپنے پختہ موقف کا اعادہ کیا۔ 

بعدازاں دونوں رہنماؤں کے مابین دوطرفہ ملاقات کے ساتھ ساتھ وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں کا تبادلہ ہوا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll