جی این این سوشل

دنیا

کویت : طلبا کے تعلیمی نقصان کی تلافی کیلئے’نائٹ اسکولز‘ کھولنے کا فیصلہ 

کویت سٹی: خلیجی ملک کویت نے کورونا کے باعث تعلیمی  نقصان  کی تلافی کے لئے اہم منصوبہ تیار کرلیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کویت : طلبا کے تعلیمی نقصان کی تلافی کیلئے’نائٹ اسکولز‘ کھولنے کا فیصلہ 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

خلیجی میڈیا رپورٹس کے مطابق  کویت کی وزارت تعلیم وزارت صحت کی ہم آہنگی سے رات کے وقت اسکولوں کو کھولنے کا منصوبہ بنا رہی ہے ۔ کویتی وزارت تعلیم کے انڈر سیکریٹری ڈاکٹر علی الیعقوب کا کہنا ہے  کہ وزارت تعلیم وزارت نومبر میں نائٹ اسکول کھول کر کورونا کے باعث ہونیوالے تعلیمی نقصان کی تلافی کا منصوبہ رکھتی ہے ۔ حولی تعلیمی علاقے کے زیر اہتمام تعلیمی ضیاع پر بحث کرنے والے ایک فورم کے سائیڈ لائن پر الیعقوب نے اعلان کیا کہ تعلیمی ضیاع کی تلافی کو پورا کرنے کا منصوبہ طبی حکام پر منحصر ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ طلباء کے تقریباً ڈیڑھ سال سے اسکولوں سے غیر حاضر رہنے کی وجہ سے تعلیمی سطح میں خلا پیدا ہوا ہے اس لیے منصوبے ہر طالب علم کے معاملے پر غور کریں گے تاکہ ان کی تلافی کی جاسکے۔

کویتی وزارت تعلیم کے انڈر سیکریٹری نے کہا کہ طلباء کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے  34 تشخیصی اور تجزیاتی ٹیسٹ کیے گئے تاکہ حل اور پالیسی  بنائی جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ تقریباً ڈیڑھ سال سے سکولوں میں طلباء کی غیر حاضری کی وجہ سے تعلیمی سطح میں فرق آیا ہے  لہٰذا منصوبے کے تحت  ہر طالب علم کے تعلیمی نقصان کی بہتر انداز میں تلا فی کی جاسکے ۔ 

کویتی وزارت تعلیم کے انڈر سیکریٹری  کا کہنا ہے کہ ہر مہینے کے آخر تک تمام  منصوبوں کا جائزہ لیا جائے گا  اور وزارت صحت کے حکام کے ساتھ مل کر کلاس کے اوقات اور حاضری کے طریقہ کار سمیت تمام اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا ۔  انہوں نے تصدیق کی کہ رات کے اسکول کھولنے کے امکان پر وزارت تعلیم صحت کے حکام کے ساتھ رابطہ قائم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ 

پاکستان

5 اکتوبر کو لاہور میں احتجاج کے دوران گرفتارپی ٹی آئی رہنما مقدمے سے ڈسچارج

پولیس کی جانب سے لگائے گئے الزام بظاہر درست نہیں، عدالت

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

5 اکتوبر کو لاہور میں احتجاج کے دوران گرفتارپی ٹی آئی رہنما  مقدمے سے ڈسچارج

جوڈیشل مجسٹریٹ نے 5 اکتوبر کو لاہور میں احتجاج کے دوران ہنگاموں میں گرفتار ہونے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 17 کارکنان کو مقدمے سے ڈسچارج کردیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے 17 افراد کو مقدمے سے ڈسچارج کیا، مسرت جمشید چیمہ، رائے محمد علی سمیت دیگر کو مقدمے سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔

عدالت نے تحریری حکم میں کہا ہے کہ پولیس نے ڈنڈے برآمد کرنے اور تفتیش کے لیے 10 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی، جسمانی ریمانڈ کی درخواست کے ساتھ کوئی ایم ایل سی موجود نہیں، تفتیشی افسر بھی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ پولیس کی جانب سے لگائے گئے الزام بظاہر درست نہیں، پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کی جاتی ہے، تمام گرفتار افراد کو مقدمے سے ڈسچارج کیا جاتا ہے، گرفتار افراد کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں تو فوری رہا کر دیا جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

شہریوں کی حفاظت کیلئے اسلام آباد پولیس پوری طرح تیار ہے ، آئی جی اسلام آباد

سید علی ناصر نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت پر اس حملے میں خیبرپختونخوا کے وسائل استعمال کئے گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شہریوں کی حفاظت کیلئے اسلام آباد پولیس پوری طرح تیار ہے ، آئی جی اسلام آباد

انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس سید علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ پولیس ٗ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سرکاری املاک پر تشدد حملوں کے منصوبہ سازوں ٗسہولت کاروں ٗ ترغیب دینے والوں اور مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے آج(اتوارکو) اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کانسٹیبل عبدالحمید شاہ کے قتل میں ملوث افراد کو معاف نہیں کیا جائے گا۔

انسپکٹر جنرل نے کہا کہ اب تک پر تشدد مظاہرین کے خلاف دس ایف آئی آر درج کی گئی ہیں اور ایک سو اکیس افغان باشندوں سمیت آٹھ سو 78 شرپسندوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے اس شرانگیزی کی قیادت کی۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کے آٹھ اہلکاروں کو گرفتار کیا گیا۔ جب کہ گولیاں آنسوں گیس کے گولے اور سرکاری اور نجی ہتھیار برآمد ہوئے۔

سید علی ناصر نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت پر اس حملے میں خیبرپختونخوا کے وسائل استعمال کئے گئے۔

ایک سوال کے جواب میں انسپکٹر جنرل پولیس نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختون خوا پولیس یا قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی تحویل میں نہیں ہیں۔

تاہم انسپکٹر جنرل نے کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال اور عزت کے تحفظ کیلئے پوری طرح چوکس اور پرعزم ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

میانوالی کے قریب سی ٹی ڈی کی کارروائی، فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگرد ہلاک

کارروائی کے دوران فرار ہونے والے 8 دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے، ترجمان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

میانوالی کے قریب سی ٹی ڈی کی کارروائی، فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگرد ہلاک

میانوالی کے قریب کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی کارروائی میں فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق میانوالی کے علاقے مکڑوال کے قریب انٹیلیجنس کی بنیاد پر کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران فرار ہونے والے 8 دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔ ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشتگرد میانوالی پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کر چکے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll