جی این این سوشل

دنیا

سعودی عرب : نکاح کا نیا نظام متعارف کروا دیا گیا

نئے طریقہ کار کے مطابق اس قسم کی ممکنہ غلطیوں کا تدارک امیدوار کی جانب سے درخواست دینے کے بعد دو روز کے اندر ہی کرلیا جائے گ

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سعودی عرب : نکاح کا نیا نظام متعارف کروا دیا گیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 

ریاض : سعودی عرب میں وزارت انصاف نے نکاح ناموں کے اجرا اور تصدیق کا نیا طریقہ کار جاری کر دیا ہے۔

وزارت کا کہنا ہے کہ نیا نظام نکاح کی کارروائی میں تیزی اور آسانی پیدا کرے گا۔ احوال مدنیہ (سول سروسز) میں دولہا اور دلہن کا ریکارڈ پہلی فرصت میں اپ ڈیٹ ہوجائے گا۔ العربیہ نیٹ کے مطابق وزارت انصاف نے نکاح کے اندراج کے لیے درج ذیل  طریقہ کار جاری کیا ہے۔ امیدوار وزارت انصاف کے ای گیٹ پر متعلقہ فریقوں کی بنیادی معلومات کا اندراج کرائے، تمام معلومات مطلوبہ خانوں میں درست طور پردرج کی جائیں۔

درخواست دینے کے بعد منظوری کے لیے زیادہ سے زیادہ دو دن انتظار کرنا ہوگا۔ وزارت انصاف نے توجہ دلائی ہے کہ ماہرین درخواست کا باریک بینی سے جائزہ لیں گے جس میں یہ دیکھا جائے گا کہ نکاح کے فریقوں پر مقررہ شرائط و ضوابط لاگو ہورہے ہیں یا نہیں۔ متعلقہ فریق دستاویز کی تصدیق کریں گے پھر امیدوار کو مطلع کیا جائے گا کہ وہ نکاح کی کارروائی شروع کرسکتا ہے۔

نکاح خواں کا انتخاب کیا جا سکتا ہے۔ اس ضمن میں دلہن سے نکاح کی زبانی منظوری لی جائے گی۔ وزارت انصاف اس حوالے سے نکاح خوانوں کو تحریری ہدایت دے چکی ہے۔ وزارت انصاف نے اطمینان دلایا ہے کہ نئے طریقہ کار کی بدولت نکاح نامے میں غلطیوں کا امکان نہایت محدود ہوجائے گا۔ماضی میں نکاح کے فریقوں کی نجی معلومات میں کوئی نہ کوئی  کمی یا غلطی رہ جاتی تھی جس کی اصلاح کے لیے طویل کارروائی درکار ہوتی تھی۔ 

نئے طریقہ کار کے مطابق اس قسم کی ممکنہ غلطیوں کا تدارک امیدوار کی جانب سے درخواست دینے کے بعد دو روز کے اندر ہی کرلیا جائے گا۔ پیش کردہ معلومات کا ہر پہلو سے جائزہ لیا جائے گا اور یہ کام ماہرین کے سپرد کیا گیا ہے۔

پاکستان

سی ڈی اے کی جانب سے کے پی ہاؤس سیل کرنا غیر قانونی ہے، بیرسٹر سیف

خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد سیل کرنے پر  بیرسٹر سیف نے کہا کہ حکومت یہ سراسر غیر قانونی اقدام کر رہی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سی ڈی اے کی جانب سے کے پی ہاؤس سیل کرنا غیر قانونی ہے، بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ اسلام آباد انتظامیہ اور سی ڈی اے کی جانب سے کے پی ہاؤس سیل کرنا غیر قانونی ہے۔

تفصیلات کےمطابق  خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد سیل کرنے پر  بیرسٹر سیف نے کہا کہ حکومت یہ سراسر غیر قانونی اقدام کر رہی ہے ،انہوں نے  کہا ہے کہ   اسلام آباد انتظامیہ اور سی ڈی اے کی جانب سے کے پی ہاؤس سیل کرنا غیر قانونی ہے، کے پی ہاؤس سیل کرنا فیڈریشن کی اکائی پر جعلی حکومت کی جانب سے حملہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ جعلی حکمران خیبر پختون حکومت کے خلاف   فسطائیت کا ہر حربہ استعمال کررہی ہے،  ہم اس غیر قانونی اقدام کے خلاف عدالت ضرور جائیں گے۔

 بیرسٹر سیف  نے کہا کہ   کے پی ہاؤس خیبر پختونخوا حکومت کی ملکیت ہے،  جعلی حکومت کے اس جعلی اقدام کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں،  اس سے پہلے بھی علی امین کی گرفتاری  کیلئے کے پی ہاؤس پر دھاوا بولا تھا اور توڑ پھوڑ کی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عمران خان، علی امین گنڈاپور، علیمہ خان اور عظمیٰ خان دہشت گردی کے 4 مقدمات میں نامزد

بانی پی ٹی آئی اور ان کی بہنوں سمیت تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف 9 مئی کی طرز پر مقدمات درج کیے گئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمران خان، علی امین گنڈاپور، علیمہ خان اور عظمیٰ خان  دہشت گردی کے 4 مقدمات میں نامزد

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور، علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو دہشت گردی کے 4 مقدمات میں نامزد کردیا گیا۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر عمران خان، علیمہ خان، عظمیٰ خان اور علی امین گنڈا پور کو دفعہ 109 میں نامزد کیا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی اور ان کی بہنوں سمیت تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف 9 مئی کی طرز پر مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

مقدمے کے متن میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں غیر معمولی سہولیات اور ملاقاتوں کی اجازت ریاست مخالف تشدد کی وجہ قرار دی گئی ہے، پولیس ریکارڈ میں احتجاج پر درج ہونے والے 20 مقدمات کو ہائی پروفائل قرار دیا گیا ہے۔

دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں شیخ امتیاز، حماد اظہر، سلمان اکرم راجہ، علی امتیاز وڑائچ، رانا شہباز احمد اور شبیر گجر کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق 3 تا 6 اکتوبر پی ٹی آئی قیادت اور کارکنوں کے خلاف 23 مقدمات درج ہوئے، مقدمات میں پولیس مقابلوں، کارسرکار میں مداخلت اور ڈکیتی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں، 6 اکتوبر کو دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مقدمات میں 129 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر اعلیٰ کے پی کو عہدے سے ہٹانے کے لیے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

درخواست میں وزیر اعلیٰ کو غیرقانونی اور غیر آئینی اقدامات سے روک کر عہدے سے ہٹانے کی استدعا کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر  اعلیٰ کے پی کو عہدے سے ہٹانے کے لیے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو ہٹانے کے لیے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی، جس میں وزیر اعلیٰ کو غیرقانونی اور غیر آئینی اقدامات سے روک کر عہدے سے ہٹانے کی استدعا کی گئی۔

عزیز الدین کاکا خیل ایڈووکیٹ کی جانب سے پشاور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیر اعلی نے ہجوم کے ساتھ پنجاب میں کئی جرائم کیے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے غیرقانونی اقدامات کررہا ہے، وزیراعلی اپنے حلف کی پاسداری نہیں کررہا ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ وزیراعلیٰ وفاق کے خلاف عوام کو اکسا کر ریاست کو ریاست کے ساتھ لڑوانا چاہتا ہے، گورنر اور الیکشن کمیشن کو وزیراعلی کی برطرفی کا حکم دے کر درج مقدمات میں فوری گرفتار کیا جائے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کہ گئی کہ غیرقانونی اور غیر آئینی اقدامات سے روک کر وزیراعلی کے عہدے سے ہٹایا جائے۔

درخواست گزار نے اپنی درخواست میں وزیراعلیٰ و گورنر خیبرپختونخوا، وفاقی اور صوبائی حکومت، الیکشن کمیشن اور آئی جی خیبرپختونخوا کو فریق بنایا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll