Advertisement

12سال سے کم عمر بچوں کے مسجدالحرام میں داخلے پر پابندی  

ریاض : سعودی حکومت نے 12سال سے کم عمر بچوں کے مسجدالحرام میں داخلے پر پابندی   عائد کردی ہے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Nov 2nd 2021, 7:54 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
12سال سے کم عمر بچوں کے مسجدالحرام میں داخلے پر پابندی  

تفصیلات کے مطابق  سعودی وزرات حج وعمرہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق  12 سال سے کم عمر بچوں   کے نام سے عمرے اور نماز کا اجازت نامہ جاری نہیں ہوگا ، 12سال یا زائد عمر کے افراد کو اجازت نامہ ویکسین شرائط کیساتھ جاری ہوگا۔ سعودی حکام  کا کہنا ہے کہ  مؤثر اجازت نامے کے بغیر کسی کو عمرے یا نماز کیلئے داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

یاد رہے چند روز قبل سعودی حکومت نے ایک عمرے سے دوسرے عمرے کے درمیان 14 دن کی شرط ختم کرنے کا اعلان  کیا تھا ، عرب میڈیا کا کہنا تھا کہ اب ایک عمرے سے دوسرے عمرے کے درمیان انتظار نہیں کرنا پڑے گا، نئے عمرے کا اجازت نامہ پہلا اجازت نامہ ختم ہوتے ہی توکلنا یا اعتمرنا ایپ کے ذریعے حاصل کیا جاسکے گا۔ 

واضح رہے کہ کورونا کی وبا کے پیش نظر حرمین انتظامیہ نے گذشتہ برس سے بچوں کو حرمین شریفین میں لانے سے منع کیا ہوا ہے۔یہ تمام پابندیاں  کورونا سے بچاؤکی  احتیاطی تدابیر کے پیش نظر لگائی گئی ہے۔

 اس سے قبل وزارت حج و عمرہ نے ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے والے بارہ سے اٹھارہ برس کے افراد کو مسجد الحرام میں داخلے کی اجازت دی تھی۔

Advertisement
Advertisement