ریاض : سعودی حکومت نے 12سال سے کم عمر بچوں کے مسجدالحرام میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے ۔


تفصیلات کے مطابق سعودی وزرات حج وعمرہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 12 سال سے کم عمر بچوں کے نام سے عمرے اور نماز کا اجازت نامہ جاری نہیں ہوگا ، 12سال یا زائد عمر کے افراد کو اجازت نامہ ویکسین شرائط کیساتھ جاری ہوگا۔ سعودی حکام کا کہنا ہے کہ مؤثر اجازت نامے کے بغیر کسی کو عمرے یا نماز کیلئے داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔
یاد رہے چند روز قبل سعودی حکومت نے ایک عمرے سے دوسرے عمرے کے درمیان 14 دن کی شرط ختم کرنے کا اعلان کیا تھا ، عرب میڈیا کا کہنا تھا کہ اب ایک عمرے سے دوسرے عمرے کے درمیان انتظار نہیں کرنا پڑے گا، نئے عمرے کا اجازت نامہ پہلا اجازت نامہ ختم ہوتے ہی توکلنا یا اعتمرنا ایپ کے ذریعے حاصل کیا جاسکے گا۔
واضح رہے کہ کورونا کی وبا کے پیش نظر حرمین انتظامیہ نے گذشتہ برس سے بچوں کو حرمین شریفین میں لانے سے منع کیا ہوا ہے۔یہ تمام پابندیاں کورونا سے بچاؤکی احتیاطی تدابیر کے پیش نظر لگائی گئی ہے۔
اس سے قبل وزارت حج و عمرہ نے ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے والے بارہ سے اٹھارہ برس کے افراد کو مسجد الحرام میں داخلے کی اجازت دی تھی۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 14 hours ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 days ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 17 hours ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 3 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- a day ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- a day ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 days ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 2 days ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 14 hours ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 8 hours ago







