Advertisement
پاکستان

پنجاب میں ثابت ہو گیا کہ مسئلہ طریقہ کار کا نہیں نیتوں کا ہے:عمران یعقوب خان

لاہور: سینئر تجزیہ کار عمران یعقوب خان نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن کے حوالے سے پنجاب میں ثابت ہو گیا کہ مسئلہ طریقہ کار کا نہیں نیتوں کا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Feb 27th 2021, 3:30 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے

جی این این کے پروگرام"ویو پوائنٹ"میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار عمران یعقوب خان نے کہا کہ سینیٹ الیکشن کے حوالے سے پنجاب میں ثابت ہو گیا کہ مسئلہ طریقہ کار کا نہیں نیتوں کا ہے۔جس پر سینئر تجزیہ کار ظفر ہلالی کا کہنا تھا کہ جس طرح سینیٹ کے امیداوار پنجاب میں منتخب ہوئے ہیں باقی صوبوں میں بھی ایسا ہی ہونا چاہیے،اگر پنجاب میں ہو سکتا ہے تو دوسری جگہ کیوں نہیں؟سینیٹ  الیکشن میں 20 کا فرق ہے، آپ  کیادیکھنا چاہتے ہیں  کیاوہ جیت جائیں گے؟اور اگر وہ جیتیں گے توہم سب کو باہر سڑکوں پر آجانا چاہیےاور کہنا چاہیےکہ اب مزید ایسی جمہوریت نہیں چاہیے کیونکہ یہ جمہوریت نہیں خریدوفروخت ہے۔

Advertisement
Advertisement