جی این این سوشل

کھیل

15ویں چیف آف دی نیول اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپیئن شپ کا آغاز، ترجمان پاک بحریہ

کراچی : ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیمپیئن شپ میں 9 مقامی اور 15 غیر ملکی کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

15ویں چیف آف دی نیول اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپیئن شپ کا آغاز، ترجمان پاک بحریہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق  15ویں چیف آف دی نیول اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپیئن شپ کا کراچی میں آغاز ہوگیا،  کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیمپیئن شپ میں 9 مقامی اور 15 غیر ملکی کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں، غیر ملکی کھلاڑیوں کا تعلق مصر, ہانگ کانگ, کویت اور امریکہ سے ہے، چیمپیئن شپ کا افتتاحی میچ ہانگ کانگ کے میکس لی اور پاکستان کے ظاہر شاہ کے مابین کھیلا گیا جس کے فاتح میکس لی رہے۔

ترجمان پاک بحریہ  کا کہنا ہے کہ  چیمپئین شپ کے پہلے روز 8 میچ کھیلے جائیں گے،  چیمپیئن شپ کی افتتاحی تقریب میں سول ملٹری معززین, اسپانسرز اور اسکواش کے سینئیر کھلاڑی شریک تھے۔

پاکستان

حکومت 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین کے طور پر منانے کا اعلان کرے، امیر جماعت اسلامی

امیرِ جماعتِ اسلامی نے کہا کہ وزیر اعظم سے ملاقات میں حکومت سے آئی پی پیز اور بجلی و پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے بھی بات رکھی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین کے طور پر منانے کا اعلان کرے، امیر جماعت اسلامی

امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ حکومت 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین کے طور پر منانے کا اعلان کرے۔

 امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین کے طور پر منانے کا اعلان کرے، قوم سے اپیل کرتے ہیں اہل فلسطین کیلئے 7 اکتوبر کو اظہار یکجہتی کیلئے باہر نکلیں۔

 حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت سے فلسطین ایشو پر مشترکہ حکمت عملی بنانے پر تجاویز پیش کی ہیں، اہل غزہ پر اسرائیلی جارحیت کو ایک سال مکمل ہوگیا اب سب کو ایک ہونا ہوگا، 7 اکتوبر کو پوری قوم اسکولوں، کالجوں، یونیورسٹیوں اور دفاتر سے 12 بجے باہر نکلے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کو فلسطین ایشو پر مزید موثر حکمت عملی کی ضرورت ہے، ہم تمام اسلامی ممالک سے اس ایشو پر ایک آواز بننے کی اپیل کر رہے ہیں۔

امیرِ جماعتِ اسلامی نے کہا کہ وزیر اعظم سے ملاقات میں حکومت سے آئی پی پیز اور بجلی و پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے بھی بات رکھی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

پاکستان میں ربیع الثانی 1446 ہجری کا چاند نظر آ گیا

اجلاس کے بعد رویت ہلال کمیٹی نے ملک بھر میں ربیع الثانی 1446ھ کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا اور بتایا کہ ہفتہ پانچ اکتوبر 2024 کو ملک بھر میں یکم ربیع الثانی ہوگی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان میں ربیع الثانی 1446 ہجری کا چاند نظر آ گیا

 اسلام آباد: مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ملک بھر میں ربیع الثانی 1446 ہجری کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا۔


میڈیا ذرائع  کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا چیئرمین مولانا عبدالخبیر کی سربراہی میں اسلام آباد میں اجلاس ہوا جبکہ لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ سمیت دیگر علاقوں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے بعد وزارت مذہبی امور، حج و بین المذاہب ہم آہنگی نے ربیع الثانی 1446ھ کا چاند دکھائی دینے کی بابت باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

اجلاس کے بعد رویت ہلال کمیٹی نے ملک بھر میں ربیع الثانی 1446ھ کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا اور بتایا کہ ہفتہ پانچ اکتوبر 2024 کو ملک بھر میں یکم ربیع الثانی ہوگی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اسلام آباد : سول کپڑوں میں ملبوس  خیبر پختونخواہ پولیس کے 6حاضر سروس اہلکار گرفتار

ذرائع کا کہنا کے کہ ان پانچ پولیس اہلکاروں سے بھاری تعداد میں ٹیر گیس شیل، بنٹے اور پتھر بھی برآمد ہوئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسلام آباد : سول کپڑوں میں ملبوس  خیبر پختونخواہ پولیس کے 6حاضر سروس اہلکار  گرفتار

ذرائع  کے مطابق  ڈی چوک سے سول کپڑوں میں ملبوس  خیبر پختونخواہ پولیس کے 6حاضر سروس اہلکار جو بلوائیوں کے ساتھ ملکر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف حملوں میں شامل تھے، کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ 

ذرائع کے مطابق  یہ پولیس اہلکار ٹیر گیس، غلیلوں، اور پتھروں سے لیس ہو کر قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کر رہے تھے، اس کے علاوہ کے پی کے پولیس کے 5اور حاضر سروس اہلکار جن میں سے دو کا تعلق کے پی کے سی ٹی ڈی اور 3کا تعلق کے پی کے پولیس سے ہے، کو اٹک کے نزدیک پولیس کی گاڑیوں میں سول کپڑوں میں واپس فرار ہوتے ہُوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے  گرفتار کرلیا ہے۔ 

ذرائع کا کہنا کے کہ ان پانچ پولیس اہلکاروں سے بھاری تعداد میں ٹیر گیس شیل، بنٹے اور پتھر بھی برآمد ہوئے ہیں۔   

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll