جی این این سوشل

کھیل

ٹی20 ورلڈکپ: جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو شکست دے دی

ابوظہبی: ٹی20 ورلڈکپ میں جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ٹی20 ورلڈکپ: جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو شکست دے دی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے 85 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 13 اعشاریہ 3 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ہے۔

پروٹیز کی جانب سے وینڈرڈیوسن 22، ڈی کاک 16، ریزا ہینڈرکس 4 رنز بنا کرآؤٹ ہوئے جب کہ تسکین احمد نے دو، مہدی حسن اور ناسوم احمد نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ابوظبی میں کھیلے گئے سپر12 راؤنڈ کے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بنگلہ دیش کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

بنگلہ دیشی اوپنرز محمد نعیم اور لٹن داس نے ٹیم کو 22 رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن اس مرحلے پر کگیسو ربادا نے نعیم کے ساتھ ساتھ نئے بلے باز سومیا سرکار کی اننگز کا بھی خاتمہ کردیا۔

کپتان محموداللہ ریاض بھی ٹیم کے کام نہ آ سکے اور اینرچ نوکیا نے انہیں آؤٹ کردیا جبکہ ڈیوین پریٹوریس نے عفیف حسین کو کھاتا کھولنے کا بھی موقع فراہم نہ کیا۔

لٹن داس نے مزاحمت کا سلسلہ جاری رکھا لیکن 24 رنز بنانے کے بعد ان کی ہمت بھی جواب دے گئی اور تبریز شمسی نے انہیں آؤٹ کرنے کے بعد 11 رنز بنانے والے شمیم حسین کی اننگز کا بھی اختتام کردیا۔

تسکین بھی تین رنز سے زیادہ نہ بنا سکے اور رن آؤٹ ہو کر پویلین لوٹنے والے آٹھویں بلے باز بن گئے۔

ابھی84 تک پہنچا تو اننگز کے 19ویں اوور میں اینرچ نوکیا نے لگاتار دو گیندوں پر 27 رنز بنانے والے مہدی حسن اور نُسم احمد کو چلتا کر کے بنگلہ دیشی اننگز کا خاتمہ کردیا۔

بنگلہ دیش کی ٹیم 84 رنز پر ڈھیر ہو گئی، جنوبی افریقہ کی جانب سے ربادا اور نوکیا نے تین، تین جبکہ تبریز شمسی نے ایک وکٹ لی۔

                                                                                                           

پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ارجنٹائن کے سفیر سیباسٹین سیوس نے ملاقات

ملاقات میں لائیوسٹاک، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر صنعتی شعبوں میں تعاون کے فروغ پرتبادلہ خیال کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ارجنٹائن کے سفیر سیباسٹین سیوس نے ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ارجنٹائن کے سفیر سیباسٹین سیوس نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں لائیوسٹاک، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر صنعتی شعبوں میں تعاون کے فروغ پرتبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دونوں رہنماؤں نے اوکاڑہ میں سائلوز کا پائلٹ پراجیکٹ لانچ کرنے پر اتفاق کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ارجنٹائن کے مابین دو طرفہ تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں، دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس انٹرایکشن بڑھانے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔ارجنٹائن کی میٹ پروسیسنگ ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں، لائیوسٹاک، کھیلوں کے سامان اور سرجیکل آلات کے شعبے میں ارجنٹائن سےتجارت کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سکیورٹی سمیت تمام سہولتوں کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے، پنجاب میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع سے فائدہ اٹھا یا جا سکتا ہے۔

ارجنٹائن کے سفیر سیباسٹین سیوس نے کہا کہ زراعت، فارماسیوٹیکل، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور صنعتی شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا، لائیو سٹاک اوربائیو ٹیکنالوجی کے شعبے میں پنجاب کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تجارت کے فروغ کیلئے گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ اور بزنس ٹو بزنس کوآرڈی نیشن بہتر بنانے کے لئے کردار ادا کریں گے، فوڈ سکیورٹی کے شعبے میں بھی پنجاب کو تکنیکی معاونت فراہم کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیل کا بیروت پر ایک بار پھر فضائی حملہ، کئی عمارتیں تباہ ، متعد افراد شہید

اسرائیلی فورسز نے بیروت میں اقوام متحدہ کے دفتر پر بھی بمباری

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل کا بیروت پر ایک بار پھر فضائی حملہ، کئی عمارتیں تباہ ، متعد افراد شہید

اسرائیلی فضائی حملے سے لبنانی دارالحکومت بیروت دھماکوں سے گونج اٹھا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نےلبنان میں حملوں کا دائرہ کار وسیع کردیا، اسرائیلی فضائیہ نےبیروت کے علاقے داحیہ میں کئی طاقتور بم برسادیئے جس کے بعد کئی مقامات پر آگ بھڑک اٹھی اور متعدد عمارتیں زمین بوس ہو گئیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے حزب اللہ کے اسلحہ کے ذخائر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے اور لبنانی ٹی وی چینل کے دفتر کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

اسرائیلی فورسز نے بیروت میں اقوام متحدہ کے دفتر پر بھی بمباری کی جس کے نتیجے میں کئی افراد شہید ہو گئے، صیہونی فورسز نے لبنان میں ہسپتالوں پر شدید بمباری کی، اسرائیلی حملوں سے مزید 25 افراد شہید ہو گئے، برطانوی وزیر خارجہ نےصحت کے مراکز پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

رپورٹس کے مطابق حزب اللہ نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیلی قصبہ کریات شمونہ پر راکٹ برسا دیے،30 سے زیادہ راکٹوں کے اس حملے سے کئی مقامات پرآگ بھڑک اٹھی۔

عرب میڈیا کے مطابق لبنان پر اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے ممکنہ سربراہ ہاشم صفی الدین کی شہادت کی اطلاعات آرہی تھیں، ہاشم صفی الدین کا گزشتہ جمعہ سے دیگر قیادت سے رابطہ منقطع ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

سی ٹی ڈی کی مختلف شہروں میں کارروائیاں ، 18 دہشت گردگرفتار

  پنجاب بھر میں بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے ،ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی لاہور رواں ہفتے میں 2716 کومبنگ آپریشنز کے دوران278 مشتبہ افراد گرفتار کیے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سی ٹی ڈی  کی  مختلف شہروں میں  کارروائیاں ،  18 دہشت گردگرفتار

لاہورمیں دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں آپریشن کر کے 18 دہشت گرد وں کو گرفتار کرلیا۔
 آپریشن لاہور، خوشاب ،گجرانوالہ ،پاک پتن ،بہاول نگر ،راولپنڈی ،فیصل آباد،شیخوپورہ،منڈی بہاؤ ا لد ین اورمیانوالی میں کیا گیا ،دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد،ڈیٹونیٹر،18حفاظتی فیوز وائر 53 فٹ، گولیاں اسلحہ،آئی ای ڈی بم ایک موبائل فون ،ممنوعہ پمفلیٹ نقدی اور نقشے برآمد ہوئے ہیں۔
  پنجاب بھر میں بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے ،ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی لاہور رواں ہفتے میں 2716 کومبنگ آپریشنز کے دوران278 مشتبہ افراد گرفتار کیے ،کومبنگ آپریشنز میں 90141 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ، سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے ،دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll