جی این این سوشل

کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ : پاکستان کا نمیبیا کیخلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ

ابوظبی: آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے گروپ 2 کے میچ میں پاکستان نے نمیبیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ : پاکستان کا نمیبیا کیخلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ابوظبی میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر نمیبیا کے خلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جبکہ قومی ٹیم نے چوتھے میچ میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان گروپ 2 میں مسلسل 3 میچز میں کامیابی حاصل کرکے 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ نمیبیا 2 میں سے ایک میچ جیت کر 2 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

 

پاکستان

پی ٹی آئی کا بانی چیئرمین کے اعلان تک احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ

جب تک کپتان حکم نہیں دیتے ڈی چوک سمیت ملک بھر میں پرامن احتجاج طےشدہ طریقۂ کار اور ترتیب سے جاری رہے گا، شیخ وقاص

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کا بانی چیئرمین کے اعلان تک احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف نے بانی چیئرمین کے اعلان تک احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے بیان میں کہا کہ جب تک کپتان حکم نہیں دیتے ڈی چوک سمیت ملک بھر میں پرامن احتجاج طےشدہ طریقۂ کار اور ترتیب سے جاری رہے گا، ”فالس فلیگ آپریشن ٹو“ کو ناکام بنانے اور پرامن احتجاج کو خون میں نہلانے کی حکومتی کوششوں کو خاک میں ملانے پر تحریک انصاف کے کارکنان اور پختون عوام خراجِ تحسین کے مستحق ہیں۔

شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ صوبے کے منتخب وزیراعلیٰ کی جبری گمشدگی نہایت شرمناک، اشتعال انگیز، آمرانہ اور وفاقِ پاکستان کیلئے تباہ کن ہے، دوتہائی مینڈیٹ کے حامل وزیراعلیٰ کو اسلام آباد سے بندوق کے زور پر اٹھا کر کروڑوں پختونوں کو شدید اشتعال دلوانا اور جذباتی ردعمل کا ماحول پیدا کرکے آگ اور خون کی ہولی کھیلنا مقصود تھا۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا دیکھ رہی تھی کہ علی امین کی قیادت میں پرامن احتجاج کیلئے ڈی چوک کی جانب بڑھنے والا عوامی سمندر بدترین ریاستی فسطائیت کے باوجود مکمل طور پر پرامن رہا، علی امین گنڈا پور کو بندوق کے زور پر پختونخوا ہاؤس سے اغواء کرکے پرامن احتجاج کو 9 مئی کی طرز پر پرتشدد بنانے کی مکروہ سازش کی گئی۔

شیخ وقاص اکرم نے مزید کہا کہ پرامن مظاہرین کی میزبانی کے دوران قرونِ اولیٰ کی یادیں تازہ کرنے پر اسلام آباد کے عوام کے تہہ دل سے مشکور ہیں، پرامن احتجاج کو افواہ سازی کے ذریعے ختم کروانے یا عوام میں کنفیوژن پھیلانے کی سرکاری کوششیں بھی اس فالس فلیگ آپریشن ٹو کیطرح ناکام و نامراد رہیں گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

صوبائی دارالحکومت لاہور میں گزشتہ شب ہونے والے بارش سے شہر کا موسم خوشگوار

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صوبائی دارالحکومت لاہور میں گزشتہ شب ہونے والے بارش سے شہر کا موسم خوشگوار

صوبائی دارالحکومت لاہور میں گزشتہ شب ہونے والے بارش سے شہر کا موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ درجہ حرارت میں نمایاں کمی آگئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے جبکہ شہر کا درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ رات لاہور کے مختلف علاقوں میں آندھی اور بارش سے جل تھل ہو گیا تھا، لاہور کے علاوہ پنجاب کے دیگر شہروں پھالیہ، کامونکی، وزیر آباد، شرقپور شریف، مریدکے اور گرد و نواح میں بھی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

علی امین گنڈا پور کی مبینہ گمشدگی، خیبرپختونخوا اسمبلی کا ہنگامی اجلاس آج طلب

اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے اجلاس طلب کرنے کا مراسلہ جاری کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

علی امین گنڈا پور کی مبینہ گمشدگی، خیبرپختونخوا اسمبلی کا ہنگامی اجلاس آج  طلب

وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی مبینہ گمشدگی کے معاملے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کا ہنگامی اجلاس آج دوپہر 2 بجے طلب کر لیا گیا۔

اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے اجلاس طلب کرنے کا مراسلہ جاری کیا گیا۔

اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے اغواء ہونے کے معاملے پر بحث کی جائے گی، کے پی ہاؤس میں خواتین اور بچوں کے ساتھ بدتمیزی کے معاملے کو بھی زیر بحث لایا جائے گا۔

خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس رولز سے ہٹ کر طلب کیا گیا کیونکہ اسمبلی رولز 20 کے مطابق چھٹی کے روز اجلاس طلب نہیں کیا جاسکتا۔

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ موجودہ سیاسی صورتحال پر اسمبلی اجلاس بلایا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll