جی این این سوشل

کھیل

ٹی 20 ورلڈکپ میں  آج دو میچز کھیلے جائیں گے

دبئی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آج بھی دو میچز کھیلے جائیں گے۔ 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ٹی 20 ورلڈکپ میں  آج دو میچز کھیلے جائیں گے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ میں آج مزید دو میچ کھیلے جائیں گے ،  پہلا میچ دبئی اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہہ پہر تین بجے شروع ہوگا۔

دوسرا میچ  ابو ظہبی میں شام سات بجے کھیلا جائے گا جہاں  افغانستان اور بھارت کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی ۔  یہ میچ دونوں ٹیموں کے لئے نہایت اہمیت  رکھتا ہے . 

بھارتی ٹیم کو ناصرف اپنے بقیہ تینوں میچز بہترین مارجن سے جیتنے ہوں گے بلکہ نیوزی لینڈ کے خلاف نمیبیا یا اسکاٹ لینڈ کی اپ سیٹ شکست کے لیے بھی کوشش کرنا ہو گی ۔ بھارت کے 3 میچز اسکاٹ لینڈ، افغانستان اور نمیبیا کے خلاف ہیں ، نیوزی لینڈ نے بھی ان ہی 3 ٹیموں سے مقابلہ کرنا ہے، اگر نیوزی لینڈ تینوں میچز جیتا تو بھارت ٹورنامنٹ سے باہر ہوجائے گا ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ابو ظہبی میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کے ایک میچ میں پاکستان نے نمیبیا کو45 رنز سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ 

پاکستان

وزیر اعلیٰ کے پی کو عہدے سے ہٹانے کے لیے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

درخواست میں وزیر اعلیٰ کو غیرقانونی اور غیر آئینی اقدامات سے روک کر عہدے سے ہٹانے کی استدعا کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر  اعلیٰ کے پی کو عہدے سے ہٹانے کے لیے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو ہٹانے کے لیے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی، جس میں وزیر اعلیٰ کو غیرقانونی اور غیر آئینی اقدامات سے روک کر عہدے سے ہٹانے کی استدعا کی گئی۔

عزیز الدین کاکا خیل ایڈووکیٹ کی جانب سے پشاور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیر اعلی نے ہجوم کے ساتھ پنجاب میں کئی جرائم کیے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے غیرقانونی اقدامات کررہا ہے، وزیراعلی اپنے حلف کی پاسداری نہیں کررہا ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ وزیراعلیٰ وفاق کے خلاف عوام کو اکسا کر ریاست کو ریاست کے ساتھ لڑوانا چاہتا ہے، گورنر اور الیکشن کمیشن کو وزیراعلی کی برطرفی کا حکم دے کر درج مقدمات میں فوری گرفتار کیا جائے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کہ گئی کہ غیرقانونی اور غیر آئینی اقدامات سے روک کر وزیراعلی کے عہدے سے ہٹایا جائے۔

درخواست گزار نے اپنی درخواست میں وزیراعلیٰ و گورنر خیبرپختونخوا، وفاقی اور صوبائی حکومت، الیکشن کمیشن اور آئی جی خیبرپختونخوا کو فریق بنایا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مسلم لیگ ن کے رہنما عرفان صدیقی کا بیان سامنے آ گیا

بہتر ہو گا کہ پی ٹی آئی اپنی شاندار کارکردگی کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے مسٹر جے شنکر کو 200 سے زیادہ دفاعی تنصیبات اور شہداء کے تباہ شدہ مزاروں پر بھی لے جائے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مسلم لیگ ن کے رہنما عرفان صدیقی کا بیان سامنے آ گیا

مسلم لیگ ن کے رہنما عرفان صدیقی کا بیان سامنے آ گیا ۔ 

عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ ایس سی او اجلاس میں بھارتی وزیر خارجہ کی شرکت کا اعلان دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کے لیے اچھی خبر ہے۔

پی ٹی آئی نے اجلاس میں شرکت کرنے والے تمام رہنماؤں میں سے صرف بھارتی وزیر خارجہ کو اپنے احتجاجی مظاہروں میں شرکت اور خطاب کی دعوت دی ہے۔

بہتر ہو گا کہ پی ٹی آئی اپنی شاندار کارکردگی کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے مسٹر جے شنکر کو 200 سے زیادہ دفاعی تنصیبات اور شہداء کے تباہ شدہ مزاروں پر بھی لے جائے تاکہ پی ٹی آئی اور بھارت ہمیشہ کے لیے لازوال رشتے میں بندھ  جائیں

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

کراچی حملے کے مرتکب پاکستانی نہیں بلکہ ملک کے کھلے دشمن ہیں، شہباز شریف

پاکستان میں اپنے چینی دوستوں کی حفاظت کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، وزیر اعظم

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی حملے  کے مرتکب پاکستانی نہیں بلکہ ملک کے کھلے دشمن ہیں، شہباز شریف

وزیراعظم شہبازشریف کراچی واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ واقعے کے مرتکب پاکستانی نہیں بلکہ ملک کے کھلے دشمن ہیں، کراچی میں چینی شہریوں پر ہونے والے حملے کی مذمت کی ہے.

شوسل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ کراچی میں گزشتہ رات ہونے والے المناک واقعے پر غمزدہ ہیں، جس کے نتیجے میں دو قیمتی چینی جانیں ضائع ہوئیں اور ایک زخمی ہوا، اس گھناؤنے فعل کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

وزیراعظم نے دھماکےمیں ہلاک چینی باشندوں کے اہلخانہ، چین کی قیادت اور عوام سے دلی اظہار تعزیت کیا جب کہ دھماکے میں زخمی افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ 

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دھماکے میں ملوث عناصرپاکستانی نہیں ہوسکتے یہ پاکستان کے دشمن ہیں، دھماکےکی تحقیقات جاری ہیں، ان عناصرکو انصاف کےکٹہرے میں لایاجائےگا۔ 

شہباز شریف کا کہنا تھاکہ پاکستان چینی دوستوں کے تحفظ کے عزم پر قائم ہے، چینی دوستوں کی سکیورٹی میں کوئی کسرنہیں چھوڑی جائےگی۔ 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll