Advertisement
پاکستان

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کی کامیابی کے 2 سال مکمل ، وزیراعظم کامسلح افواج کوسلام

اسلام آباد : پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر پاک فضائیہ کی جانب سے 2 بھارتی طیاروں کو مار گرانے اور ایک بھارتی پائلٹ کوگرفتار کرنے کو 2 سال مکمل ہونے پروزیراعظم عمران خان نے پوری قوم کو مبارک باد دیتے ہوئےمسلح افواج کو سلام پیش کیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Feb 28th 2021, 1:42 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ میں   پاکستان کے خلاف فضائی حملے کے بھارت کے غیرقانونی فوجی ایڈوینچر پر ہمارے ردعمل کو 2 برس مکمل ہونے پر پوری قوم کو مبارک باد دیتا ہوں اور ہماری مسلح افواج کو سلام پیش کرتا ہوں۔

وزیراعظم عمران خان نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کی کامیابی کے دو سال مکمل ہونے پر پوری قوم اور مسلح افواج کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ذمہ دارانہ طرز عمل کے تحت گرفتار بھارتی پائلٹ کو واپس بھیجا اور ایک قابل فخر اور پراعتماد قوم کے ناطے ہم نے ہماری مرضی کے وقت اور جگہ پر عزم کے ساتھ جواب دیا۔ وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ  ٹویٹر پر پیغام میں   کہا کہ ہم ہمیشہ امن کیلئے کھڑے ہیں، بھارت کے ساتھ تمام معاملات بات چیت کے ذریعے حل کرنے اور آگے بڑھنے کیلئے تیار ہیں۔

 وزیراعظم عمران خان  نے ایل او سی کےساتھ جنگ ​​بندی کی بحالی کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ مزید پیشرفت کیلئےایک قابل ماحول بنانے کی ذمہ داری بھارت پر ہے، اقوام متحدہ کی قراردادوں پرکشمیری عوام کےدیرینہ مطالبے کوپوراکرناہوگا، حق خودارادیت کےحق کوپوراکرنےکیلئےبھارت کوضروری اقدامات کرنا ہونگے۔

خیال رہے کہ 27 فروری 2019 کو پاک فضائیہ نے ملک کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی طیاروں کو مار گرایا تھا اور ان کے پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کرلیا تھا۔

بعد ازاں حکومتِ پاکستان نے بھارتی فضائیہ کے گرائے گئے طیارے کے گرفتار پائلٹ کی ویڈیو جاری کی تھی، جس میں بھارتی پائلٹ نے اپنے بارے میں بتاتے ہوئے کہا تھا کہ ’میں ونگ کمانڈر ابھی نندن بھارتی فضائیہ کا افسر ہوں‘ اور ان کا سروس نمبر 27981 ہے تاہم ویڈیو میں انہوں نے مزید معلومات فراہم کرنے سے انکار کیا تھا۔ جس کے بعد گرفتار بھارتی پائلٹ کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں ابھی نندن نے مشتعل ہجوم سے بچانے پر پاک فوج کے کیپٹن اور جوانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے رویے کی تعریف کی تھی۔

Advertisement
وزیرِ دفاع خواجہ آصف سے صومالیہ کے سفیرکی ملاقات ،دوطرفہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال

وزیرِ دفاع خواجہ آصف سے صومالیہ کے سفیرکی ملاقات ،دوطرفہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال

  • a day ago
پاکستان سمیت دیگر اسلامی ممالک کا غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کے حوالے سے مشترکہ اعلامیہ جاری

پاکستان سمیت دیگر اسلامی ممالک کا غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کے حوالے سے مشترکہ اعلامیہ جاری

  • 9 hours ago
محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کر دی

  • 2 days ago
ٹرمپ کا بڑا فیصلہ،امریکی جنگی طیارے گرین لینڈ پہنچنا شروع 

ٹرمپ کا بڑا فیصلہ،امریکی جنگی طیارے گرین لینڈ پہنچنا شروع 

  • 2 days ago
لاہو ر میں منکی پاکس کا خطرہ سنگین،مزید 4 نئے کیسز رپورٹ

لاہو ر میں منکی پاکس کا خطرہ سنگین،مزید 4 نئے کیسز رپورٹ

  • 2 days ago
گُل پلازہ کے دو فلور کلیئر، اموات 27 ہوگئیں، 85 لاپتہ افرادکی تلاش جاری

گُل پلازہ کے دو فلور کلیئر، اموات 27 ہوگئیں، 85 لاپتہ افرادکی تلاش جاری

  • 2 days ago
بھارتی فضائیہ کا طیارہ تالاب میں گر کر تباہ

بھارتی فضائیہ کا طیارہ تالاب میں گر کر تباہ

  • 11 hours ago
بنگلادیش کے میچز بھارت میں ہی ہونگے، آئی سی سی اڑ گیا

بنگلادیش کے میچز بھارت میں ہی ہونگے، آئی سی سی اڑ گیا

  • 9 hours ago
سونے کی قیمت ملکی تاریخ میں پہلی دفع 5 لاکھ کی سطح عبور کر گئی

سونے کی قیمت ملکی تاریخ میں پہلی دفع 5 لاکھ کی سطح عبور کر گئی

  • 12 hours ago
پاکستان نے غزہ میں دیرپا امن کے حصول کیلئے امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی

پاکستان نے غزہ میں دیرپا امن کے حصول کیلئے امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی

  • 12 hours ago
 فی الحال اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں اگر ہوا تو چھپائیں گے نہیں،چئیرمین پی ٹی آئی

 فی الحال اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں اگر ہوا تو چھپائیں گے نہیں،چئیرمین پی ٹی آئی

  • a day ago
سابق کپتان شعیب ملک نے پاکستان سپر لیگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

سابق کپتان شعیب ملک نے پاکستان سپر لیگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

  • a day ago
Advertisement