بیروت : عرب دنیا کو روایتی گانوں سے محظوظ کرنے والے لیجنڈری گلوکار صباح فخری انتقال کر گئے۔


غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نامور گلوکار صباح فخری کی عمر 88 برس تھی اور ان کا انتقال منگل (2 نومبر) کو ہوا۔امریکی خبر رساں ادارےکے مطابق صباح فخری کے انتقال کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ۔
صباح ابو قوس 1933 میں شام کے شہر حلب میں پیدا ہوئے تھے، انہوں نے کم عمری میں ہی اسٹیج پر پرفارم کرنا شروع کیا تھا اور کافی شہرت پائی ۔ وہ طربیہ گانے کے شوقین تھے اور جلد ہی ان کا شمار عرب دنیا کےغیر معمولی فنکاروں میں ہونے لگا ۔ طربیہ یہ موسیقی کی ایک عربی شکل ہے جس کا تعلق جذبات سے ہے اور کئی گھنٹوں جاری رہ سکتی ہے۔
صباح فخری اسٹیج پر سامعین کو محظوظ کرنے کا فن جانتے تھے ، وہ تقریباً ایک ٹرانس میں موسیقی پر جھومتے، وہ اپنے گانوں کے بولوں کو اکثر کلاسیکی عربی میں اس طرح تبدیل کردیتے تھے کہ سننے والے آسانی سے ان کے ساتھ گا سکتے ہیں۔
فخری نے شام کے دارالحکومت حلب اور دمشق میں موسیقی اور گانے کی تعلیم حاصل کی، انہوں نے عرب دنیا میں مختلف اعزازات حاصل کیے اور وہ شامی فنکاروں کی سنڈیکیٹ کے سربراہ تھے۔
1968 میں وینزویلا کے دارالحکومت کاراکاس میں منعقد ہونے والے ایک کنسرٹ میں بغیر کسی وقفے کے 10گھنٹے تک پرفارم کرکے گینز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا تھا ۔
صباح فخری نے پسماندگان میں چار بیٹے چھوڑے ہیں جن میں سے ایک گلوکار بھی ہیں۔

انسداد دہشت گردی ایکٹ آئین اور جمہوریت کے چہرے پر طمانچہ ہے، حافظ حمداللہ
- 7 گھنٹے قبل
مہاراشٹرا میں شدید بارشوں سے 7 افراد ہلاک، ممبئی میں صورتحال خراب
- 8 گھنٹے قبل

کراچی میں شدید بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر، پی آئی اے کی پروازیں بھی تاخیر کا شکار
- 3 گھنٹے قبل

ای سی سی نے مون سون بارشوں کے متاثرین کے لیے 5 ارب 80 کروڑ روپے کے امدادی پیکیج کی منظوری دے دی
- 3 گھنٹے قبل

ہدایتکار سید نور اور اداکارہ صائمہ نور فلم " ویلکم ٹو پنجاب" دیکھنے سینما پہنچ گئے
- 8 گھنٹے قبل

کراچی میں شدید بارشیں ،صوبائی حکومت کاکل اسکول بند رکھنے کا اعلان
- 7 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا میں سیلاب متاثرین کے لیے ایک ہفتے تک لوڈشیڈنگ سے آزاد بجلی فراہم کریں ، وزیر اعظم
- 5 گھنٹے قبل

آذربائیجان کا دفاعی وفد ائیر ہیڈکوارٹرز کے دورے پر، پاک فضائیہ سے ٹریننگ میں دلچسپی
- 5 گھنٹے قبل

کراچی میں موسلادھار بارش سے شہر کا انفراسٹرکچر متاثر، انٹرنیٹ اور موبائل سروسز بھی متاثر
- 3 گھنٹے قبل

مصر کی متنازع ٹک ٹاکر ’یاسمین‘ لڑکا نکلا
- 3 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی وزیراعلیٰ سندھ کو فون کرکے ہر ممکن معاونت کی پیش کش
- 4 گھنٹے قبل

40 ملی میٹر سے زائد بارش کی صورت میں صورتحال خراب ہو جاتی ہے، 100 ملی میٹر بارش ہو چکی ، مئیر کراچی
- 7 گھنٹے قبل