Advertisement

آج بھارت اور افغانستان 7 بجے آمنے سامنے ہوں گے

گروپ 2 کے پوائنٹ ٹیبل پر افغانستان اس وقت 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ بھارت اپنا کھاتا ہی نہیں کھول سکا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر نومبر 3 2021، 7:58 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
آج بھارت اور افغانستان 7 بجے آمنے سامنے ہوں گے

دبئی : ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ 2  میں آج بھارت اور افغانستان ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گے ۔ 

ورلڈ کپ میں افغانستان تین میچ جبکہ بھارت دو میچ کھیل چکے ہیں ، حیران کن امر یہ ہے کہ بھارتی ٹٰیم ابھی تک کوئی میچ نہیں جیت سکی جبکہ افغانستان تین میں سے دو میچ میں کامیابی حاصل کرچکا ہے ۔ 

افغانستان کو ابھی تک کھیلے گئے تین میچوں میں سے صرف پاکستان سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

بھارت ٹورنامنٹ میں سب سے پہلے پاکستان کے مقابل آیا اور بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا، پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دی، دوسرا میچ بھارت نے نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا اس میں بھی بھارت کی کارکردگی مایوس کن رہی اور مات 

ہوئی۔ 

گروپ 2 کے پوائنٹ ٹیبل پر افغانستان اس وقت 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ بھارت اپنا کھاتا ہی نہیں کھول سکا۔

سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے بھارت کو اب ہر میچ بھاری مارجن سے جیتنا ہو گا، اور ایک بھی شکست انہیں ٹورنامنٹ سے باہر کر سکتی ہے۔

اگر افغانستان بھارت سے یہ مقابلہ جیت جاتا ہے تو ان کے سیمی فائنل مرحلے میں جانے کے امکانات مزید بڑھ جائیں گے۔ یاد رہے اس کے بعد افغانستان کو نیوزی لینڈ سے مقابلہ کرنا ہو گا۔ جو اس وقت رینکنگ میں 2 میچ کھیلنے کے بعد تیسرے نمبر پر ہے۔

پاکستان گروپ میں وہ پہلی ٹیم ہے جو اپنی شاندار پرفارمنس اور لگاتار فتوحات کی وجہ سے سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہے۔

Advertisement
پاکستان نیول اکیڈمی میں 124 ویں مڈشپ اور 32ویں کمیشن کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

  • 3 گھنٹے قبل
سیکیورٹی فورسز کی کوہلو میں کامیاب آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 5 دہشت گرد جہنم واصل

  • 20 گھنٹے قبل
 محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی آج 18ویں برسی آج منائی جارہی ہے،مرکزی تقریب گڑھی خدا بخش میں ہوگی

  • 4 گھنٹے قبل
بے نظیر بھٹو کی 18ویں برسی:صدر مملکت اور وزیراعظم کا شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو خراجِ عقیدت

توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ چیلنج کرنے کے لیے بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ بشریٰ بی بی کی اپیلیں تیار

توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ چیلنج کرنے کے لیے بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ بشریٰ بی بی کی اپیلیں تیار

  • 3 گھنٹے قبل
ایشیز سیریز: انگلینڈ نے 14 سال بعد آسٹریلیا کو ٹیسٹ میچ میں شکست دے دی

لاہور میں  منکی پاکس کا خطرہ سنگین ہوگیا،مزید دو نئے کیسز سامنے آ گئے

کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال: ملائیشیا کے سابق وزیراعظم کو 15 سال قید کی سزا

کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال: ملائیشیا کے سابق وزیراعظم کو 15 سال قید کی سزا

  • 20 گھنٹے قبل
معرکہ حق کے بعد پاکستان کا وقار بلند ہوا،مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل تک  امن قائم نہیں ہو سکتا،اسحاق ڈار

  • ایک گھنٹہ قبل
پاکستان کی یمن میں امن واستحکام یقینی بنانے کی سعودی و امارات کی سفارتی کوششوں کی حمایت

پاکستان کی یمن میں امن واستحکام یقینی بنانے کی سعودی و امارات کی سفارتی کوششوں کی حمایت

  • 4 گھنٹے قبل
سیکیورٹی فورسز کی پنجگور میں کامیاب کارروائی ، فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگرد جہنم واصل

  • 5 منٹ قبل
سابق وزیرِ خزانہ اور گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر شمشاد اختر انتقال کر گئیں

  • 13 منٹ قبل
Advertisement