Advertisement
پاکستان

وزیر اعظم کا 120 ارب روپے کے پیکج کا اعلان

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے 120 ارب روپے کے پیکج کا اعلان کردیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Nov 3rd 2021, 11:31 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیر اعظم کا 120 ارب روپے کے پیکج کا اعلان

وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  خوف تھا کہ کورونا  کیسز بڑھےتو حالات خراب ہوجائیں گے، این سی او سی کی ٹی میں ٹاپ کے ڈاکٹرز، فوج اور دیگر  لوگ شریک تھے، کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان  ہی نہیں پوری دنیا متاثر ہوئی ہے، ایک سال معیشت کو مستحکم کرنےمیں لگا اور اس کے بعد کورونا آگیا، مشکل حالات کی وجہ سے ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا، سعودی عرب، یو اے ای، اور چین کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہماری مدد کی۔

وزیراعظم نے خطاب میں کہا کہ  کورونا کےدوران مودی نے بھارت میں کرفیو لگایا،  کورونا کےدوران مجھ پرپریشر ڈالاگیاکہ  مکمل لاک ڈاؤن کروں، ہمیں خوف تھا کہ بیروزگارہوجائیں گے،  ہم نے چھوٹے اوراسمار ٹ لاک ڈاؤن لگا کر اپنی معیشت کو بچایا، کورونا کےد وران خوف تھا کہ لوگ بے روزگار ہوجائیں گے،  ہم نے کورونا کے دوران 8ارب روپے معیشت کو بچانے پر خرچ کیا، امریکہ نے لاک ڈاون لگایا تو ان کی معیشت نیچے چلی گئی۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ  کورونا کو بہتر طریقے سے ہینڈل کرنے پر  دنیا نے ہماری تعریف کی، چاول کی گروتھ13.6فیصد بڑھی ہے، گندم کی پیداوارمیں8فیصد کااضافہ ہوا ہے، یوریا 23فیصد زیادہ استعمال ہوا ہے، 

ٹریکٹر اور موٹرسائیکل کی ریکارڈسیل ہوئی،  لارج اسکیل مینو فیکچرنگ میں اضافہ ہوا،  ٹیکس وصولیوں میں 37فیصد اضافہ ہوا ہے،  گاڑیوں کی فروخت میں 131فیصد اضافہ ہوا ہے،  لارج اسکیل مینوفیکچرنگ میں  13فیصد اضافہ ہوا ہے،  تعمیرات کے شعبے میں 600ارب روپے کے شعبے چل رہے ہیں ، اس بار زراعت  کے شعبے میں1100ارب روپے  گیا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  6ماہ تک پیکیج سے گھی،آٹا،دال کی قیمت میں30فیصد ڈسکاؤنٹ ملےگا،  میں  تمام چیزوں کی قیمتیں آدھی کردوں گا،  دو بڑے خاندانوں سے درخواست ہے کہ  آپ نے جو پیسہ جمع کیا وہ  آدھا واپس لے آئیں۔انہوں نے کہا کہ     مارچ تک پنجاب کے تمام خاندانو ں کو ہیلتھ انشورنس دے دیں گے، سندھ حکومت سے بھی کہوں گا کہ وہ ہیلتھ انشورنس دیں ،  ہیلتھ کارڈ  کے ذریعے  10لاکھ روپے تک علاج کرایا جاسکتا ہے،  خیبر پختونخوا کے تمام شہریوں کو ہیلتھ انشورنس دے چکے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے خطاب میں کہا کہ  60اسکالرشپ  دیں گے، جس پر 47ارب روپے خرچ ہوں گے،  ابھی تک پروگرام کے تحت 30ارب روپے قرضہ دے چکے ہیں، کامیاب جوان پروگرام  کے تحت نوجوانوں کو قرضے دے رہے ہیں، خاندان کے ایک فرد کو ٹیکنیکل ٹریننگ دی جائے گی، کسانوں کو سود کے بغیر 5لاکھ روپے تک کا قرضہ ملے گا،

کسانوں کو سود کے بغیر 5لاکھ روپے تک کا قرضہ ملے گا،  40لاکھ خاندانوں کیلئے سود کے بغیر  قرضوں کا پروگرام لارہے ہیں، دوکروڑ خاندانوں کیلئے پیکیج لارہے ہیں،  13کروڑ پاکستانیوں کا فائدہ ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں کہا کہ  عالمی سطح پر گھی قیمتوں میں ڈبل اضافہ ہوچکا ہے، ہمارا خسارہ بڑھتا جارہا ہے، پیٹرول کی قیمت بڑھانی پڑے  گی، آج پاکستان میں پیٹرول پورے خطے میں سب سے سستا ہے، بنگلہ دیش میں پیٹرول 200 اور پاکستان میں 138روپے فی لیٹر ہے، بھارت میں فی لیٹر پیٹرول 250روپے ہے،  ساڑھے 300فیصد بحری جہاز کے کرائیوں میں  اضافہ ہوا ہے، عالمی سطح  پر ضروری اشیا کی قیمتوں میں 50 اور پاکستان میں 9فیصد  اضافہ ہو اہے،  مہنگائی کا مسئلہ ہے، اپوزیشن کا  کام  تنقید کرنا ہے اور تنقید سے فائدہ ہوتا ہے۔

Advertisement
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 3 دن قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 19 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • ایک دن قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • ایک دن قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 3 دن قبل
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • 36 منٹ قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • ایک دن قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • ایک دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 دن قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 3 دن قبل
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 2 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 15 گھنٹے قبل
Advertisement