جی این این سوشل

تجارت

چینی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

لاہور: پٹرول ،بجلی کے بعد چینی کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگیں ،  حکومت کی جانب سے چینی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

چینی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

جی این این کے مطابق اوپن مارکیٹ میں چینی بحران شدت اختیار کر گیا، دو ہفتوں میں چین  کی بوری 1450 روپے مہنگی ہو گئی ۔  لاہور کی اکبر ی منڈی میں 50 کلو چینی کی قیمت 6750 روپے ہو گئی ۔ جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں چینی کا ریٹ 117 روپے فی کلو سے بھی تجاوز کر گیا ۔

ضلعی انتظامیہ کا دکانداروں کو  درآمد ی چینی فی کلو 90 روپے بیچنے کا حکم دیا گیا تھا،  انتظامیہ نے نئی جاری کی گئی ریٹ لسٹ میں چینی کو شامل ہی نہیں کیا ۔

اوپن مارکیٹ میں چینی 125 سے لے کر 130 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔ 

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھی یوٹیلٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا ۔

علاقائی

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں رینجرز طلب

پی ٹی آئی کار کنا ن مال روڈ پر احتجاج کر رہے ہیں اور اس دوران جی پی او چوک میں پولیس اہلکاروں اور مظاہر ین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں رینجرز  طلب

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں رینجرز کو طلب کرلیا گیا ۔

تفصیلات  کے مطابق سرکاری ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ لاہور میں امن و امان قائم کرنے کے لیے رینجرز کو طلب کیا گیا ہے ۔ بتا یا گیا ہے کہ اس وقت رینجرز کے دستے مال روڈ جی پی او چوک پر موجود ہیں اور اس کے علاوہ بھی کئی اہم پوائنٹس پر رینجرز اہلکار تعینات ہیں ۔


واضح رہے کہ پی ٹی آئی کار کنا ن مال روڈ پر احتجاج کر رہے ہیں اور اس دوران جی پی او چوک میں پولیس اہلکاروں اور مظاہر ین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں جس کے بعد 6 وکلاء سمیت سات افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ پولیس پارٹی مشتعل مظاہرین پر لاٹھی چارج بھی کر رہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاک فوج شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کی سیکیورٹی کیلئے مامور

آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج کو طلب کیا جا سکتا ہے، اس آرٹیکل کے تحت فوج کے فرائض متعین کیے گئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک فوج شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کی سیکیورٹی کیلئے مامور

اسلام آباد : پاک فوج 15 اور 16 اکتوبر کو ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت  کے اجلاس کی سیکیورٹی کیلئے مامور کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاک فوج کی تعیناتی کا مقصد شہریوں کے جان و مال کو شرپسندوں سے تحفظ فراہم کرنا بھی ہے، وزارت داخلہ نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کی تعیناتی کے احکامات دیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اِس سلسلے میں پاک فوج کے دستوں کا اسلام آباد اور گرد و نواح کے علاقے میں گشت جاری ہے، کسی بھی شرپسند کو امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج کو طلب کیا جا سکتا ہے، اس آرٹیکل کے تحت فوج کے فرائض متعین کیے گئے ہیں، آرٹیکل 245 کے تحت فوج بلانے کے فیصلے کو کسی بھی عدالت میں چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

سندھ پولیس کے ایک ہزار سے زائد جوان اسپیشل ٹرین کے ذریعے اسلام آباد پہنچ گئے

پولیس اہلکاروں کے ہمراہ 5 ہزار شیل بھی بھیجے گئے ہیں جب کہ سندھ پولیس کے ایک ہزار جوان اسلام آباد پہنچ گئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سندھ پولیس کے ایک ہزار سے زائد جوان  اسپیشل ٹرین کے ذریعے اسلام آباد پہنچ گئے

کراچی: سندھ پولیس کے ایک ہزار سے زائد جوانوں کو اسپیشل ٹرین کے ذریعے اسلام آباد پہنچادیا گیا۔

گذشتہ رات 12 بج کر 10 منٹ پر اسپیشل ٹرین کراچی سے اسلام آباد کے لئے روانہ ہوئی جس میں ایک ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کو اسلام آباد روانہ کیا گیا تھا۔

اسپیشل ٹرین 16 کوچز پر مشتمل تھی جس میں میں 2 اے سی اسٹینڈرڈ، 1 بزنس کلاس، 1 اے سی پارلر اور 11 اکانومی کلاس شامل تھیں۔

پولیس اہلکاروں کے ہمراہ 5 ہزار شیل بھی بھیجے گئے ہیں جب کہ سندھ پولیس کے ایک ہزار جوان اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ اہلکاروں کا یونیفارم اور بھاری تعداد میں اسلحہ و شیل کچھ روز وبل ہی بھیج دیے گئے تھے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll